دی وائر اردو

کشمیر میں اے ایف ایس پی اے اور پیلٹ گن پر روک لگانے کی مانگ، 50 یورپی رکن پارلیامان نے مودی سے کی شکایت

یورپی پارلیامنٹ  کے ممبروں نے پیلٹ فائرنگ کے تمام واقعات میں آزاد اور غیر جانبدارانہ جانچ کی مانگ کی ہے۔ ممبروں نے شوپیاں ضلعے‎ میں پیلٹ گن کی متاثرہ 19 مہینے کی حبہ نثار کا ذکر کیا جو گزشتہ سال 9مبر میں زخمی ہو گئی تھی۔ نئی دہلی: […]

گروگرام: بھیڑ کے حملے کا شکار ہوئی فیملی کے 2 لوگوں پر ایف آئی آر

بھیڑ کے حملے میں زخمی دلشاد نے کہا،’میں سمجھ نہیں پایا کہ یہ کس طرح کا سسٹم ہے۔پوری دنیا نے ویڈیو میں دیکھا کہ ہم پر حملہ کیا گیا، میرے ہاتھ ٹوٹ گئے تھے،میری فیملی کے لوگ ابھی بھی ہاسپٹل میں ہیں اور اب پولیس نے ہمارے ہی خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ یہ تو سراسر ناانصافی ہے۔

وارانسی: مودی کے خلاف الیکشن  لڑیں‌گے بی ایس ایف سے برخاست جوان تیج بہادر یادو

تیج بہادر یادو نے کہا کہ میرا مقصد جیت یا ہار نہیں ہے۔ میرا مقصد لوگوں کے سامنے یہ لانا ہے کہ کس طرح سے اس حکومت نے فوج، خاص کر نیم فوجی دستوں کو مایوس کیا ہے۔ پی ایم مودی ہمارے جوانوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں لیکن ان کے لئے کچھ نہیں کرتے ہیں۔

الیکشن نامہ :سنیئے، کیا ووٹنگ کو لازمی قرار دیا جانا چاہییے؟

ابھی بھی 70 فیصد سے کم ووٹرس ہی اپنے حق کا استعمال کرتے ہیں تو کیا ووٹنگ کو لازمی قرار دیا جانا چاہئے؟ دی وائر اردو اور سنو انڈیا کے اس خاص پوڈ کاسٹ سیریز الیکشن نامہ کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ووٹنگ کو لازمی بنانے کے موضوع پر ماہرین کے ساتھ بات چیت ۔ساتھ ہی یہ بھی کہ نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو ووٹنگ کولازمی قرار دیے جانے کے سلسلے میں ان کی کیا رائے تھی۔

سال بھر میں اندازے سے تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے بڑھا سرکاری خزانے کا نقصان

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے اعداد و شمار کے مطابق؛ اپریل 2018 سے فروری 2019 کے دوران سرکاری خزانےکا نقصان 8.51 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے جو پورے سال کے لئے ترمیم شدہ بجٹ اندازہ 6.34 لاکھ کروڑ روپے سے 134.2 فیصد زیادہ ہے۔

ریلوے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، چائے کے کپ پر لکھا ’میں بھی چوکیدار‘

کاٹھ گودام شتابدی ایکسپریس میں سفر کر رہے ایک مسافر کے ذریعے پیپر کپ کی تصویر کے ساتھ کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہونے پر ریلوے نے کہا کہ اس نے کپ ہٹا لیے ہیں اور ٹھیکے دار کو سزا دی ہے۔حال ہی میں ریلوے اور ایئر انڈیا نے اپنے ٹکٹ اور بورڈنگ پاس پر نریندر مودی کی تصویر شائع کی تھی۔

مشن شکتی  پر مودی کے خطاب کی نہیں تھی جانکاری: الیکشن کمیشن

ڈپٹی کمشنرآف الیکشن کمیشن سندیپ سکسینا نے لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں کے بارے میں جمعرات کو منعقد پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔سکسینا نے کہا، ‘ وزیر اعظم دفتر کی طرف سے کمیشن کو اس معاملے میں نہ تو مطلع کیا گیا تھا اور نہ ہی اجازت مانگی گئی تھی۔

آر ایس ایس پر پابندی لگنے اور ہٹنے سے متعلق دستاویزغائب

1948 میں مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد سنگھ پر پابندی لگی تھی جس کو سال بھر بعد ہٹایا گیا تھا۔ اس سے متعلق دستاویز عوامی طور پر دستیاب ہونے چاہیے، لیکن نہ تو یہ نیشنل آرکائیوز کے پاس ہیں اور نہ ہی وزارت داخلہ کے پاس۔

