خبریں

صدر جمہوریہ نے ٹیپو سلطان کو بتایا ہیرو ، بی جے پی برہم

صدرجمہوریہ رام ناتھ کوئند نے ٹیپو سلطان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں سے لڑتے ہوئے انہوں نے ہیرو جیسی موت پائی۔اپوزیشن لیڈر کا الزام ؛ کانگریس حکومت کو صدرجمہوریہ کی تقریر میں ٹیپوسلطان کا نام  شامل نہیں کرنا چا ہئے تھا۔ بنگلور : صدرجمہوریہ رام ناتھ […]

خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹ ، دہشت گردی اور پاکستان

    کمیٹی نے مزید حکومت کو بتایا کہ وہ Do’s and Don’t کی ایک فہرست تیار کرکے دو طرفہ تعلقات میں ریڈ لائنز کی واضح  نشاندہی کرے، تاکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو بھی پیغام دیا جائے کہ ان لائنز سے آگے کوئی بات چیت نہیں […]

گجرات میں دومرحلوں میں انتخابات کا اعلان

انتخابی پروگرام کے اعلان کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق بھی آج سے نافذ ہو گیا ہے۔ نئی دہلی: گجرات اسمبلی کے انتخابات دو مراحل میں نو اور 14 دسمبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی نے آج […]

وزیر اعظم اور کانگریس صدر کا گرجا دیوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مشہور کلاسیکی گلوکارہ گرجا دیوی کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے گرجا دیوی کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کرکے کہا،’’گرجا دیوی جی کے انتقال سے دکھی ہوں،ہندوستانی کلاسیکی […]

راہل گاندھی کوئی دہشت گرد نہیں کہ چوری چھپے ملوں: ہاردک پٹیل

مسٹر گاندھی کوئی دہشت گرد نہیں کہ  ان سے ملنے کے لئے چھپ کر جانا پڑے جب ان سے ملنا ہوگا کھلے عام ملیں گے ۔ راجکوٹ: پاٹيدارریزویشن تحریک کمیٹی یعنی’ پاس‘ کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج الزام لگایا کہ گجرات میں حکمراں بی جے پی نے […]

نوٹ بندی کی برسی :اپوزیشن نے کیا یوم سیاہ منانے کا اعلان

منموہن سنگھ نے نوٹ بندی کی وجہ سے جی ڈی پی میں کمی کو لے کر اپنے خدشے کا اظہار کیا تھا اور کہاتھا کہ جی ڈی پی میں دو فیصد کمی آئے گی ۔ان کا یہ خدشہ صحیح ثابت ہوا۔ نئی دہلی:اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندی کے […]

نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان دسمبر تک : مرکزی وزیر

 ترواننت پورم میں ’نیشنل اکیڈمک میٹ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد نظام تعلیم کو درست کرنا ہے، جو اب تک نوآبادیاتی ذہنیت پر عمل پیرا رہا ہے۔ نئی دہلی: فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر مملکت ستیہ پال سنگھ نے […]

پوری دنیا میں 1.1ارب لوگوں کے پاس نہیں ہے کوئی شناختی کارڈ : رپورٹ

عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شناختی کارڈکے بغیر زندگی گزار رہے لوگوں کی بڑی تعداد ایشیا اور افریقہ میں ہے۔ نئی دہلی :دنیابھر میں 1.1 ارب سے زیادہ لوگ ایسے ہیں، جو بنا کسی شناختی کارڈکے زندگی بسر کر رہے ہیں۔اس کی وجہ […]

فرضی اسٹامپ پیپرگھوٹالہ کے کلیدی ملزم عبدالکریم تیلگی کا انتقال

پونے :اربوں روپے کے فرضی اسٹامپ پیپر گھوٹالے کے کلیدی ملزم عبدالکریم تیلگی کاکل رات بنگلور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ یرودا جیل کے افسر نے آج بتایا کہ تلیگی(65)کی موت بنگلور کے وکٹوریہ اسپتال میں ہوئی ہے،وہ گزشتہ11 برسوں سے جیل میں تھا۔ متوازی معیشت چلانے […]

