جموں وکشمیر

نیپال کا نیا سیاسی اور انتظامی نقشہ۔ (فوٹو: نیپال سرکار)

نیپال کے نئے نقشے کو صدر کی منظوری پر ہندوستان  نے ناراضگی کا اظہار کیا

نیپال کےصدر کی منظوری کے ساتھ ہی ملک کے آئین میں نئے نقشے نے قانونی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے بیچ نئے نقشے میں لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کو نیپال نے اپنے حصے میں دکھایا ہے، جو اتراکھنڈ کا حصہ ہیں۔

نعیم اختر۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے دو رہنماؤں پر لگا  پی ایس اے ہٹا

پی ڈی پی رہنما نعیم اختر اور نیشنل کانفرنس رہنما ہلال لون کو پچھلے سال پانچ اگست کو جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ہٹانے کے بعد انتظامیہ نے حراست میں لیا تھا۔ اب پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی مین اسٹریم کی آخری رہنما ہیں، جنہیں پی ایس اے کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر اور جموں وکشمیر کانگریس کے سینئررہنماسیف الدین سوز۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز کی نظربندی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹنے کے بعد سے سابق مرکزی وزیر اور جموں وکشمیر کانگریس کے سینئررہنماسیف الدین سوز نظربند ہیں۔ ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں داخل حبس بے جا یعنی ہیبیس کارپس کی درخواست میں الزام لگایا کہ ان کے شوہر کوپی ایس اے کے تحت گھر میں ہی نظربند کرنے کی وجہ آج تک نہیں بتائی گئی ہے۔

شاہ فیصل، فوٹو بہ شکریہ فیس بک

جموں و کشمیر: سابق آئی اے ایس شاہ فیصل کی نظربندی پی ایس اے کے تحت تین مہینے بڑھائی گئی

آئی اے ایس کی نوکری سے استعفیٰ دینے کے بعد جموں اینڈ کشمیر پیپلس موومنٹ پارٹی بنانے والے شاہ فیصل جموں وکشمیر کاخصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد سے نظربندی میں ہیں اور ان پر اس سال فروری میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی(فوٹو: پی ٹی آئی)

پی ایس اے کے تحت محبوبہ مفتی کی حراست تین مہینے بڑھائی گئی

پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ملزم بنائے گئے نیشنل کانفرنس کے علی محمد ساگر اور پی ڈی پی رہنما سرتاج مدنی کی نظربندی بھی تین مہینے بڑھا دی گئی ہے۔ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرح انہوں نے بھی نظربندی میں نو مہینے بتائے ہیں۔

تہاڑ جیل، دہلی (فوٹو : رائٹرس)

لاک ڈاؤن کے شام و سحر اور تہاڑ جیل میں گزارے رمضان کی یاد

لاک ڈاؤن کی وجہ سے رمضان کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مساجد میں اذانیں تو ہو رہی ہیں، مگر آپ نماز اور افطار کے لیے باہر نہیں جاسکتے ہیں۔لاک ڈاؤن سے یقیناًکائنات کی رنگینیاں پھیکی پڑ گئی ہیں، مگر گھروں کے اندر کا رمضان پھر بھی تہاڑ جیل کے روزوں سے بدرجہا بہتر ہے۔

سرینگر میں تعینات سکیورٹی اہلکار (فوٹو : پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: انتظامیہ  نے 28 لوگوں پر سے پی ایس اے ہٹایا، محبوبہ مفتی ابھی بھی حراست میں

حکام نے کہا کہ جن لوگوں پر سے پبلک سیفٹی ایکٹ ہٹایا گیا ہے، ان میں کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرنگ فیڈریشن اور کشمیر اکانومک الائنس کے چیف محمد یاسین خان کا نام بھی شامل ہے۔

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ  محبوبہ مفتی(فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: محبوبہ مفتی کو جیل سے ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا، حراست جاری

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کئے جانے کے بجائے انہیں ان کے گھر میں منتقل کرنے کے آرڈر کی سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی رہائی کی مانگ کی ہے۔

فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی(فوٹو : پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: سابق وزرائے اعلیٰ کو ملنے والے بھتے بند

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کے ریاستی اسمبلی ممبر پنشن قانون میں ترمیم کیا ہے، جس کے تحت سابق وزرائے اعلیٰ کو اب بنا کرایہ دیے مکان، رہائش کی سجاوٹ پر خرچ، مفت ٹیلی فون کال، مفت بجلی، کار پٹرول، طبی سہولیات، ڈرائیور اور نجی اسسٹنٹ وغیرہ نہیں ملیں گی۔

(علامتی تصویر،فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: نئی ڈومیسائل پالیسی جاری، پندرہ سال گزارنے والے کہلائیں گے شہری

سرکار نے یونین ٹریٹری جموں وکشمیر کے لیے نئی ڈومیسائل پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق جس شخص نے یہاں پر پندرہ سال گزارے ہیں یا سات سال پڑھائی کی ہے اور 10ویں اور 12ویں کے اگزام یہاں کے کسی مقامی انسٹی ٹیوٹ سے دیا ہے، وہ یہاں کا باشندہ ہوگا۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: عمر عبداللہ تقریباً 8 مہینے بعد حراست سے رہا