ہندوستان سماجی تحفظ پرسری لنکا اور نیپال سے بھی کم خرچ کرتا ہے

یہ صورت حال اس وقت ہے جب ہندوستان کم از کم مزدوری کا قانون بنانے والا پہلا ترقی یافتہ ملک 1948 میں ہی بن گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان سماجی تحفظ پر چین،سری لنکا، تھائی لینڈیہاں تک کہ نیپال سے بھی کم خرچ کرتا ہے۔

ملک کے 100 سے زیادہ فلمسازوں نے کی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل

فلمسازوں کا کہنا ہے کہ ماب لنچنگ اور گئورکشا کے نام پر ملک کو فرقہ پرستی کی بنیاد پر بانٹا جا رہا ہے۔ کوئی بھی شخص یا ادارہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتاہے تو ان کو ملک مخالف یا غدار قرار دیا جاتا ہے۔

سمجھوتہ ایکسپریس بلاسٹ: عدالت نے کہا، ثبوتوں کے فقدان میں گناہ گاروں کو سزا نہیں مل پائی

این آئی اے عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے اپنے فیصلے میں کہا، ’مجھے شدید رنج اور تکلیف کے ساتھ فیصلے کا خاتمہ کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ قابل اعتماد اور قابل قبول ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے اس گھناؤنے جرم میں کسی کو گناہ گار نہیں ٹھہرایا جا سکا۔‘

جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے والوں کو گنگا جی سزا دیتی ہیں: راجیندر سنگھ

اب یہ حکومت جتنا جھوٹ بولے‌گی اتنا نقصان ہوگا۔ 2019 میں اس حکومت کو گنگا جی ہرانے ہی والی ہیں۔ اب جتنا ہی جھوٹ بولا جائے‌گا گنگا کاغصہ اتنا ہی زیادہ بڑھے‌گا۔ حکومت کو اب تو جھوٹ بولنا روکنا ہی ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں کہا، الیکٹورل بانڈ سے سیاسی چندے کی شفافیت پر خطرہ ہے

کمیشن نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم اور کارپوریٹ فنڈنگ کو محدود نہ کرنے سے سیاسی جماعتوں کو ملنے والے چندے کی شفافیت پر سنگین اثر پڑے‌گا۔ سیاسی جماعتوں کو غیر منضبط غیر ملکی فنڈنگ کی اجازت ملے‌گی اور اس سے ہندوستانی پالیسیاں غیر ملکی کمپنیوں سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

الیکشن کے قصے: جب دلیپ کمار نے نہرو کے وزیر دفاع کو ہارتا ہوا انتخاب جتایا

الیکشن کے قصے: 1980 کے انتخاب میں لیفٹ کے نعرے-چلے‌گا مزدور اڑے‌گی دھول، نہ بچے‌گا ہاتھ، نہ رہے‌گا پھول -کے جواب میں کانگریس نے -نہ ذات پر، نہ پات پر، اندرا جی کی بات پر، مہر لگے‌گی ہاتھ پر – کا نعرہ دیا تھا۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری پر مرکزی وزیر کے فرضی دستخط دکھاکر کروڑوں کی دھوکہ دھڑی کا الزام

حیدر آباد کے ایک کاروباری کا الزام ہے کہ بی جے پی جنرل سکریٹری پی مرلی دھر راؤ اور ان کے دوستوں نے 2.17 کروڑ روپے لےمنسٹری آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پوسٹ آف پرافٹ دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ ساتھ ہی اس وقت کی کامرس منسٹر نرملا سیتارمن کے جعلی دستخط والا ایک تقرری خط بھی دکھایا تھا۔

ٹکٹوں سے مودی کی تصویر نہیں ہٹانے پر ریل اور وزارت شہری ہوابازی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

الیکشن کمیشن نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ خط لکھ کر جواب مانگا ہے کہ کیوں ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد بھی وزیر اعظم مودی کی تصویر ریل ٹکٹوں اور ایئرا نڈیا بورڈنگ پاس سے نہیں ہٹائی گئی۔ […]

مودی کے خلاف الیکشن لڑنے والے 111 کسانوں کی مانگوں کو بی جے پی نے اپنے منشور میں شامل کرنے کا کیا وعدہ

وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے 111 کسانوں کامنصوبہ ہے کہ وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے اور اگھوری سادھوؤں کے بھیس میں مودی کے خلاف تشہیر کریں گے۔

سی بی آئی  نے عدالت کو بتایا- آلوک ورما کی مدت کار میں نہیں ہوئی ڈوبھال ، استھانا کی فون ٹیپنگ

دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کر کے سی بی آئی کے ذریعے این ایس اے اجیت ڈوبھال کے فون کو غیر قانونی طور پرٹیپ کرنے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایجنسی نے عدالت کے سامنے حلف نامہ دائر کر کے جواب دیا۔