ہاردک پٹیل کے سابق ساتھیوں نے بی جے پی سے چار گھنٹے میں ہی ناطہ توڑا، ایک کروڑ روپے کی پیش کش کا الزام لگایا

 چند ہفتے قبل بی جے پی میں شامل ہوئے پاس کے سورت کے کنوینر نکھل سوانی نے بھی آج پارٹی پر پاٹی داروں کو ووٹ بینک سمجھنے کا الزام لگاتے ہوئے اس سے ناطہ توڑنے اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاٹی داروں کے لئے کام ہونے کی […]

راجستھان : سزا کے عمل میں ترمیمی بل کے خلاف سیاسی ،قانونی اور صحافتی حلقوں میں زبردست احتجاج

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے راجستھان سرکار سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نئی دہلی :یں آج سزا کے عمل میں ترمیمی بل پیش کرنے پر برسرا قتدار پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان تیکھی تکرار اور اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعدایوان کی کارروائی کل […]

بلقیس بانو معاملہ : پولیس اور ڈاکٹروں کی سزا کے بارے میں گجرات حکومت سے جواب طلب

عدالت عظمی نے گجرات حکومت سے اس ضمن میں چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ نئی دہلی : آج سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کو زیادہ معاوضہ دینے کے لئے علیحدہ درخواست دائر کرنے کامشورہ دیاہے،ساتھ ہی گجرات حکومت […]

اترپردیش کی جیلوں میں پانچ بر سوں میں دو ہزار سے زائد قیدیوں کی موت

جیل حکام نے آر ٹی آئی کے کارکن کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2012 اور 2017 کے درمیان 2،665 قیدیوں کی موت ہوئی ۔ لکھنؤ : اتر پردیش میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جیل میں مختلف الزامات میں بند دو ہزار سے زائد قیدیوں […]

کرناٹک : ٹیپو جینتی تقاریب کی مخالفت کرنے بی جے پی کا فیصلہ

 بی جے پی لیڈر کے مرلی دھر راؤ نے کہا کہ بی جے پی سیکولر ہے اور ملک میں عوام کے تمام طبقات کی حمایت کرتی ہے لیکن وہ ٹیپو جینتی کی مخالفت کرے گی کیونکہ اس مقامی راجہ نے جنوبی ہند نے اپنے دورہ اقتدارکے دوران کئی ہندوؤں […]

دیوالی پر کرن بیدی کا ٹوئٹ ،عمران خان کا تنازعہ اور سپریم کورٹ جج کے متعلق فیک نیوز کا سچ

اس طرح کی غلطیاں کرن بیدی سے پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔لوگوں کو یاد ہوگا کہ  انہوں نے فوٹو شاپ کی گئی تصویروں کو اسی سال 27 جنوری کو ٹوئٹ کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتے کی اہم فیک نیوز آئینی عہدے پر فائز ایک شخصیت سے تعلّق رکھتی […]

ممبئی : شمالی ہندوستان کے پھیری والے پھر راج ٹھاکرے کے نشانہ پر

راج کی دھمکی اور بلا اجازت مورچہ نکالنے کے جرم میں ان کے خلاف کارروائی کے بجائے انتظامیہ نے روزانہ کمانے کھانے والے ہاکرس کے خلاف کارروائی کردی اور جگہ جگہ سے انہیں ہٹانے میں لگ گئے ۔ ممبئی: حال میں ممبئی کے الفسٹن روڈ لوکل اسٹیشن کے […]

جھارکھنڈ : انصاف کے لئے بھٹکتی ایک آدیواسی خاتون کی داستان

 جس مڈھ بھیڑ میں پولیس سیکڑوں گولیاں چلانے کا دعویٰ کر رہی ہے، اس میں اکیلا موتی لال ہی کیوں مارا گیا۔ جھارکھنڈ کے ایک دوردراز گاؤں کی نہایت بےبس قبائلی خاتون پاروتی مرمو کی آنکھوں میں آنسو بھلےہی سوکھ گئے ہوں، لیکن چہرے پر غم اور غصہ […]

