اردو خبر

بلند شہر تشدد: گئو کشی کے الزام میں نابالغوں سمیت 7 مسلمانوں پر ایف آئی آر

رپورٹ کے مطابق، سوموار کی شام تقریباً 70 پولیس والے نیابانس گاؤں ملزموں کی شناخت کے لیے آئے تھے ۔انسپکٹر سبودھ کمار قتل معاملے میں کلیدی ملزم یوگیش راج کے بیان پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔

بلند شہر: یوگی کی ریویو میٹنگ میں بھیڑ کے ذریعے تشدد کا ذکر بھی نہیں، ساری توجہ گئو کشی پر

گزشتہ سوموار کو بلند شہر کے سیانہ گاؤں میں مبینہ گئوکشی کے بعد پھیلے تشدد میں پولیس افسر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کر دیا گیا تھا۔اس معاملے میں بجرنگ دل کا رہنما یوگیش راج کلیدی ملزم ہے۔

گجرات: ٹاٹا، اڈانی، ایسار کو کوئلے کی اونچی لاگت بجلی خریداروں سے وصول کرنے کی چھوٹ ملی

اس سے پہلے سپریم کورٹ نے ٹاٹا پاور، اڈانی پاور اور ایسار پاور کو امپورٹ کیے گئے کوئلے کی اونچی لاگت کا بوجھ منتقل کرنے کے لیے کسی طرح کے Compensatory فیس نہیں لینے کا حکم دیا تھا۔

بلند شہر تشدد: انسپکٹر سبودھ کے قتل کو ان کی بہن نے پولیس کی سازش بتایا

بلند شہر تشدد میں مارے گئے انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل کو ان کی بہن نے جہاں پولیس کی سازش بتایاہے، وہیں گاؤں مہاؤ کے سابق پردھان نے کہا پولیس والوں سے ہماری صلح ہوگئی تھی لیکن بجرنگ دل والے نہیں مانے۔

سیاسی رہنماؤں  کے خلاف مجرمانہ معاملے:سپریم کورٹ نے بہار اور کیرل کو ہر ضلع میں اسپیشل کورٹ بنانے کی ہدایت دی

عدالت نے بہار اور کیرل کو ضرورت کے حساب سے اپنے اضلاع میں ایم پی اور ایم ایل اے کے خلاف زیر التوا معاملوں کی شنوائی کے لیے اسپیشل کورٹ بنانے کی آزادی دی ہے۔

بلند شہر تشدد: کلیدی ملزم ہے بجرنگ دل کا ضلع کنوینر، 5گرفتار

بلند شہر کے سیانہ گاؤں میں گئو کشی کی افواہ کے بعد ہوئے تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار کی موت ہوگئی تھی ۔ سبودھ کمار اخلاق قتل معاملے کے جانچ افسر رہ چکے ہیں ۔ معاملے میں کلیدی ملزم یوگیش راج بجرنگ دل کا ضلع کنوینر ہے۔

تلنگانہ انتخابات: مسلمانوں کا رخ کس طرف ہے؟

ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کل آبادی کی 12.7 فیصد ہے اور آئندہ انتخابات میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ریاست کے مسلمان کل 119 سیٹوں میں 30 سیٹوں پر فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ مسلم ووٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام تر سیاسی پارٹیاں اپنے حق میں ووٹ ڈلوانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

کیا دارالعلوم دیوبند واقعی دہشت گردی کا اڈہ ہے؟

دارالعلوم دیوبند کو دہشت گردی کا مرکز بتانے والے لوگوں کو ان کے اپنے ادارے بھونسلا ملٹری اسکول کی یاد دلانا ضروری ہے۔یہ وہ ادارہ ہے جہاں دہشت گردی کی ٹریننگ پاکر ابھینو بھارت جیسی تنظیم نے ہندوستان کی منتخب شدہ حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش کی تھی۔

دیپک مشرا کی قیادت میں سپریم کورٹ صحیح سمت میں نہیں جا رہا تھا: جسٹس کرین جوزف

گزشتہ 30 نومبر کو ریٹائر ہوئے جسٹس جوزف نے 12 جنوری کو کیے پریس کانفرنس کے سیاق میں کہا کہ انھوں نے کورٹ کے مسائل کے بارے میں سابق چیف جسٹس دیپک مشرا کو بتایا تھا۔ لیکن جب کوئی حل نہیں نکلا تو میڈیا کے سامنے آنا پڑا۔

بہار کے بعد اڑیسہ میں انچارج پر جنسی استحصال کے الزام کے بعد شیلٹر ہوم سیل

اڑیسہ کی ڈھینکنال ضلع‎ میں ایک این جی او کے زیر اہتمام چلنے والے شیلٹر ہوم میں رہنے والی نابالغ لڑکیوں نے الزام لگایا کہ دو سال سے زیادہ سے ان کے ساتھ جنسی استحصال ہو رہا تھا۔ اس معاملے میں شیلٹر ہوم کے انچارج کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

