اردو خبر

وزیر اعظم نریندر مودی/(فوٹو : پی ٹی آئی)

نوٹ بندی کے دو سال: کانگریس نے کہا، مودی حکومت کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ نوٹ بندی نے کروڑوں لوگوں کی زندگی اور معیشت کو برباد کر دیا۔ جن لوگوں نے یہ کیا ہے لوگ ان کو سزا دیں‌گے۔ وزیر ریل نے کہا کہ نوٹ بندی نے بد عنوانی کی کمر توڑ دی۔

کانگریس رہنما دگوجئے سنگھ۔  (فوٹو : پی ٹی آئی)

مدھیہ پردیش: 10 سال تک وزیراعلیٰ رہے دگوجئے سنگھ ان دنوں اتنے خاموش کیوں ہیں؟

اسپیشل رپورٹ : مدھیہ پردیش میں کانگریس کے آخری وزیراعلیٰ رہے دگوجئے سنگھ انتخابی تشہیر سے پوری طرح سے غائب ہیں۔ کیا ان کو حاشیے پر دھکیلا جا چکا ہے یا پھر ان کو پردے کے پیچھے رکھنا انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہے؟

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (فوٹو : پی ٹی آئی)

مودی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے پی آر کےدفتر  نہیں ہوتے

سی سی ایس جیسے قانون کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے مقاصد کو ہی تباہ کر دینا ہے۔اعلیٰ تعلیم میں ترقی تب تک ممکن نہیں ہے جب تک خیالات کے لین دین کی آزادی نہ ہو۔اگر ان اداروں کا یہ رول ہی ختم ہو جائے تو اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہی کیا رہے‌گی؟ ٹیچر اور ریسرچ اسکالر سرکاری ملازم کی طرح عمل نہیں کر سکتے۔

کیرل بی جے پی ریاستی صدر پی ایس شری دھرن پلئی (فوٹو : ٹوئٹر)

سبری مالا: بی جے پی ریاستی صدر کاویڈیو وائرل، مظاہرہ کو بتایا پارٹی کا ایجنڈہ

کیرل کے وزیراعلیٰ پنارئی وجین نے کہا کہ ثبوت سامنے آیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی رہنماؤں نے سبری مالا معاملے میں تنازعہ پیدا کیا۔ خود ان کے ریاستی صدر بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ قابل مذمت ہے۔

پی سائی ناتھ اور نریندر مودی۔  (فوٹو : پی ٹی آئی/فیس بک)

رافیل سے بھی بڑا گھوٹالہ ہے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا: پی  سائی ناتھ

سینئر صحافی اور کسان کارکن سائی ناتھ نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کے ایک ضلع‎ میں فصل بیمہ یوجنا کے تحت کل 173 کروڑ روپے ریلائنس انشیورنس کو دئے گئے۔ فصل برباد ہونے پر ریلائنس نے کسانوں کو صرف 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کی اور بنا ایک پیسہ لگائے 143 کروڑ روپے کا منافع کما لیا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

سی آئی سی کا حکم،رگھو رام راجن کے ذریعے بھیجی گئی گھوٹالے بازوں کی فہرست پر حکومت جانکاری دے

سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) نے 50 کروڑ روپے اور اس سے زیادہ کا قرض لینے اور جان بوجھ کر اس کو ادا نہیں کرنے والوں کے نام کے بارے میں اطلاع نہیں مہیا کرانے کو لے کر آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

رویش کا بلاگ: کیا ریزرو بینک کے ریزرو پرحکومت کی نظر ہے؟

این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر مہر شرما نے لکھا ہے کہ ریزرو بینک اپنے منافع سے ہرسال حکومت کو 50 سے 60 ہزار کروڑ دیتی ہے۔ اس کے پاس ساڑھے تین لاکھ کروڑ سے زیادہ کا ریزرو ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ اس ریزرو سے پیسہ دے تاکہ وہ انتخابات میں عوام کے بیچ گل چھرے اڑا سکے۔

