آئی اے ایف

27 فروری کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں حادثہ  کا شکار ہوئےہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کا ملبا (فوٹو : پی ٹی آئی)

اپنے ہی میزائل کے نشانے سے گرا تھا ایئر فورس کا ہوائی جہاز، پانچ افسر قصوروار پائے گئے: رپورٹ

گزشتہ 26 فروری کو ہوئے بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے ایک دن بعد 27 فروری کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں ایئر فورس کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس میں فضائیہ کے6جوانوں اور ایک مقامی شہری کی موت ہو گئی تھی۔

ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا (فوٹو : پی ٹی آئی)

ایئر فورس  44 سال پرانے مگ-21 اڑا رہی ہے، اتنے سال تو کوئی کار نہیں چلاتا: ایئر چیف مارشل

ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے فوج میں نئے جنگی طیاروں کی کمی کو لےکر کہا کہ مگ-21 طیارہ چار دہائی سے زیادہ پرانا ہو گیا ہے، لیکن اب بھی اس کااستعمال ہو رہا ہے۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ملک اتنا پرانا جنگی طیارہ اڑاتا ہے۔

fake 2

بالاکوٹ سے متعلق ویڈیو پر میڈیا اور حکومت کے دعوے، پلے کارڈ کی عبارت اور نہرو پر حکومت کے الزام کا سچ

انتخابات کے دور میں فیک نیوز کی اشاعت میں اضافہ ہونا سوشل میڈیا کا فطری تقاضا ہے اور اس کی دلیل اس رپورٹ میں موجود ہے جو یہ بتاتی ہے کہ کس طرح سیاسی پارٹیاں فیک نیوز کی اشاعت میں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد (فوٹو : پی ٹی آئی)

کیا مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بالاکوٹ حملے کے ثبوت کے طور پر غلط خبر کا حوالہ دیا؟

14 مارچ کو ایک پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر بالاکوٹ ایئراسٹرائک پر حکومت کی حمایت نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایئر فورس کی کارروائی کے ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو کا حوالہ دیا تھا۔ آلٹ نیوز کی جانچ‌کے مطابق یہ ویڈیو بالاکوٹ سے متعلق نہیں ہے۔

علامتی تصویر (فوٹو : پی ٹی آئی)

نوٹ بندی کے بعد نئے نوٹوں کی ڈھلائی میں 29.41 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، ایئر فورس نے بھیجا بل

آر ٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق؛ نوٹ بندی کے بعد نئے نوٹوں کو ملک کے مختلف حصوں میں پہنچانے کے لئےانڈین ایئر فورس کے ہوائی جہاز سی-17 اور سی-130 جے سپر ہرکیولس کا استعمال کیا گیا تھا۔