گزشتہ سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد سے عمر عبداللہ نے 232 دن حراست میں گزارے۔ اس سے پہلے فاروق عبداللہ کو 13 مارچ کو رہا کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو ابھی بھی پبلک […]

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

مرکز اور جموں و کشمیر اگلے ہفتہ بتائیں کہ کیا عمر عبداللہ رہا ہو رہے ہیں: سپریم کورٹ

آئین کے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر اہتماموں کو ہٹاتے ہوئے جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے گزشتہ سال پانچ اگست کے فیصلے کےبعد سے ہی سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ حراست میں ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا

جموں میں تاریخی سٹی چوک کا نام بدل کر ’بھارت ماتا چوک‘ کیا گیا

پرانے جموں میں کامرشیل سینٹر رہے تاریخی سٹی چوک کا نام بدلنے کے فیصلے کو لےکر ملا جلا ردعمل سامنےآیاہے، جن میں سے اکثر لوگوں نے اس فیصلے کاخیر مقدم کیاہے، لیکن جے ایم سی سے نام بدلنے کے بجائے ترقیاتی کاموں اور صفائی پر زیادہ دھیان دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Supreme-Court_PTI

آرٹیکل 370: چیلنج دینے والی عرضیوں کو بڑی بنچ کے پاس بھیجنے سے سپریم کورٹ کا انکار

23 جنوری کی شنوائی کے دوران آرٹیکل 370 کے اہتماموں کو رد کئے جانے کے جواز کو چیلنج دینی والی عرضیوں کو پیش کرنے والے وکیلوں نے مانگ کی تھی کہ جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کرنے کو چیلنج دینے والے معاملوں کو سات ججوں کی بڑی بنچ کے پاس بھیجا جائے کیونکہ آرٹیکل 370 سے جڑے پچھلے دو فیصلے پانچ ججوں کی بنچ کے ذریعے دیے گئے تھے اور دونوں میں تنازعہ تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

عمر عبداللہ کی حراست پر سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے مانگا جواب

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیے جانے کے خلاف ان کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ پچھلے سال اگست میں ریاست کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد سے ہی عمر نظربند ہیں۔

فوٹو: رائٹرس

جموں و کشمیر کو سینٹرل جیل میں کیوں نہیں بدل دیتی مرکزی حکومت: یوسف تاریگامی

جموں وکشمیر کے سابق ایم ایل اے اور سینئرسی پی ایم رہنما یوسف تاریگامی نے ریاست کے بڑے رہنماؤں کی حراست کو لےکر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر جموں وکشمیر میں حالات معمول پر ہیں تو حکومت وہاں الیکشن کیوں نہیں کراتی۔

سابق ممبر پارلیامان اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر مظفر حسین بیگ، فوٹو: پی ٹی آئی

مظفر حسین بیگ کو پدم بھوشن دے کر جموں وکشمیر کی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا گیا ہے؟

تحلیل شدہ ریاست جموں و کشمیر سے اس سا ل سویلین یعنی پدم ایوارڈ سابق ایم پی اورپی ڈی پی رہنمامظفر حسین بیگ کو دیا گیا۔ آخر ان کو یہ ایوارڈ کیوں دیا گیا؟ان کی سیاسی اور سماجی زندگی میں دور دور تک کوئی ایسی کوئی کارکردگی نظر نہیں آتی ہے، جس کی بنا پر وہ کسی ایسے ایوارڈ کے مستحق ہوسکتے تھے۔لگتا ہے کہ کسی متو قع ذمہ داری کے پیش نظر شیشے میں اتارنے کے لیے ان کو بطور پیشگی ایوارڈ دے دیا گیا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

عمر عبداللہ حراست معاملہ: سپریم کورٹ جج نے شنوائی سے خود کو الگ کیا

آج جب شنوائی شروع ہوئی تو تین ججوں کی بنچ میں شامل جسٹس موہن شانتاناگودر نے خود کو اس کی شنوائی سے الگ کر لیا۔ بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے پی ایس اے کے تحت عمر عبداللہ کی حراست کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی (فوٹو : پی ٹی آئی)

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر پی ایس اے لگانے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے دی عجیب و غریب دلیل

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف پی ایس اے لگانے کے لئے جو الزام لگائے گئے ہیں ان میں ان کی بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے کی صلاحیت کا ذکر کیا گیا ہے۔ وہیں، خطرناک سازش رچنے کی اہلیت کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو’ڈیڈی گرل‘اور’کوٹا رانی‘کہا گیاہے۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر : عمر عبداللہ کی پی ایس اے کے تحت حراست کے خلاف ان کی بہن سپریم کورٹ پہنچیں

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت نظربند کرنے کے خلاف ان کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے ان کی فوراً رہائی کی مانگ کی ہے۔