ہندوستان میں صرف ایک سال (2015)میں آلودگی سے 25 لاکھ لوگوں کی موت

لینسیٹ جرنل میں شائع ایک مطالعہ کے مطابق 2015 میں دنیا بھر میں آلودگی سے تقریباً  90 لاکھ لوگوں کی موت ہوئیں۔ نئی دہلی : ہندوستان میں 2015 میں آب وہوااور دوسری طرح کی آلودگیوں کی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ موت ہوئی۔آلودگی کی وجہ سے […]

شرد یادو و علی انور کوراجیہ سبھاکی نوٹس

ایوان میں جے ڈی یو کے لیڈر رام چندر پرساد سنگھ  نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور خود ہی پارٹی سے الگ ہونے کی وجہ سے مسٹر یادو اور مسٹر انور کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ نئی دہلی: راجیہ سبھا نے جے ڈی […]

کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ،30افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

اس سے قبل بھی کابل میں 29 ستمبر کو مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔ کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں جمعہ کو زوردار دھماکہ ہوا جس میں 30 افراد ہلاک اور 45 […]

گورکھ پور میڈیکل کالج میں اکتوبر کے 15 دنوں میں 231 بچّوں کی موت

گورکھ پور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بدنظمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست مہینے میں بچّوں کی موت کو فطری بتانے والی یوپی حکومت کے وزیر اب اس بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ آکسیجن کی کمی سے یوپی کے گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل […]

ویڈیو: سرکار نے ہماری بات نہیں سنی ،الٹے گولی مار دی

جون 2017میں مدھیہ پردیش کے مندسور میں احتجاج کر رہے کسانوں پر پولیس نے گولی چلائی ،جس میں 6کسان مارے گئے اور آٹھ گھائل ہوئے تھے ۔گھائل کسانوں کو پانچ پانچ لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔جب تین مہینے تک انہیں معاوضہ نہیں ملا ،تب گھائل کسانوں […]

بہار : کھگڑیا میں مہادلتوں کے 50سے زیادہ گھروں میں لگائی آگ

قریب 50کی تعداد میں لوگ گولی چلاتے ہوئے آئے اور ایک طرف سے گھروں میں آگ لگانا شروع کیا۔ نئی دہلی : بہار کے کھگڑیا ضلع کے چھمسیا گاؤں میں دیوالی سے پہلے والی شام کو مہادلتوں کے پچاس سے زیادہ گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا […]

تلگو دیشم پارٹی کی میٹنگ میں تکرار،راہل گاندھی سے ریونت ریڈی کی ملاقات پر برہمی

تلگو دیشم کے کارگزارصدرورکن اسمبلی ریونت ریڈی کی دہلی میں راہل گاندھی سے ملاقات کے بعداپوزیشن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔ حیدرآباد:تلنگانہ تلگو دیشم  پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی لیڈروں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ سامنے آیا۔ حال ہی میں تلنگانہ […]

کیرل : ہندو مسلم شادی کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے : ہائی کورٹ

جسٹس وی چیتمبریش اور ستیش نینن کی بنچ نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جبکہ ان کے سامنے ایک بین مذہبی شادی کا معاملہ لایا گیا ۔ نئی دہلی : ہر  شادی کو لو جہاد کے چشمے سے دیکھنے کی کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے گزشتہ منگل کو […]

3لاکھ روہنگیائی بچوں کی حالت ابتر:یونیسیف

اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف کارروائی کو نسلی تشدد قرار دیا ہے۔ جنیوا (رائٹر)  :اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ(یونیسیف)نے آج کہا کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہ رہے تقریباً3.40 ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر ہے،کیونکہ انہیں پوری خوراک ،صاف پانی اورہیلتھ سہولیات میسرنہیں ہیں۔ یونیسیف نے […]

جھارکھنڈ:بھوک سے موت کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ نئی دہلی : بھوک سے موت کے خلاف مختلف تنظیموں نے آج رانچی کےالبرٹ اِکا چوک پرسماجی کارکنوں نے مظاہرہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ واضح ہو کہ8دنوں کی […]

القاعدہ سے رشتہ رکھنے کے نام پر گرفتار مولانا انظر شاہ قاسمی کے خلاف دہشت گردی کا الزام خارج

