فوٹو: دی وائر

ملک بھر سے 1 لاکھ سے زائد مزدور اور  کسان  اپنی مانگوں کو  لے کر دہلی پہنچے

مہنگائی سے راحت ، منیمم الاؤنس ، کسانوں کی قرض معافی اور فصلوں کی واجب قیمت کی مانگ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کے خلاف دہلی میں ہزاروں کسان اور مزدوروں نے دہلی کے رام لیلا میدان سے سنسد مارگ تک مارچ کیا ۔

2014 میں دہلی  میں ہوئی  ٹیچرس ڈےتقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی (فوٹو : پی آئی بی)

ٹیچرس ڈے اور ان کی عزت افزائی کا ڈرامہ…

اساتذہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ کوئی نئی بات نہیں۔گزشتہ 4 سالوں میں مرکزی حکومت نے ہندوستان کے فیڈرل اسٹرکچر کی تردید کرتے ہوئے جس طرح ٹیچرس ڈےکو ہڑپ لیا ہے کہ اس کے ذریعے وزیر اعظم کی امیج نکھاری جا سکے،بس اس کو یاد کر لینا کافی ہے۔

EP 299

جن گن من کی بات : میڈیا میں دلت لفظ کا استعمال اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ

جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے میڈیا میں دلت لفظ کا استعمال نہ کرنے کی گزارش اور مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا مانیٹرنگ پر ونود دوا کا تبصرہ۔

فوٹو: فیس بک

الہ آباد : زمین تنازعہ کو لے کر ریٹائرڈ داروغہ کا پیٹ پیٹ کر قتل

الہ آباد کے ایس ایس پی نتن تیواری نے بتایا کہ مرنے والے کے گھر والوں نے 10 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ موقعہ واردات کے پاس سے ملے سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 حملہ آوروں کی پہچان کر لی گئی ہے۔ ان میں سے ایک حملہ آور محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

مالیگاؤں بلاسٹ: سپریم کورٹ نے کرنل پروہت کی ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ خارج کی

سینئر جج رنجن گگوئی کی صدارت والی سپریم کورٹ کی بنچ نے مالیگاؤں بلاسٹ معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ کرانے کی عرضی پر شنوائی سے ہی انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اپنی اس عرضی کو ٹرائل کورٹ میں ہی داخل کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو : پی ٹی آئی) 

عام انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے ساتھ ہی ’فرقہ وارانہ ایمرجنسی‘ کا آغاز ہوچکا تھا

2014 کے پہلے تک’سیاسی اکثریت’اور’فرقہ وارانہ اکثریت’کے بیچ کی کھائی رسمی طور پر بنی رہی۔زمین پر جو بھی حالات رہے ہوں لیکن انتخاب غلط فہمی پیدا کرنے والے ایک مکھوٹا کے طور پر کام کرتا رہا۔لیکن مرکز میں بی جے پی کے آنے کے بعد یہ مکھوٹا بھی اتر گیا۔

(فوٹو : رائٹرس)

کیاکسانوں کے نام پر بڑی بڑی کمپنیوں کو بھاری بھرکم لون دیا جا رہا ہے؟

اسپیشل رپورٹ :آر ٹی آئی کے ذریعے یہ سامنے آیا ہے کہ سال 2016 میں 615 کھاتوں کو اوسطاً 95 کروڑ سے زیادہ کا زراعتی لون دیا گیا ہے۔ ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ سستی شرح اور آسان اصولوں کے تحت کسانوں کے نام پر بڑی بڑی کمپنیوں کو بھاری بھرکم لون دیا جا رہا ہے۔

RTI-2

مدھیہ پردیش : آر ٹی آئی کارکن سے جانکاری مانگنے پر وصول کیا  گیا جی ایس ٹی

سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے حکم کے مطابق آر ٹی آئی پر جی ایس ٹی لگانا قانونی طور پر غلط ہے۔ مدھیہ پردیش کے سماجی کارکن اجئے دوبے نے بتایا کہ مدھیہ پردیش ہاؤسنگ اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ سے اطلاع مانگنے پر ان کے ذریعے کی گئی ادائیگی میں سی جی ایس ٹی اور ایس جی ایس ٹی دونوں شامل تھے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ارن دھتی رائے : میں بھی’اربن نکسل‘ہوں!

آج کے ہندوستان میں کسی اقلیتی گروپ میں ہونا ایک گناہ ہے۔ مار دیا جانا ایک جرم ہے۔ پیٹ پیٹ کر مار دیا جانا (لنچ کر دیا جانا) ایک جرم ہے۔ غریب ہونا جرم ہے۔ غریبوں کے حق میں کھڑا ہونے اور اس کی پیروی کرنے کا مطلب حکومت کا تختہ پلٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

فائل فوٹو: رائٹرس

منی پور انکاؤنٹر:فوجی جوانوں کے ’استحصال‘ کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی تشویش ناک کیوں ہے؟

یہ قدم اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ فوجیوں کو یہ لگتا ہے کہ افسپا نافذ ہونے کے باوجود اس پر غیرمنصفانہ طریقے سے مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے جو بھی آئے، مگر ایسا لگتا ہے کہ فوجی اپنے صبر کے آخری نقطے پر پہنچ گیا ہے۔

فوٹو: ٹوئٹر

ہاپوڑ ماب لنچنگ میں مارے گئے قاسم کے بھائی پر جان لیوا حملہ

قاسم کے بھائی نے شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ غازی آباد کے مسوری سے ہوتے ہوئے ہاپوڑ جا رہا تھا۔ اسی دوران نیشنل ہائی وے 24 پر ایک گاڑی نے سکیورٹی گارڈ اور قاسم کے بھائی کو کچلنے کی کوشش کی۔

(فوٹو : رائٹرس)

کہیں نوٹ بندی بلیک منی کو وہائٹ کرنے کا طریقہ تو نہیں تھا؟

حکومت کا کہنا تھا کہ بند کئے گئے نوٹوں میں سے تقریباً 3 لاکھ کروڑ قیمت کے نوٹ بینکوں میں واپس نہیں آئیں‌گے اور یہ بلیک منی پر سخت وار ہوگا، لیکن ریزرو بینک کے مطابق اب نوٹ بندی کے بعد جمع ہوئے نوٹوں کا فیصد 99 کے پار پہنچ گیا ہے۔ یعنی یا تو ان نوٹوں میں کوئی بلیک منی تھا ہی نہیں یا اس کے ہونے کے باوجود حکومت اس کو نکالنے میں ناکام رہی۔

jharkhand

جھارکھنڈ: کیا عیسائی مشنریوں پر ظالمانہ رویہ اپنا رہی ہے حکومت؟

جھارکھنڈ میں عیسائی تنظیم اور چرچ ،ریاستی حکومت کے رویے پر لگاتار سوال کھڑے کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ واقعات کو مرکز میں رکھ‌کر بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی بھی مشنری اداروں کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ہے۔