عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس کے ترنگے کے رنگ پکے ہیں۔ خالص گھی کی طرح ہی وہ خالص قوم پرستی کا کاروبار کر رہی ہے۔ ہندوستان اور ابھی اتر پردیش کے رائے دہندگان کو قوم پرستی کا اصل ذائقہ اگر چاہیے تو وہ اس کی دکان پر آئیں۔اس کی قوم پرستی کی دال میں ہندوازم کی چھونک اور سشاسن کے بگھار کا وعدہ ہے۔
سینئر وکیل پرشانت بھوشن انڈیا اگینسٹ کرپشن کے کورممبر تھے،جنہیں سال 2015 میں مبینہ طور پرتنظیم مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے یوگیندریادو کے ساتھ پارٹی سے باہرکر دیا گیا تھا۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: کیا کیجریوال سچ بول رہے ہیں کہ ان کی حکومت نے اشتہار پر صرف چالیس کروڑ روپے خرچ کیے۔ کیا لکھنؤ میں مسجد کے امام کو سنگھیوں – بجرنگیوں نے زخمی کیا؟ کیا بیلجیئم کی مسلم پارٹی نے فی الحال بیلجیئم کو اسلامی ریاست بنانے کا مطالبہ کیا؟ بہار کے ساسا رام میں بم کہاں پھٹا،مسجد کے اندر یا مسجد کے باہر !
Minimum Wages (Delhi) Amendment Bill ،2017کےتحت ملازمین کومنیمم طےشدہ پے اسکیل سے کم پر نوکری پر رکھنے والے مالکان پر 20 سے 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا جائےگا۔ نئی دہلی: صدر جمہوریہ نے دہلی اسمبلی کے ذریعے منظور منیمم تنخواہ میں ترمیم قانون کو منظوری دے […]
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ‘ پہلے للت، پھر مالیا، اب نیرو بھی ہوا فرار۔ کہاں ہے ‘ نہ کھاؤںگا، نہ کھانے دوںگا ‘ کہنے والا ملک کا چوکیدار؟ صاحب کی خاموشی کا راز جاننے کو عوام بےقرار، ان کی خاموشی چیخ چیخ کر بتائے وہ کس کے ہیں وفادار۔ ‘
عدالت نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ 29 جنوری تک ضمنی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان جیسا کوئی قدم نہیں اٹھائے۔
عآپ کی سیاست پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جس لیڈرنے بھی اروند کیجریوال کے خلاف آواز اٹھائی یا ان سے عدم اتفاق کیا، اس کو خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔
راہل کو فلموں کے علاوہ نوٹنکی دیکھنی چاہیے۔ کیسے بولتے بولتے رویا جاتا ہے۔ کیسے چیخا جاتا ہے۔ کیسے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ نوٹنکی بہت کام کی چیز ہے۔ راہل گاندھی فلم دیکھنے چلے گئے۔ اگر یہ بھی بحث ومباحثے کا موضوع ہے تو میری آپ سے درخواست […]
لوگ کہتے ہیں جب سامعین،عمران کو سننا چاہتے ہیں تو وہ کیوں نہ دیر تک اپناکلام سنائے۔ بات تو ٹھیک ہے پرہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ مشاعرہ کسی شاعر کا ذاتی اسٹیج نہیں ہوتا،مشاعرے کی اپنی تہذیب ہوتی ہے۔ گزشتہ دنوں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک مشاعرہ ہوا۔ […]
ہدایت کار خوشبو رانکا اور ونئے شکلا نے کہا، فلم میں بد عنوانی مخالف تحریک سے لےکر اروند کیجریوال کے ایک سیاستدان کے طور پر ابھرنے کی کہانی ہے۔ نئی دہلی: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی سیاسی زندگی پر مبنی ڈاکیومینٹری فلم An Insignificant Man کے ہدایت کار ونئے […]