جنوری 2016سے مولانا مسلسل جیل میں ہیں اور ان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ لگ گیا۔ نئی دہلی:  مبینہ طور پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت گرفتار کیے گئے مولانا انظر شاہ قاسمی کے خلاف مقدمہ […]

سر سید ڈے : اے ایم یو میں پرنب مکھرجی کے سامنے طلبا کا احتجاج ،پوچھا؛ کہا ں ہے نجیب؟

سر سید کے دو صد سالہ جشن میں سابق صدر پرنب مکھرجی کو پوسٹر دکھا  ےٴ۔ اور یہ اس وقت ہوا جب دہلی میں CBIکے ہیڈ کواٹر پر نجیب احمد کی ماں مختلف اداروں کے طلبہ-طالبات کے ساتھ احتجاج کر رہی ہیں ۔ علی گڑھ : علی گڑھ […]

یہ معنی نہیں رکھتا کہ تاج محل کو کس نے اور کیوں بنوایا : یوگی

تاج پر کئی بار متنازعہ بیان دے چکے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، سیاحت کی نظر سے یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ نئی دہلی: بی جے پی رہنما سنگیت سوم کے تاج محل پر دئے گئے متنازعہ  بیان کے بعد اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ […]

بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر ضروری:شیعہ وقف بورڈ

مسٹررضوی نے یو این آئی سے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)،سماج وادی پارٹی(ایس پی)کی سرکاروں میں ان کا منہ سرکاری وجوہات سے بند تھا، مگر اب ان کو بولنے کی آزادی ہے۔ لکھنؤ: اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ نے ملک میں اتحاد،مسلمانوں کے تحفظ اور بھائی […]

اترپردیش کے 2600مدارس کے خلاف کارروائی کی تلوار؟

ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ سرکار اب پروفارما پر کرنے کی تاریخ بڑھانے کے حق میں نہیں ہے۔ایسے حالات میں تفصیلات مہیا نہ کرانے والے مدارس کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ لکھنؤ:اترپردیش میں سرکاری پورٹل پراپنے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے والے تقریباً2600مدارس پر کارروائی کی تلوار […]

ہائی کورٹ کا سوال، نجیب معاملے میں کیوں نہیں دلچسپی لے رہی سی بی آئی؟

ہائی کورٹ کے باہر نجیب  کی والدہ فاطمہ نفیس اورطلبا سمیت دوسرے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی   بربریت والی تصویریں اور ویڈیو وائرل نئی دہلی : آج     دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے گمشدہ طالب […]

اویسی : حکومت یونیسکو سے تاج محل کو نکالنے کی سفارش کیوں نہیں کر دیتی ؟

صدر مجلس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگرواقعی یہ عمارتیں غداروں نے تعمیرکی ہیں تو پھر وزیراعظم نریندر مودی کیوں لال قلعہ سے قومی پرچم لہراتے ہیں ۔ حیدرآباد:  رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے اترپردیش کے وزیر سنگیت […]

کسی فرد واحد کوہٹانے سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: جسٹس ساونت

آئین پر منڈلاتے خطرات کے حوالے انہوں نے کہاکہ آئین کو بچانے کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ ممبئی: کسی فرد واحد کوہٹانے سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جب تک نظام میں تبدیلی نہیں آجاتی۔ یہ باتگزشتہ روز  یہاں سپریم کورٹ […]

نوبل اکنامسٹ رچرڈ تھیلر کے ٹوئٹ اور کانگریس سے متعلق فیک نیوز

 ملک کے مختلف صوبوں میں اسمبلی انتخابات اور پھر اس کے بعد  2019 میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ اے بی پی  نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر 30 اگست 2017 […]

پٹنہ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی بنائے جانے کا مطالبہ

آل انڈیا یونیورسٹی اساتذہ فیڈریشن کے سکریٹری جنرل ارون کمار  نے پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی بنائے جانے کی مانگ کی ہے- نئی دہلی: آل انڈیا یونیورسٹی اساتذہ فیڈریشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھ کر اساتذہ کے لئے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو […]