اردو خبر

ہوائی حملے میں مسعود اظہر کے قریبی رشتہ دار کا دہشت گرد کیمپ نشانہ تھا، کئی دہشت گرد مارے گئے؛ فارین سکریٹری

فارین سکریٹری وجئے گوکھلے نے کہا کہ یہ حملہ کوئی فوجی کارروائی نہیں تھی بلکہ احتیاتاً اٹھایا گیا قدم تھا،جس کا مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا۔دہشت گردوں کے اس کیمپ کا انتخاب یہ دھیان میں رکھتے ہوئے کیا گیا تھا کہ عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے برباد ہو چکے لوگوں کی بات کیوں نہیں ہوتی؟

مغربی بنگال میں شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کو لےکر گزشتہ دنوں مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت میں تین دن چلے سیاسی ڈرامے کے درمیان ان لوگوں کا ایک بار بھی ذکر نہیں آیا جن کی زندگیاں اس کی وجہ سے برباد ہو گئیں۔

اروناچل پردیش: غیر قبائلیوں کو مستقل رہائش کا سرٹیفکیٹ دینے پر تشدد، سی ایم نے کی تعاون کی اپیل

ریاستی حکومت کے 6 غیرقبائلی کمیونٹیز کو مستقل رہائش کا سرٹیفکیٹ دینے کے خلاف مظاہرے کے دوران مظاہرین نے نائب وزیر اعلیٰ کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ اتوار کو وزیراعلیٰ کی رہائش کے باہر دھرنے کے دوران ہوئے تشدد میں دو لوگوں کی موت ہو گئی […]

بی ایس پی  کے ساتھ کم سیٹوں پر سمجھوتہ انتخاب سے پہلے ہی ایس پی کی ہار ہے

2019 کے لوک سبھا انتخاب میں ایس پی اپنے قیام کے بعد سے سب سے کم سیٹوں پر لڑے‌گی۔ ایک طرح سے وہ بنا لڑے تقریباً 60 فیصد سیٹیں ہار گئی ہے۔ ایس پی کا بی ایس پی سے کم سیٹوں پر انتخاب لڑنے کے لئے تیار ہو جانا حیران کرتا ہے۔

آر ٹی آئی کے دائرے میں آئیں سیاسی جماعت، عدلیہ، میڈیا اور صنعت کار: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت آر ٹی آئی قانون کو ہی تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانی پر حملے کے کئی طریقے ہیں جن میں لوک پال بھی ہے، لیکن اس کی اجازت ہی نہیں دی جا رہی۔

یوپی: مہراج گنج میں بند پڑے چینی مل سے متاثر 48000 کسانوں کی خبر لینے والا کوئی نہیں

بی جے پی نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ فصل بیچنے کے 14 دن کے اندر گنا کسانوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے‌گی اور حکومت بننے کے 120 دنوں کے اندر گنا کسانوں کے بقایے کی ادائیگی کر دی جائے‌گی، لیکن اتر پردیش میں پارٹی کی حکومت بننے کے بعد بھی یہ وعدے کاغذوں سے باہر نہیں نکل سکے ہیں۔

عام انتخابات میں پہلی بار مکمل طور پرکشمیر مدعے کاسیاسی استعمال ہوگا

پلواما حملے کے بعد حالات ایسے ہیں کہ بی جے پی اس کا سیاسی فائدہ لینے کے لالچ سے بچ ہی نہیں سکتی۔ نریندر مودی کے لئے اس سے بہتر اور کیا ہوگا کہ نوکریوں کی کمی اور زرعی بحران سے دھیان ہٹاکر انتخابی بحث اس بات پر لے آئیں کہ ملک کی حفاظت کے لئے سب سے زیادہ اہل کون ہے؟

کیاپلواما دہشت گردانہ حملے کی جانکاری ہونے کے بعد بھی فوٹو شوٹ کرا رہے تھے وزیر اعظم مودی؟

کانگریس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی کوپلواما دہشت گردانہ حملہ ہونے کی جانکاری تھی تو فوٹو شوٹ اور عوامی اجلاس کرکے انہوں نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیوں کیااور اگر دو گھنٹوں تک اتنے بڑے حملے کے بارے میں جانکاری نہیں تھی تو یہ ملک کی حفاظت سے جڑا ایک سنگین سوال ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم سے 10 نہیں، تقریباً20 لاکھ آدیواسی ہو سکتے ہیں زمین سے بےدخل

قبائلی معاملات کی وزارت کے ذریعے جمع اعداد و شمار کے مطابق 30 نومبر، 2018 تک ملک بھر میں 19.39 لاکھ دعووں کو خارج کر دیا گیا تھا۔ اس طرح سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تقریباً20 لاکھ آدیواسی اور جنگل واسیوں کو جنگل کی زمین سے بےدخل کیا جا سکتا ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ بد سلوکی پر این ایچ آر سی نے مرکز اور مختلف ریاستوں کو نوٹس جاری کیا

جموں و کشمیر کے پلواما میں دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیریوں کے ساتھ بد سلوکی کی خبروں پر این ایچ آر سی نے مرکزی وزارت داخلہ ،ایم ایچ آر ڈی اورمغربی بنگال ،اتراکھنڈ ،اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ہماری پارٹی مضبوط تھی تو بی ایس پی کو آدھی سیٹیں کیوں دی گئیں: ملائم سنگھ

ملائم سنگھ یادو نے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے گٹھ بندھن کو لے کر اکھلیش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آخر کس بنیاد پر آدھی سیٹیں بی ایس پی کو دی گئیں۔ ایس پی کے ہی لوگ پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔

این ایس ایس او رپورٹ پر فضیحت کے بعد حکومت ’مدرا یوجنا‘ سے ملے روزگار کے اعداد و شمار کو پیش کرے گی

نیتی آیوگ نے جمعرات کو منسٹری آف لیبر سے سروے کی کارروائی شروع کرنے اور 27 فروری کو اس کے نتائج پیش کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ اس کو مارچ کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جاسکے۔

کیا سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کی وجہ سے 10 لاکھ سے زیادہ آدیواسی اپنی زمین سے بےدخل ہو جائیں گے؟

سپریم کورٹ کے اس حکم سے 16 ریاستوں کے آدیواسی متاثر ہوں‌گے۔عدالت نے کہا، ریاستی حکومتیں یہ یقینی بنائیں ‌گی کہ جہاں دعوے خارج کرنے کے حکم پاس کر دئے گئے ہیں، وہاں سماعت کی اگلی تاریخ کو یا اس سے پہلے نکالا جانا شروع کر دیا جائے‌گا۔

ملک میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 377 ہوئی، 12ہزار سے زیادہ لوگ متاثر: حکومت

راجستھان میں سوائن فلو کے سب سے زیادہ 3508 معاملے سامنے آئے،جس میں سے 127 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں گجرات دوسرے نمبر پر ہے،جہاں اس وائرس سے 1983 لوگ متاثر ہوئےجن میں سے 71 لوگوں کی موت ہو گئی۔

پلواما حملہ: جوان کی آخری رسومات میں جوتے پہن‌ کر پہنچے بی جے پی رہنما، لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا

جموں و کشمیر میں پلواما دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے جوان اجئے کمار کی آخری رسومات کی ادائیگی میں مرکزی ریاستی وزیر ستیہ پال سنگھ، اتر پردیش حکومت میں وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ اور میرٹھ سے بی جے پی ایم ایل اے راجیندر اگروال شامل ہوئے تھے۔

دہلی: 80 فیصد سے زیادہ پرائیویٹ اسکول میں رائٹ ٹو ایجوکیشن کو کیا جارہا ہے نظر انداز

یہ سروے تعلیمی شعبے میں کام کرنے والے ایک این جی او انڈس ایکشن نے کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 ریاستوں اور یونین ٹیریٹری ریاستوں کے پاس آر ٹی ای کے تحت اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کی تعداد کے بارے میں جانکاری نہیں ہے۔

اشوک چکر پانے والے کو گجرات حکومت دیتی ہے محض 20 ہزار روپے اور ہریانہ 1 کروڑ روپے

گجرات حکومت نے بہادری کے انعام پانے والے 39 لوگوں پر محض دو لاکھ چار ہزار روپے خرچ کئے ہیں۔ اشوک چکر پانے والوں کو اتر پردیش 32 لاکھ، پنجاب 30 لاکھ، مدھیہ پردیش 20 لاکھ، راجستھان 18 لاکھ اور دہلی 25 لاکھ دیتی ہے۔