سی پی آئی رہنما کنہیا کمار نے بہار کے پورنیہ میں شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں ایک ریلی کے دوران مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا،’آپ کے پاس پارلیامنٹ میں اکثریت ہو سکتی ہے، ہمارے پاس سڑک پر اکثریت ہے۔ہمیں ساورکر کے خوابوں کا نہیں ، بلکہ بھگت سنگھ اور امبیڈکر کے خوابوں کا ہندوستان بنانا ہے۔‘
اپوزیشن پارٹیوں نے دہلی میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا پر پولیس کارروائی کی جوڈیشیل جانچ کی مانگ کی۔
اتر پردیش کے لکھنؤ واقع ندوۃ العلماء کالج میں مظاہرہ کے دوران پتھراؤ۔ دہلی یونیورسٹی اور حیدر آباد کے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طالبعلموں نے بھی سوموار کو امتحانات کا بائیکاٹ کیا۔ بنارس میں بی ایچ یو، کولکاتہ میں جادھو پور یونیورسٹی اور ممبئی کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز میں بھی مظاہرہ۔ ملک کے تین ہندوستانی ٹکنالوجی اداروں نے بھی کی مخالفت۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ہم کیمپس کے اندر پولیس کارروائی کو لےکر ایف آئی آر کرائیںگے۔ کیمپس میں پولیس کی موجودگی کو یونیورسٹی برداشت نہیں کرےگی۔
انوراگ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ، بات بہت دور نکل چکی ہے، اب اور خاموش نہیں رہا جاسکتا۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا ہے کہ ہندوستان کے پاس اگر وہاں غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشیوں کی فہرست ہے تو ہمیں دے، ان لوگوں کو واپس لیا جائےگا۔ لیکن اگر ہمارے شہریوں کے علاوہ کوئی بنگلہ دیش میں گھستا ہے تو ہم اس کو واپس بھیج دیںگے۔
جھارکھنڈ کے دمکا میں ہوئی ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس کے پاس ریاست کی ترقی کا کوئی نہ روڈمیپ ہے، نہ ارادہ۔ ان کو ایک ہی بات پتہ ہے کہ بی جے پی کی مخالفت کرو، مودی کو گالی دو۔ بی جے پی کی مخالفت کرتے-کرتے ان لوگوں کو ملک کی مخالفت کرنے کی عادت ہو گئی ہے۔
شہریت ترمیم قانون کےخلاف ملک کے مختلف حصوں میں جاری مظاہرے کے درمیان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اتوار دیر رات طلبا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے اور پتھراؤ اور لاٹھی چارج میں کم سے کم 60 طلبا زخمی ہو گئے۔ ضلع میں احتیاط کے طور پر انٹرنیٹ خدمات سوموار رات 12 بجے تک کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔
نرملا سیتارمن نے کہا کہ ،وہ اتوارکو یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات سے واقف نہیں ہیں ۔انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ، شہریت ترمیم جیسے قانون پر کانگریس پارٹی لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے ۔ اس سے ان کا فریسٹریشن بھی ظاہر ہوتا ہے۔
موقع پر بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں کو بھی بھیجا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ندوہ میں اتوار کی شام سے ہی طلبا جامعہ اور اے ایم یو کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے عرضی گزاروں سے کہا،ہم حقوق کے بارے میں جانتے ہیں اور ہم حقوق پر فیصلہ لیں گے لیکن اس پر تشدد ماحول میں نہیں۔
’انقلاب زندہ باد‘کا نعرہ لگاتے ہوئے 10 طلبا کے ایک گروپ نے اپنے ساتھی طلبا کے ساتھ پولیس کارروائی کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے صبح ایک مارچ نکالا۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: یہ ایک اہم سوال ہے کہ امت شاہ نے جو اعداد پارلیامنٹ کے دونوں ایوان میں پیش کئے، اس کے ذرائع کیا تھے؟ان کی حکومت نے شہریت ترمیم بل پیش کرکے آئین ہند کی روح کو چاک کیا ہے اور جھوٹے اعداد کی بنا پر عوام کو گمراہ کیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اس بل کو منظوری دے کر مہاتما گاندھی، ڈاکٹر امبیڈکر، پنڈت نہرو اور مولانا آزاد کو رسوا کیا ہے اورسو سالہ جنگ آزادی کی قدروں کو پامال کیا ہے۔
