مسلمان

کیا مسلمانوں کی سیاسی بے وقعتی کے لیے’سرکاری مسلمان‘ذمہ دار ہیں؟

غلام نبی آزاد کے پی اے نے کہا؛ ہمیں وزیر سے ملنے والوں میں توازن رکھنا پڑتا ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ ہم ایک سیکولر ملک میں ہیں او راس کا تقاضا ہے کہ وزیر سے ملنے والوں کی لسٹ بھی سیکولر ہو۔ آج کی لسٹ میں ہندو ملاقاتیوں کی تعداد کچھ کم ہے۔

سر سید اپنا کام کر کے چلے گئے،اب ہمیں آج کے حالات کا مقابلہ کرنا ہے

سر سید اور ان کے عہد کے لوگوں کو جو کرنا تھا وہ کر کے چلے گئے۔ اب ہمیں آج کے حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ آج کا سب سے بڑا چیلنج اپنے اوپر چھا رہے مایوسی کے بادل کو چھانٹنا ہے اور اپنے لوگوں میں، خاص کر نئی نسل میں، عزم اور حوصلہ پیدا کرنا ہے۔

میرٹھ: ’لو جہاد‘کے نام پر لڑکی سے مارپیٹ کرنے والے پولیس والوں کا وی آئی پی ضلع میں تبادلہ

میرٹھ میں گزشتہ دنوں لو جہاد کے نام پر ایک لڑکی سے مار پیٹ اور بد سلوکی کرنے والے 4 میں سے 3 پولیس والوں کو وی آئی پی ضلع میں تبادلہ ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

کیا مسلم لڑکے کے ساتھ ہندو لڑکی کی دوستی جرم ہے؟

اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک لڑکی اپنے مسلم دوست سے ملنے اس کے گھر آئی تھی ۔ الزام ہے کہ اس دوران وشو ہندو پریشد نے’ لوجہاد ‘کے نام پر لڑکی پر حملہ کر دیا تھا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا ،جس کے بعد ایک ویڈیو میں پولیس لڑکی کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کرتی نظر آتی ہے ۔

وزیر اعظم کی بوہرہ مسلمانوں سے ملاقات : بوہرہ کمیونٹی کے خلاف عام مسلمانوں کا غصہ کتنا جائز ہے ؟

چاہے صوفی ملیں یا علما ئے دیوبند یا بوہرہ مذہبی رہنما-آپ کو سوال اٹھانا ہے، اٹھائیے، مگر کسی فرقہ کو اس بات پر‘غیر’یاFifth Columnistکی طرح دیکھنا، آپ کی فرقہ واریت کو مترشح کرتا ہے۔یہ دکھاتا ہے کہ کس طرح درون قوم،اکثریت کا اپنی اقلیتوں کے لیےمتعصب نظریہ ہے۔

جھارکھنڈ : کیا گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں توحید کا قتل کیا گیا؟

گزشتہ سال جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں مبینہ طور پر گائے کے گوشت رکھنے کے شک میں بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ‌کر قتل کر دیے گئے علیم الدین انصاری کے بعد اسی علاقے میں ایک اور آدمی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت سے کئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔

ڈاٹا اسٹوری: جانیے کیسے کرناٹک میں اصل جیت کانگریس کی ہوئی ہے

انتخابی سیاست میں کسی حکومت کے کام کا اندازہ انتخاب میں اس حکومت (پارٹی) کے مظاہرہ پر ہی منحصر ہے اور یہ ہونا بھی چاہئے لیکن کئی بار ہم جیتنے والوں کے لئے قصیدے پڑھ دیتے ہیں اور ہارنے والوں کے ہر فیصلے میں غلطی ڈھونڈنے لگتے ہیں۔

کرناٹک انتخابات کے دعووں اور’آئی ٹی سیل‘ کا کھیل

فیک نیوز راؤنڈ اپ:بھگوا تنظیموں اور ان کے کارکنوں کا یہی ہتھکنڈہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفاد کے کے لئے ملک کی اکثریت یعنی ہندو عوام میں ایک طرح کا خوف پیدا کرتے ہیں۔ اور یہ کہتے ہیں کہ ہندو مذہب کو مسلمانوں اور دوسرے اقلیتوں سے خطرہ ہے۔

بک ریویو : طلاق کے موضوع پر ایک ضروری مگر نامکمل کتاب

مسلمان ‘ عقیدہ کو ٹھیس ‘ لگنے والی زبان سے دوری بناکر اب شہریت کے حقوق کی زبان بولنا سیکھ رہے ہیں، تو لازمی ہے کہ ان کو انصاف اور مساوت کے معیار کو ان مدعوں پر بھی نافذ کرنا ہوگا جن کو لمبے وقت سے قوم کا اندرونی معاملہ کہہ‌کرخاموشی اختیار کر لی جاتی رہی ہے

اقلیتی کردار معاملہ میں جامعہ کو دہلی اقلیتی کمیشن کی نوٹس

جسٹس سہیل صدیقی کی سربراہی والے کمیشن نے 22 فروری 2011کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اقلیتی تعلیمی ادارے کا درجہ دیا گیا تھا، جس کے خلاف کچھ لوگ عدالت میں گئے اور حکومت وقت نے جامعہ کے اقلیتی کردار کی تائید میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔

فلم ریویو: ہم نے گاندھی کو مار دیا …

سنیما:اس سوچ کو قبول کرنے کا مطلب ہے گاندھی اور جناح  کے نام پر ساورکر کو’ ویر‘ کہنا ۔بھلے آپ نے اس کو ہندو شدت پسند اور مسلم شدت پسند کہہ دیا ہے ۔لیکن اس شدت پسندی میں جہاں بہت سی باتوں کوسادہ بلکہ Generalizeکرنے کی کوشش کی […]