اتر پردیش: چھیڑ چھاڑ کے بعد خاتون کو آگ کے حوالے کیا، دونوں ملزم گرفتار

28 سالہ خاتون نےمعاملےسے پہلے پولیس میں شکایت درج کروانے کی کوشش بھی کی تھی لیکن تب پولیس والوں نے اس کو لوٹا دیاتھا۔فی الحال پولیس نے دونوں ملزمین راجیش اور رامو کو گرفتار کر کے ان کے خلاف جنسی استحصال اور قتل کی کوشش کا معاملہ درج کیا ہے۔

آٹھ مہینے پہلے انکم ٹیکس نے دی تھی نیرو مودی گھوٹالے کی وارننگ،نہیں شیئر کی گئی جانچ رپورٹ

انکم ٹیکس جانچ رپورٹ میں نیرو مودی کے ذریعے بوگس خرید ، شیئروں کا بھار ی تجزیہ ، رشتہ داروں کو مشکوک ادائیگی ،مشکوک قرض جیسے کئی معاملے اٹھائے گئے تھے ۔ حالاں کہ اس رپورٹ کو سی بی آئی ، ای ڈی جیسی اہم جانچ ایجنسیوں سے شیئر نہیں کیا گیاتھا۔

فرقہ وارانہ بیان بازی اور اسٹارپرچارکوں کے باوجود تلنگانہ میں بی جے پی کی دال گلتی نظر نہیں آرہی

تلنگانہ کے انتخابات میں بی جے پی کے کوئی اثر پیدا کر پانے کا امکان کم ہے، لیکن یہ صاف ہے کہ پارٹی کا مقصد موجودہ انتخابی تشہیر کے سہارے ریاست میں اپنا مینڈیٹ بڑھانا ہے۔

ویڈیو: ملک بھر سے آئے کسانوں کے ’من کی بات‘

ویڈیو: راجدھانی دہلی میں ملک بھر سے اکٹھا ہوئے ہزاروں کسان پارلیامنٹ کا ایک جوائنٹ سیشن بلانے کی مانگ کر رہے ہیں، جہاں زراعتی بحران سے جڑے ان کے سوال اٹھائے جا سکیں۔ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کسانوں سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

فرضی انکاؤنٹر: پولیس وین سے کھینچ کر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر مار دیے جانے کے معاملے میں یوگی حکومت کو نوٹس

گزشتہ 27 نومبر کو اتر پردیش پولیس نے ایک مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں مظفر نگر ضلع کے 20 سالہ نوجوان ارشاد احمد کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔ وہیں گزشتہ 26 نومبر کو شاملی میں راجیندر نامی ایک نوجوان کو پولیس وین سے کھینچ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا تھا۔

کسان مکتی مارچ: سڑکوں پر اترے کسان کیا کہتے ہیں؟

ملک کے مختلف حصوں سے آئے کسان اپنی مانگوں کے ساتھ دہلی میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کی اہم مانگ ہے کہ ان کا قرض معاف کیا جائے اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشوں کو نافذ کر کے ان کو فصلوں کی لاگت کی ڈیڑھ گنا قیمت دی جائے۔

کیوں راجستھان کے پوکھرن کا انتخابی ماحول فرقہ وارانہ ہوتا جا رہا ہے

گراؤنڈ رپورٹ : بی جے پی نے باڑمیر ضلع‎ میں پڑنے والے ناتھ فرقے کے تارترا مٹھ کے مہنت پرتاپ پوری مہاراج کو پوکھرن سے ٹکٹ دیا ہے تو کانگریس نے علاقے کے مشہور سندھی-مسلم مذہبی رہنما غازی فقیر کے بیٹے صالح محمد کو میدان میں اتارا ہے۔

راجستھان : وسندھرا راجے سے راجپوتوں کی ناراضگی کا خمیازہ بی جے پی کو بھگتنا پڑ سکتا ہے

وسندھرا راجے کی وجہ سے راجپوت راجستھان انتخابات میں بی جے پی کا انتخابی کھیل اسی طرح بگاڑ سکتے ہیں، جیسے 2013 میں جاٹوں کے اشوک گہلوت کے خلاف ناراضگی نے کانگریس کو نقصان پہنچایا تھا۔

مودی حکومت کا یو ٹرن، نئی رپورٹ میں کہا – نوٹ بندی کا کسانوں پر کوئی اثر نہیں پڑا

اگریکلچر منسٹری نے 20نومبر کو پارلیامانی کمیٹی کو دی گئی وہ رپورٹ واپس لے لی ، جس میں کہا گیا تھا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے کسان کھاد اور بیج نہیں خرید سکے تھے ۔ کمیٹی کو دی گئی نئی رپورٹ میں وزارت نے کہا کہ نوٹ بندی کا زراعتی شعبے میں اچھا اثر پڑا۔