شہریت ترمیم جیسے ایکٹ لوگوں کوذات اور مذہب کی بنیاد پر بانٹنے کا کام کرتے ہیں۔ کشمیر اور آسام جیسی ریاستوں میں آواز وں کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی پارلیامانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ یہ وقت میں پیچھے جانےوالا قدم ہے اور اس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے جڑی شفافیت پر اثر پڑےگا۔ نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے صرف وزارت قانون ہی نہیں بلکہ راجیہ سبھا کی […]
آسام میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرے کے بیچ گوہاٹی کے ایک پرائیویٹ نیوز چینل نے کہا کہ پولیس کے ذریعے بنا کسی اکساوے کے ان کے دفتر میں گھس کر اسٹاف کو پیٹا گیا۔ چینل نے پولیس سے بنا شرط معافی مانگنے کو کہا ہے۔
نارتھ ایسٹ میں بڑے پیمانے پر ہو رہے احتجاج اور مظاہرے میں اب تک تین لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں کرفیو لگانے کے ساتھ انٹرنیٹ اور موبائل خدمات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یو این ہیومن رائٹس چیف میشیل باچیلٹ کے ترجمان جیریمی لارینس نے کہا کہ ہندوستان میں شہریت دینے کے وسیع قانون ابھی بھی ہیں، لیکن یہ ترمیم شہریت حاصل کرنے کے لئے لوگوں پر تعصب آمیز اثر ڈالےگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ امریکہ نے ہندوستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آئینی اورجمہوری قدروں کو برقرار رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرے۔
ایمنسٹی انڈیا نے کہا کہ ،پڑوسی ممالک میں اقلیتوں پر ہو رہےمظالم سے یہ قانون انجان ہے۔یہ ترمیم، حقوق انسانی اور شہری اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی قرارکے تحت ہندوستان کی ذمہ داریوں کی پوری طرح سے خلاف ورزی ہے۔ کچھ پناہ گزینوں کے لئے حراست کا اہتمام رکھنا اور دوسروں کو اس سے چھوٹ دینا، آرٹیکل 21 کی بھی خلاف ورزی ہے ۔
شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں آسام سمیت نارتھ ایسٹ میں مظاہرے جاری ہیں۔ آسام میں کرفیو کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور جھڑپیں جاری ہیں۔
ناگا طلبہ یونین نےشہریت ترمیم قانون کےخلاف سنیچر کو 6 گھنٹے کے بند کا اعلان کیا ہے۔ وہیں گوہاٹی اور ڈبروگڑھ میں لگائے گئے کرفیو میں کچھ گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی ہے۔
نریندر مودی حکومت میں چیف اکانومک ایڈوائزر رہتے ہوئے ارویند سبرامنیم نے دسمبر 2014 میں دوہرے بیلنس شیٹ کا مسئلہ اٹھایا تھا، جس میں نجی صنعت کاروں کے ذریعے لئے گئے قرض بینکوں کےاین پی اے بن رہے تھے۔سبرامنیم نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت ایک بار پھر سے دوہرےبیلنس شیٹ کے بحران سے جوجھ رہی ہے۔
دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد کانگریس کی ’بھارت بچاؤ ریلی‘ میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ آج ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راجا جیسا ماحول ہے اور پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ سب کا ساتھ ،سب کا وکاس کہاں ہے؟