فوٹو: اے این آئی

مہاراشٹر: کنوئیں کی صفائی کے دوران 2 فائر بریگیڈ ملازموں سمیت 5 لوگوں کی موت

پولیس افسر نے بتایا کہ کنوئیں میں کیمیکل ویسٹ جمع ہو رہا تھا، جس کو صاف کرنے کے لیے 3 صفائی ملازم اترے تھے۔ ان کے واپس نہ لوٹنے پر دو فائر بریگیڈ ملازم بھی کنوئیں میں اترے لیکن کوئی واپس نہیں لوٹا۔

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی دھمکی کے بعد رام چندر گہا نے احمد آباد یونیورسٹی میں پڑھانے سے کیا منع

مؤرخ رام چندر گہا نے کہا کہ چونکہ اب حالات قابو سے باہر ہو گئے ہیں اس لیے ایسا قدم اٹھانا پڑ رہا ہے۔ دو ہفتے پہلے اے بی وی پی نے گہا کو اینٹی نیشنل قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر سے ان کی تقرری رد کرنے کی مانگ کی تھی۔

فوٹو: فیس بک

الہ آباد یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ لیڈر کا گولی مار کر قتل

اسٹوڈنٹ لیڈر اچیوتا نند شکلا کی مختلف معاملوں میں پولیس کو تلاش تھی ۔ان پر اسٹوڈنٹ یونین الیکشن کے دوران بمبازی کے ایک معاملے میں 25ہزار روپے کا انعام بھی تھا ۔ پولیس نے تین لوگوں کے خلاف نامزدرپورٹ درج کی ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ وکی پیڈیا

آکاش وانی نے جنسی استحصال کو لے کر شکایت کرنے والی 9 خاتون ملازمین کو نکالا

می ٹو: مدھیہ پردیش کے شہڈول کے علاوہ 6 دوسرے آکاش وانی مراکز سے بھی جنسی استحصال کی شکایتیں سامنے آئی ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو کے ملازمین کی ٹریڈ یونین کا دعویٰ ہے کہ ایسے سبھی معاملوں میں ملزم کو صرف وارننگ دی گئی ہے ، وہیں سبھی شکایت کرنے والوں کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔

Media bol thumbnail

میڈیا بول: سبری مالا پر امت شاہ کی نصیحت اور جانچ ایجنسیوں کی صورت حال

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سبری مالا مندر تنازعہ پر بی جے پی صدر امت شاہ کے بیان اور سی بی آئی تنازعہ پر ہارڈ نیوز کے مدیر سنجے کپور اور سینئر صحافی پرنجائے گوہا ٹھاکرتا سے ارملیش کی بات چیت۔

فوٹو : پی ٹی آئی

آر ٹی آئی میں ہوا انکشاف : رگھو رام راجن نے مودی کو بھیجی تھی این پی اے گھوٹالےبازوں کی فہرست، کارروائی پر حکومت کی چپی

دی وائر کی اسپیشل رپورٹ: ایک آر ٹی آئی کے جواب میں آر بی آئی نے بتایا کہ سابق آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت وزارت خزانہ کو این پی اے گھوٹالےبازوں کی فہرست بھیجی تھی۔ فہرست کے تعلق سے ہوئی کارروائی پر جانکاری دینے سے مرکزی حکومت نے انکارکیاہے۔

فوٹو: رائٹرس

صحافیوں کے قاتلوں کو سزا دلانے میں 14 ویں نمبر پر ہندوستان

رپورٹ کے مطابق پہلے نمبر پر موجود صومالیہ میں حالات میں سدھار کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ 14 ویں نمبر پر موجود ہندوستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہاں حالات خراب ہوئے ہیں اور کل 18 معاملوں کو اب تک حل نہیں کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

رافیل ڈیل کی قیمت اور اسٹریٹیجک جانکاری 10 دن کے اندر بتائے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ جو بھی جانکاری قانونی طور پر عام کی جا سکتی ہے اس کو عرضی گزاروں کو دیا جائے۔ اگر کوئی اطلاع خفیہ ہے تو اس کو سیل بند لفافے میں کورٹ کو سونپیں۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر مرکز رافیل کی قیمت نہیں بتا سکتی ہے تو حلف نامہ دائر کرے۔