ایران

سوئس کمپنی کے ذریعے دہائیوں تک ہندوستان-پاکستان کی جاسوسی کر رہا تھا سی آئی اے: رپورٹ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور جرمنی کی سرکاری مواصلاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس تنظیم سی آئی اے نے ایک سوئس کمپنی کے ذریعے تقریباً پچاس سالوں سے زیادہ وقت تک دنیا کے تمام ممالک کی خفیہ معلومات اور جانکاری میں سیندھ لگائی اور امریکی پالیسی طے کرنے میں مدد دی۔

جنرل قاسم سلیمانی: طلسماتی شخصیت یا جنگی مجرم؟

جو لوگ جنرل سلیمانی کو سنیوں کا دشمن اور عرب مخالف قرار دیتے ہیں، ان کےلیے عرض ہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کے بعد جب اسامہ بن لادن کے مرشد الولید، اسامہ کی فیملی اور دیگر لیڈروں کے لیے پناہ گاہیں تلاش کررہے تھے، تو دسمبر 2001 میں انہوں نے ایرانی سرحد پر دستک دی، جہاں جنرل سلیمانی نے ان کو ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔

ایران نے عراق میں امریکی فورسز پر کئی میزائل داغے، ٹرمپ نے کہا ’سب ٹھیک ہے‘

ایران نے یہ کارروائی عراق میں امریکی ہوائی حملے میں اپنے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد کی ہے۔ میزائل حملے کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ عراق میں دو فوجی اڈے پر ایران نے میزائل داغے۔ اس سے ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہے۔ اب تک سب ٹھیک ہے۔

ایران: خواتین کو مل سکتی ہے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

ایران میں گزشتہ چار دہائیوں سے خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی ہے۔حال ہی میں ایک خاتون کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کو دی جانے والی سزائے قید کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس خاتون نے خود سوزی کر لی تھی۔

ایران نے اپنی سرزمین پر امریکی ڈرون کو مار گرانے کا کیا دعویٰ

ایران کے محافظین انقلاب نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سرزمین پر امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ حالاں کہ امریکی فوج نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہےکہ اس کا کوئی ڈرون ایرانی سرزمین کے اوپر پرواز نہیں کر رہا تھا۔

فلسطین کے حوالے سے ایک یہودی عالم سے بات چیت

جہاں اسرائیلی علاقوں کے رکھ رکھاؤ اور تر قی کو دیکھ کر یورپ اور امریکہ بھی شرما جاتا ہے، وہیں چند فاصلہ پر ہی فلسطینی علاقوں کی کسمپرسی دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ سیاحو ں کو دیکھ کر بھکاری لپک رہے ہیں، نو عمر فلسطینی بچے سگریٹ، لائٹر وغیرہ بیچنے کے لیے آوازیں لگا رہے ہیں۔

ایران-امریکہ تنازعہ: عام انتخابات کے بعد بننے والی حکومت کا پہلا چیلنج

امریکہ نے یہ کہتے ہوئےہندوستان پر دباؤ بنایا ہے کہ اس نے پلواما حملے کے بعد جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کے ذریعہ دہشت گرد قرار دئے جانے میں ہندوستان کا ساتھ دیا تھا لہٰذا اب وہ ایران کے معاملے میں اس کا ساتھ دے۔اس بحث سے قطع نظر کہ یہ دلیل کتنی صحیح یا غلط ہے، ہندوستان کے لئے امریکی مانگ کو خارج کرنا آسان نہیں۔

عرب نامہ : امریکہ کا ایران نیوکلیرمعاہدہ سے علاحدگی اور عراق  میں انتخابات

پچھلے ہفتہ مشرق وسطی کی میڈیا میں لبنان کے انتخابی نتائج، عراق میں الیکشن اور شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیل کا میزائل حملہ بڑی خبریں رہی، جب کہ خلیجی میڈیا میں ایران نیوکلیر معاہدہ سے امریکہ کی علاحدگی اور ایران پر پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کیےجانے چرچا رہا ۔

امریکا ایرانی جوہری ڈیل سے نکل گیا، یورپی یونین شامل رہے گی

صدر ٹرمپ کے ایران کے ساتھ عالمی جوہری ڈیل سے امریکی انخلا کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے پر کاربند رہنا چاہتی ہے۔ ادھر ایرانی صدر روحانی نے یورینیم کی افزودگی کو دوبارہ فروغ دینے کی دھمکی دی ہے۔

عرب نامہ : مراکش کا ایران سے سفارتی  رشتہ منقطع اور 9 سال کے بعد لبنان میں انتخابات کی واپسی

غزہ کے باشندے اسباب زندگی کے تحفظ کےلیے مزاحمت کررہے ہیں ، نوجوانوں کے پاس گھر خریدنے یا شادی کے پیسے نہیں ہیں اس کی وجہ سے وہ شادیا ں ٹال رہے ہیں اور خودکشی کا تناسب کافی بڑھ چکا ہے۔

سعودی ولی عہد اب اسرائیل کو کیوں تسلیم کرنا چاہتے ہیں؟

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا یہ حالیہ بیان کہ اسرائیل کو اس کی بقا کا حق حاصل ہے، اس امر کا واضح اشارہ ہے کہ سعودی عرب اب اسرائیل کے ریاستی وجود کو تسلیم کرنا چاہتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ایسا آخر اب ہی کیوں؟

حسن روحانی کا دور ہ اور ایرانی قیادت کی ذمہ داریاں

ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لا کر نئی دہلی کو اپنے 1994ء کے وعدوں کی یاد دہانی کرائے۔ اگر یہ وعدہ ایفا ہوتا ہے تو اس خطے میں امن اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان اور ایران اسٹیک ہولڈرز ہوں گے۔

عرب نامہ :شام میں جنگ کے بڑھتے آثار؟

ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی  کے دورہ فلسطین،متحدہ عرب امارات، عمان کا مشرق وسطی کے اخباروں میں چرچا رہا ، خاص طورسے فلسطینی،اماراتی اور عمانی اخبارات نے اہتمام کے ساتھ ہندوستانی وزیراعظم کی آمداور ہندوستان اور عرب ممالک کے تعلقات پر خبریں،مضامین اور دونوں ممالک کے سیاسی اور غیر سیاسی […]

عرب نامہ :ایران میں احتجاج  کی لو مدھم ، تونس اور الجزائر میں مظاہرے

ایران کے شہروں میں تقریباًدوہفتوں کے بعد خاموشی لوٹ آئی ہے ،لیکن اسی درمیان مہنگائی مخالف اور روٹی کے نام پر ہونے والے مظاہروں نے شمالی افریقن ممالک تونس ، الجزائر اور سوڈان کے دروازں پر دستک دے دی ہے ۔

ایشیا 2017 کے آئینے میں

 اقوام متحدہ راکھین میں روہنگیاکےخلاف کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ قرار دیتی ہے۔ 2017ایشاکے لیے مشکلوں  کے ساتھ حصولیابی کا سال رہا ۔رواں برس میں کابل میں خون ریزی ،پاکستان میں نواز شریف کی بد عنوانی کے ایک مقدمے کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے سے  برطرفی،شمالی کوریا […]

ایران-عراق سرحد پر 7.3 شدت کا زلزلہ، 210 افراد ہلاک،1700افراد زخمی

میڈیا رپورٹس اور ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ زلزلہ کے شدید جھٹکے کے بعدبھی کئی اور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ایمرجنسی سروسز کے افسر پير حسین كوليوند نے بتایا کہ زلزلہ کی وجہ سے صوبے کے اہم اسپتال کو بھاری نقصان […]