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی (فوٹو : پی ٹی آئی)

کشمیر: محبوبہ، عمر عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج

اس کے ساتھ ہی دو دیگر رہنماؤں پر بھی اس قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے، جن میں نیشنل کانفرنس کے سنیئر رہنما علی محمد ساگر اور پی ڈی پی کے سرتاج مدنی شامل ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد سے ہی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نظربند ہیں۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 26 لوگوں پر لگا پی ایس اے ہٹایا

جن 26 لوگوں پر سے پبلک سیفٹی ایکٹ ہٹایا گیا ہے ان میں سے کچھ یونین ٹریٹری سے باہر اتر پردیش اور راجستھان جیسی ریاستوں میں بند ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نذیر احمد رونگا بھی شامل ہیں، جنہیں اتر پردیش کی مرادآباد سینٹرل جیل میں حراست میں رکھا گیا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: حراست میں چار مہینے تک رکھے جانے کے بعد پانچ کشمیری سیاسی رہنما رہا

جموں و کشمیر کےحکام نے بتایا کہ رہا کئے گئے پانچوں رہنما نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ہیں، جنہیں احتیاطاً حراست میں رکھا گیا تھا۔ 5 اگست سے سابقہ ریاست کےتین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے ساتھ مین اسٹریم اور علیحدگی پسند خیمے کے سینکڑوں رہنماؤں کو احتیاطاً حراست میں رکھا گیاہے۔

 چیف اکانومک ایڈوائزرارویند سبرامنیم (فوٹو : پی ٹی آئی)

بڑے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے ہندوستان، آئی سی یو میں جا رہی معیشت: سابق چیف اکانومک ایڈوائزر

نریندر مودی حکومت میں چیف اکانومک ایڈوائزر رہتے ہوئے ارویند سبرامنیم نے دسمبر 2014 میں دوہرے بیلنس شیٹ کا مسئلہ اٹھایا تھا، جس میں نجی صنعت کاروں کے ذریعے لئے گئے قرض بینکوں کےاین پی اے بن رہے تھے۔سبرامنیم نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت ایک بار پھر سے دوہرےبیلنس شیٹ کے بحران سے جوجھ رہی ہے۔

میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بدعنوانی کے معاملے میں کشمیر کے بڑے رہنماؤں کو جیل جانا پڑےگا: ستیہ پال ملک

جموں و کشمیر کے سابق گورنرستیہ پال ملک نے کہا کہ جو لوگ جموں وکشمیر میں جمہوری طریقوں سے چنے گئے، دو پیڑھی پہلے تک ان کے دادا اسکول ٹیچر ہوا کرتے تھے لیکن آج ان کے سرینگر، دہلی، دبئی، لندن اور فرانس میں گھر ہیں اور کشمیر میں کئی ہوٹلوں میں پارٹنرشپ ہے۔

سابق آر بی آئی گورنر سی رنگ راجن

پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت  بننے کا سوال ہی نہیں ہے: سابق آر بی آئی گورنر سی رنگ راجن

گجرات کے احمدآباد میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے رنگ راجن نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک کی تعریف ایسے ملک سے ہے جس کی فی شخص آمدنی 12000 ڈالر سالانہ ہو۔ اگر ہم نو فیصدی کی شرح سے ترقی کریں تب بھی اس کو حاصل کرنے میں 22 سال لگیں گے۔

پارلیامنٹ میں مظاہرہ کرتے پی ڈی پی کے راجیہ سبھا ممبر میر فیاض اور نذیر احمد لوائے (فوٹو : پی ٹی آئی)

سرمائی اجلاس کے پہلے دن پی ڈی پی رکن پارلیامان کا مظاہرہ

پارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پی ڈی پی کے راجیہ سبھا ممبروں نے کشمیر میں صورت حال معمول پر لانے کی مانگ کرتے ہوئے خصوصی درجہ ختم کئے جانے کی مخالفت کی۔ پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی 5 اگست سے نظربند ہیں۔

 لوک سبھا میں کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری(پی ٹی آئی)

فاروق عبداللہ کی حراست پر لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کانگریس نے کیا واک آؤٹ

کانگریس ، ڈی ایم کے اور دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ کی نظربندی کی مخالفت کی اورلوک سبھا اسپیکر سے ان کی فوری رہائی کا حکم دینے کی درخواست کی۔

سجاد لون ، شاہ فیصل  اور وحید پارہ ، فوٹو: پی ٹی آئی/وکی پیڈیا

پی ڈی پی کا الزام-نئی جگہ شفٹ کرنے کے دوران حراست میں لیے گئے کشمیر ی رہنما لون اور فیصل کے ساتھ بدسلوکی کی گئی

پی ڈی پی چیف نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے سجاد لون، پی ڈی پی رہنما وحید پارہ اور سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کو سرکاری ٹھکانوں میں شفٹ کرنے کے دورا ن ان سے بدسلوکی کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ سجاد لون کو ڈرایا دھمکایا گیا اور انہیں برہنہ ہونے کے لیے کہا گیا۔