ویڈیو: پارلیامنٹ کے مذہب کی بنیاد پر شہریت قانون پاس کرنے کے بعد اب سب کی نظریں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں۔کیا آئین کے بنیادی ڈھانچے کو چیلنج کرتا یہ قانون عدالت کی کسوٹی پر کھرا اترے گا؟کیا سپریم کورٹ شہریت ترمیم قانون کو خارج کرے گا۔اس مدعے پر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نے کہا کہ تنازعہ کے موجودہ ماحول میں دو باتوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ پہلی ،ملک کو کبھی مذہب کے نام پر تقسیم کیا گیا تھا۔دوسری،جمہوریت لازمی طور پر تقسیم کرنے والی ہے۔اگر آپ اسے نہیں چاہتے تو نارتھ کوریا چلے جائیے۔
اروناچل پردیش، ناگالینڈ اور میزورم کے بعد منی پور چوتھی ریاست ہے، جہاں پر انر لائن پرمٹ( آئی ایل پی) کو نافذ کیا گیا ہے۔ ناگالینڈ کے دیماپور میں اب تک انر لائن پرمٹ کا نظام نہیں تھا۔ اس کا مقصد اصل آبادی کے مفادات کے تحفظ کے لئے دیگر ہندوستانی شہریوں کو وہاں بسنے سے روکنا ہے۔
جمیعۃ علماء ہند نے کہا کہ ،یہ قانون ملک کے دستور کو پامال کرنے والا ہے،ہم اس کو مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف سمجھتے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا نارتھ ایسٹ کا دورہ رد کر دیا ہے۔ واضح ہوکہ شاہ کا اتوار کو اروناچل پردیش کے ساتھ ہی میگھالیہ میں نارتھ ایسٹ پولیس اکادمی کے پروگرام میں حصہ لینےکے لیے شیلانگ جانے کاپروگرام پہلےسےطے تھا۔
سوشل میڈیا پر کئی ساری تصویریں ویڈیو وائرل ہورہے ہیں جس میں پولیس اسٹوڈنٹس کو پیٹ رہی ہے اور آنسو گیس کے گولے چھوڑرہی ہے۔
اتر پردیش کے علی گڑھ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ انٹرنیٹ خدمات جمعرات کی رات 12 بجے سے جمعہ کی شام 5 بجے تک کے لئے بند ہیں۔ شہریت ترمیم قانون کے خلاف سہارن پور میں بھی کشیدگی ہے۔
پروفیسر یعقوب یاور نے دی وائر کو بتایا کہ ، مجھے اس بل کے پاس ہونے کی خبر سے بے حد صدمہ پہنچاہے۔ میری عمر ہوچکی ہے جسمانی طورپر بہت کچھ نہیں کر سکتا اس لیے میں یہ ایوارڈ لوٹارہاہوں ۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم کے اکابروں نے جنگ آزادی کے لیے خود کو قربان کر دیا، لیکن کسی نے بھی تعلیم حاصل کرنے کے دوران کسی تحریک میں حصہ نہیں لیا۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے شہریت ترمیم بل کو ہندوستان کی سیکولر فطرت کے خلاف بتایا اور کہا کہ ان کی حکومت اس بل کو اپنی ریاست میں نافذ نہیں کرےگی۔
تین ججوں کی بنچ مجرم اکشے کمار سنگھ کے ذریعے دائر عرضی پر شنوائی کرے گی۔سنگھ کے وکیل نے ریویو پٹیشن میں کہا ہے کہ ان کو ایسے وقت میں موت کی سزا دی جا رہی ہے جب بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے زندگی کم ہو رہی ہے۔
شہریت ترمیم بل میں ان مسلمانوں کو شہریت دینے کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے جو ہندوستان میں پناہ لینا چاہتے ہیں۔
شہریت ترمیم بل پاس کیے جانے کی مخالفت میں آسام میں جاری پرتشدد مظاہرےکی وجہ سے ریاست کےتمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔آسام سے آنے جانے والی ٹرینیں اور اڑانیں بھی رد کر دی گئی ہیں۔ کئی افسروں کا تبادلہ کردیا گیاہے۔ آسام کے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ پر 48 گھنٹے کی پابندی ہے۔تریپورہ میں بھی اسکول کالج اور دفتر بند رہے۔
کورٹ نے کہا کہ ان عرضیوں میں کوئی میرٹ نہیں ہے۔ کئی مسلم فریق، 40 کارکن، ہندو مہاسبھا اور نرموہی اکھاڑا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ بل آئین کے مساوات کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
امریکہ کے مسلم رکن پارلیامان آندرے کارسن نے کہا کہ رکن پارلیامان کے ذریعے ظالمانہ شہریت ترمیم بل کو منظورکرنے کے ساتھ ہی آج، ہم نے وزیر اعظم کا ایک اور مہلک قدم دیکھا۔ حالانکہ، مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخ اور فرقہ پرستی سے اس کے تعلقات کو دیکھتے ہوئے یہ کارروائی غیر متوقع نہیں ہے۔