آر بی آئی گورنر کی تقرری سے متعلق جانکاری دینے سے حکومت کا انکار

آر ٹی آئی کے تحت مانگی گئی جانکاری کے جواب میں حکومت نے گورنر کےعہدے کے لئے چھانٹے گئے امیدواروں، تقرری کو لےکر فائل نوٹنگ اور اس بارے میں کابینہ کونسل کے ممبروں، سکریٹری اور دیگر افسروں کے درمیان ہوئے صلاح مشورہ کے بارے میں بتانے سے منع کیا۔

سمجھوتہ بلاسٹ کیس: اگر بری ہوئے لوگ بے گناہ ہیں تو ذمہ دارکون ہے؟

وزیر اعظم نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد جس طرح عدالت میں اس کیس کی پیروی ہورہی تھی، یہ فیصلہ توقع کے عین مطابق ہی تھا۔ملزمیں کا دفاع کوئی اور نہیں بلکہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کے لیگل سیل کے سربراہ ستیہ پال جین کر رہے تھے۔

بہار: ٹکٹ کو لے کر روی شنکر پرساد اور بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی آر کے سنہا کے حمایتیوں کے بیچ مار پیٹ

بی جے پی کارکنوں نے روی شنکر پرساد گو بیک اور آر کے سنہا(بی جے پی راجیہ سبھا ایم پی) زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔بی جے پی کے کارکن روی شنکر پرساد کی امیدواری پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے کارکنوں کی بے عزتی کی ہے اور ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جو سماج میں کبھی نہیں آتے۔

مینکا–ورون کی سیٹ آپس میں بدلی، جیا پردہ  لڑیں گی اعظم خان کے خلاف

بی جے پی نے کانپور سے سینئر رہنما مرلی منوہر جوشی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔ان کی جگہ ستیہ دیو پچوری کو میدان میں اتارا گیا ہے۔جیا پردا کے پارٹی میں شامل ہونے کے 5 گھنٹے کے اندر ان کو رام پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔اب وہ اعظم خان کے خلاف رام پور سے الیکشن لڑیں گی ۔

ملک میں نوکریوں کی بھاری قلت ہے اور حکومت اس پر  توجہ نہیں دے رہی: رگھورام راجن

سابق آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن نے کہا کہ ہمیں جاب سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے والی شماریات میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ہم ای پی ایف اویا اس طرح کے دوسرے ورزن پر منحصر نہیں رہ سکتے۔ہمیں بہتر جاب ڈیٹا جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

مرلی منوہر جوشی سے کہا گیا، مودی-شاہ نہیں چاہتے کہ آپ انتخاب لڑیں

یہ پیغام پارٹی کے جنرل سکریٹری رام لال نے سوموار کو جوشی کو دیا۔ مرلی منوہر جوشی نے ایک خط جاری کرکے اس کی تصدیق کی ہے۔ اب ایسا مانا جا رہا ہے کہ لال کرشن اڈوانی کے بعد بی جے پی جوشی کا بھی ٹکٹ کاٹ دے‌گی۔

رویش کا بلاگ: گڑگاؤں کی سی حالت اب ہر شہر کی ہو گئی ہے

گڑگاؤں لگاتار نشانے پر ہے۔ انجان لوگوں سے بسا یہ شہر ہر کسی کو اجنبی سمجھنے کی فطرت پالے ہیں، اس لئے وہ مذہب کی بنیاد پر شک کئے جانے یا کسی کو پیٹ دئے جانے کو برا نہیں مانتا۔ ہندوستان کا یہ سب سے جدید شہر سسٹم سے لےکر ایک صحت مند سماج کے فیل ہونے کا شہر ہے۔ اس شہر میں دھول بھی سیمنٹ کی اڑتی ہے، مٹی کی نہیں۔

بی جے پی رہنما نے کہا ؛2 گجراتی ٹھگ لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں

بی جے پی کی اعلیٰ قیادت پر حملہ کرتے ہوئے،پارٹی کے سابق ترجمان آئی پی سنگھ نے سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو کی اعظم گڑھ سے امیدواری کا خیر مقدم کیا اور ان کو اپنے گھر کو انتخابی مہم کے دفتر کو طور پر استعمال کرنے کی پیش کش کی۔

کیا مودی حکومت نے انتخابی فائدے کے لئے ایک آزاد اور قابل اعتماد لوک پال کی قربانی دے دی

لوک پال کے صدر اور ا س کے ممبروں کی تقرری میں اقتدار میں موجود ممبروں کی تعداد زیادہ تھی اور انتخاب میں پوری طرح سے رازداری برتی گئی۔ ایسا کرنا لوک پال قانون کے اہتماموں کی پوری طرح سے خلاف ورزی ہے۔ انتخابی عمل سے سمجھوتہ کرکے مودی حکومت نے کام کاج شروع کرنے سے پہلے ہی لوک پال ادارہ کو کمزور کر دیا ہے۔