یو پی

یوپی: بی جے پی رہنما نے یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئےکہا-نہیں رہی اٹل جی والی بی جے پی

بی جے پی کی اتر پردیش ورکنگ کمیٹی کےممبر اور سابق ایم ایل اے رام اقبال سنگھ نے پنچایت انتخابات میں مقتدرہ پارٹی کے ذریعے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں غیر اخلاقی راستے طے کیے گئے۔

اتر پردیش: ضلع پنچایت صدور کے انتخاب میں بی جے پی کی جیت کا حاصل کیا ہے

ضلع پنچایت انتخاب میں ملی جیت پر پھولی نہ سما رہی بی جے پی بھول رہی ہے کہ ضلع پنچایت صدور کے بالواسطہ انتخاب میں جیت کسی بھی دوسرےبالواسطہ انتخابات کی طرح کسی پارٹی کی زمینی پکڑ یا لومقبولیت کا پیمانہ نہیں ہوتی۔ کئی بار تو متعلقہ پارٹی کو اس سے نفسیاتی برتری تک نہیں مل پاتی۔

اتر پردیش: یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کے الزام  میں سیڈیشن کا معاملہ درج

اس بارےمیں الہ آباد پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نوجوان نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے ملک میں امن وامان کو متاثر کرنے اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے۔

یوپی: ریپ کے الزام میں بی جے پی ایم ایل اے اور ان کے 6 بھتیجوں پر معاملہ درج

معاملہ بھدوہی ضلع کا ہے۔ بھدوہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اےرویندرناتھ ترپاٹھی نے ایک بار اور ان کے بھتیجوں سندیپ تیواری، سچن تیواری، چندربھوشن تیواری، دیپک تیواری، پرکاش تیواری اور نتیش تیواری نے چار سال تک مواقع پر ریپ کیا۔

چوکیدار چور ہے، تبصرہ: سپریم کورٹ نے ’احتیاط‘ کی صلاح کے ساتھ راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ بند کیا

کانگریسی رہنما راہل گاندھی نے رافیل معاملے میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ ’چوکیدار چور ہے‘۔ ان کے اس تبصرے کے خلاف ہتک عزت کی عرضی دائر کی گئی تھی۔

‘ویڈیو : ’صرف یو پی اور بہار میں ہی نہیں، جنوبی ہند میں بھی لوگ ذات کی بنیاد پر ووٹ کرتے ہیں

ان دنوں کے اس ایپی سوڈ میں سنیے انتخابات میں ذات پات کی بنیاد پر ووٹنگ اور لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک کے سیاسی ماحول پر سیاسی تجزیہ نگار اور سی ایس ڈی ایس کے ڈائریکٹر سنجئے کمار کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت۔

اتر پردیش: چھیڑ چھاڑ کے بعد خاتون کو آگ کے حوالے کیا، دونوں ملزم گرفتار

28 سالہ خاتون نےمعاملےسے پہلے پولیس میں شکایت درج کروانے کی کوشش بھی کی تھی لیکن تب پولیس والوں نے اس کو لوٹا دیاتھا۔فی الحال پولیس نے دونوں ملزمین راجیش اور رامو کو گرفتار کر کے ان کے خلاف جنسی استحصال اور قتل کی کوشش کا معاملہ درج کیا ہے۔

اتر پردیش: بی جے پی ایم ایل کے بیٹے پر مودی اور یوگی کے خلاف بد زبانی کا الزام ، مقدمہ درج

اتر پردیش کے بھدوہی سے بی جے پی ایم ایل اے رویندر ناتھ ترپاٹھی کے بیٹے دیپک ترپاٹھی کا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس میں مبینہ طور پر نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف بد زبانی کی گئی ہے۔

گورکھپور میڈیکل کالج میں دماغی بخار سے مرنے والوں کی تعداد میں  کمی کا سچ کیا ہے؟

اترپردیش حکومت اگر دماغی بخار سے اموات میں کمی آنے کا دعویٰ کر رہی ہے تو اس کو پچھلے پانچ سالوں کی اگست مہینے تک گورکھپور واقع بی آر ڈی میڈیکل کالج میں مریضوں کی تعداد اور اموات کی رپورٹ جاری کرنی چاہیے۔

جمہوریت اور آئین بھی اقتدار کے سامنے بےمعنی ہو گیا ہے…

اے ڈی آر اور نیشنل الیکشن واچ کی رپورٹ مانیں تو جس پارلیامنٹ کو ملک کا قانون بنانے کا حق ہے، اسی کے اندر لوک سبھا میں 185 اور راجیہ سبھا میں 40 رکن پارلیامان داغدار ہیں۔ تو یہ سوال ہو سکتا ہے کہ آخر کیسے وہ رہنما ملک میں بد عنوانی یا سیاست میں جرم کو لےکر غوروفکربھی کر سکتے ہیں جو خود داغدار ہیں۔

منا بجرنگی کے قتل کے بعد مختار انصاری کی حفاظت کو لےکر اہل خانہ میں تشویش

مختار انصاری بھی اسی باغپت جیل میں بند ہیں جہاں منا بجرنگی کا قتل ہوا۔ ان کے بھائی نے کہا کہ مختار جب اتر پردیش اسمبلی سیشن میں شامل ہو رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

خود کو بی جے پی لیڈربتانے والے کا دعویٰ،مختار انصاری کو بھی منا بجرنگی کی طرح مارا جائے‌گا

خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ بنارس میں انتخابی مہم سے جڑا لیڈر بتانے والے ڈاکٹر آدتیہ کمار سنگھ کو ٹوئٹر پر مرکزی وزیر پیوش گوئل کا دفتر اور پنجاب بی جے پی صدر وجئے سانپلا بھی فالو کرتے ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کے ساتھ ان کی تصویریں ہیں۔ سنگھ کے پتھ سنچلن پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بھی ان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اتر پردیش : مافیا سرغنہ منا بجرنگی کا جیل میں قتل

 گزشتہ دنوں منا بجرنگی کی بیوی سیما سنگھ نے اپنے شوہر کے قتل کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی بڑھائے جانے کی مانگ کی تھی۔ نئی دہلی: پوروانچل کے مافیا سرغنہ پریم پرکاش عرف منا بجرنگی کا آج صبح باغپت جیل میں گولی مار کر قتل […]

اتر پردیش : بدلے‌گا بابا صاحب امبیڈکر کا نام، جوڑا جائے‌گا ’ رام جی ‘ بھی

چیف سکریٹری کے ذریعے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ آئین کی آٹھویں فہرست میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا نام ‘ ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ‘ لکھا ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کے تمام دستاویز میں اب ان کا صحیح نام درج ہوگا۔

بجلی سے محروم ریاستوں کی لسٹ میں بہار ، یو پی اور جھارکھنڈ سب سے اوپر

وزارت بجلی کے پورٹل ‘سوبھاگّیہ’ کے مطابق ملک میں 4 کروڑ گھر بجلی سے محروم ہیں جس میں تقریباً 50 فیصد سے زیادہ گھر اتّر پردیش اور بہار سے ہیں۔ نئی دہلی : ملک کے تمام گھروں میں بجلی پہنچانے کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے اب ایک […]