خبریں

میڈیا بول : کسانوں کا درد اور ٹی وی میں پارٹی اینکر

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کسان ریلی اور نیوز چینل آج تک پر اینکرنگ کرنے والے بی جے پی کے ترجمان سنبت پاتراپر نیشنل ہیرالڈ کی سینئر ایڈیٹر بھاشا سنگھ اور آج تک کے سابق ایگزکیٹوایڈیٹر امیتابھ سریواستوا کے ساتھ ارملیش کی بات چیت

’حکومت نے قرض معافی کے لئے ایسی شرطیں بنائی ہیں کہ کوئی کسان اس کو پورا نہیں کر پائے‌گا ‘

انٹرویو : مہاراشٹر میں اپنی مانگوں کو لےکر ہزاروں کسان ناسک سے پیدل مارچ کرتے ہوئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ اس کی قیادت کر رہے ماکپا سے جڑے آل انڈیا کسان سبھا کے صدر اشوک دھاؤلے سے بات چیت۔

اپوزیشن کے سخت تیور برقرار، پارلیمنٹ میں چھٹے دن بھی نہیں ہوسکا کوئی کام

اسپیکر سمترا مہاجن نے جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع کی تیلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دےئے جانے ، اے آئی اے ڈی ایم کے رکن کاویری آبی تنازعہ معاملہ ، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے رکن ریاست میں ریزرویشن کا کوٹہ بڑھانے اور کانگریس رکن بینک گھپلہ کے معاملہ میں ہنگامہ کرنے لگے ۔

جرمنی : ایک اور مسجد پر حملہ

جرمن حکومت کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گزشتہ برس اس یورپی ملک میں مسلمان مردوں، خواتین اور مساجد پر قریب ایک ہزار حملے کیے گئے جبکہ ماہرین کے مطابق اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

اگر سیلنگ کی وجہ سے کاروباری بےروزگار ہوئے تو لاء اینڈ آرڈرپر اثر پڑے‌گا : کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کو خط لکھ‌کر سیلنگ مدعے کے حل کے لئے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ نہیں رکی تو وہ بھوک ہڑتال کریں‌گے۔

کھیل کی دنیا: خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ فیس میں امتیاز اورنشانہ باز رضوی کا عالمی کپ میں ریکارڈ

بی سی سی آئی کے نئے کنٹریکٹ کے تحت ایک طرف جہاں مردو ں کے لیے ایک نیا گریڈ اے پلس بنا کر انہیں سالانہ سات کروڑ دیا جائے گا وہیں دوسری طرف خواتین کےلیے پہلا اور ٹاپ گریڈ صرف اے ہے اور اس گریڈ میں شامل خاتون کھلاڑیوں کو صرف 50لاکھ روپئے ملیں گے۔

کشمیر :ریاستی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں مارے گئے افراد کی این ایچ آر سی کو نہیں کی ہے رپورٹنگ

2010میں کمیشن نے تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پولیس کارروائی میں کوئی مارا جائے تو انہیں فوری طور پر این ایچ آر سی کو رپورٹ کرنا ہوگا۔

سرنج اور سوئیوں پر کمایا جاتا ہے 1250 فیصد تک کا منافع : این پی پی اے

این پی پی اے(National Pharmaceutical Pricing Authority)نے سرکاری ذرائع، صنعت کاروں اور درآمدکاروں سے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر سیرنج اور سوئیوں میں دوا بیچنے والوں کے ذریعے کمائے جا رہے منافع کا تجزیہ کیا ہے۔

کیوں گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخاب بی جے پی کے لئے ناک کا سوال بن گیا ہے؟

لگاتار جیت سے بےحد خوداعتمادی کی شکار بی جے پی کے لئے یہ ضمنی انتخاب آسان نہیں رہ گیا ہے۔ دونوں ضمنی انتخاب شروع سےہی پارٹی کے لئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں کیونکہ یہاں کے منفی نتائج اس کو بہت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

خاص رپورٹ : فنانس سیکرٹری کو دیوالی پر’ تحفے ‘ میں ملے سونے کے بسکٹ پر کیوں اٹھ رہے ہیں سوال

فنانس سیکرٹری ہنس مکھ ادھیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قیمتی تحفہ توشہ خانہ بھجوا دیا تھا، لیکن وہ یہ نہیں بتا پائے کہ انہوں نے اس بارے میں جانچ‌کے حکم کیوں نہیں دئے۔

لینن کے بعد تمل ناڈو میں پیریار اور بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی کےمجسمہ کو نقصان پہچایا گیا

تریپورہ کے سبروم شہر میں لینن کے ایک اور مجسمہ کو نقصان پہچایاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی۔

راجستھان میں سیلکوسس سے پچھلے چار سال میں 449 لوگوں کی موت 

کان کنی، کرشر، بالو ڈھلائی وغیرہ کے شعبوں میں کام کرنے والے مزدور اس بیماری کی چپیٹ میں آتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 2013-14 میں سیلکوسس کی وجہ سےراجستھان میں مرنے والوں کی تعداد جہاں ایک تھی، وہیں2016-17 میں بڑھ‌کر 235 ہو گئی۔

بودھ اورمسلم تصادم کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی کا اعلان

گزشتہ سال سے سری لنکا میں ان دو فرقوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، بعض شدت پسند بودھ کے گروہوں نے مسلمانوں پر الزام لگایا ہے کہ یہ لوگوں کو زبردستی مذہب بدلنے پر مجبور کرتے ہیں اور بودھ کے آثار قدیمہکو نقصان پہنچا رہے ہیں۔