این ڈی اے

کیا نتیش کمار پھر این ڈی اے سے الگ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں؟

مناسب نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے نریندر مودی کابینہ میں شامل ہونے سے جے ڈی یو کے انکار اور بہار ریاستی کابینہ کی توسیع میں کسی بی جے پی رہنما کو جگہ نہ دینے کے سیاسی واقعے کو دونوں پارٹیوں کے درمیان بڑھتی تلخی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اتر پردیش: یوگی حکومت سے برخاست ہوئے وزیر اوم پرکاش راج بھر

برخاست ہونے کے بعد سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے کا استقبال کرتا ہوں۔ باباصاحب کو بھی دلتوں کی آواز اٹھانے کے لئے عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

ویڈیو: بہار کے دنگل میں کس طرف بہے گی گنگا

ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر لوک سبھا انتخابات کے بارے میں صحافی نویدتا جھا، فیضان احمد،پروفیسر ڈیزی نارائن، پروفیسر شنکر دت پٹنہ یونیورسٹی،ڈاکٹر حسنین قیصر اور اسماں خان سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

بہار: نتیش کمار کے لئے سب سے اہم ہے دوسرے مرحلے کی پولنگ

دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں میں اس بار بھی مہاگٹھ بندھن آگے دکھائی دے رہا ہے۔یہ مرحلہ پہلے مرحلے کے انتخاب سے ان معنوں میں الگ ہے کہ پہلے مرحلے میں جہاں تمام چار سیٹوں پر سیدھا مقابلہ ہوا وہیں اس مرحلے میں دو سیٹوں پر سہ رخی مقابلہ ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2019: بہار میں اس وقت کون کتنے پانی میں ہے؟

امیدواروں کے انتخاب کے لحاظ سے دیکھیں تو لالو کی غیر موجودگی میں کہیں سے ایسا نہیں لگا کہ تیجسوی کی قیادت میں کوئی نیا آر جے ڈی سامنے آ رہا ہے۔ ایک طرف سنگین جرم میں قصوروار قرار دئے گئے رہنماؤں کی بیویوں (سیوان اور نوادہ)کو ٹکٹ ملا تو دوسری طرف امیدواروں میں جوان چہرے تقریباً غائب رہے۔

مدرسوں کو بند کیے جانے سے متعلق رضوی کی تجویزکو  مرکزی حکومت نے ایم ایچ آر ڈی کو بھیجا

اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی نے مدرسوں کو بند کیے جانے کی تجویز سے متعلق اپنے خط کو  حکومت ہند کے ذریعے منظور کیے جانے اور اس تجویز کو آگے کی کارروائی کے لیے  ایم ایچ آر ڈی کو بھیجنے پر خوشی […]

اترپردیش: شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا دعویٰ،مدارس میں آئی ایس آئی ایس کے خیالات کو فروغ دیا جارہا ہے

وزیر اعظم کو لکھے اپنے خط میں رضوی نے کہا ہےکہ ،کوئی بھی مشن چلانے کے لیے بچوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس وقت آئی ایس آئی ایس ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے جو دھیرے دھیرے مسلم آبادی میں اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔

بہار: نریندر سے الگ ہوکر کتنے اور کس کے لئے اثردار ثابت ہوں‌گے اپیندر؟

کشواہا کے فیصلے کے بعد لوگوں کی نظر رام ولاس پاسوان پر بھی ہے۔ خاص طور پرکشواہا کمیونٹی کی اچھی خاصی موجودگی والے حاجی پور، سمستی پور اور ویشالی جیسی اپنی قبضے والی سیٹوں پر لوک جن شکتی پارٹی کی مشکلیں بڑھیں‌گی۔

بہار: مرکزی وزیر اور آر ایل ایس پی رہنما اپیندر کشواہا نے این ڈی اے سے استعفیٰ دیا

آر ایل ایس پی کے صدر گزشتہ چند ہفتوں سے بی جے پی اور اس کی اہم اتحادی پارٹیوں سے سیٹ شیئرنگ کے معاملے کو لے کرناراض چل رہے تھے اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے ۔

این پی اے معاملہ : رگھو رام راجن کی رپورٹ رسوخ داروں پر سرکاری مہربانی کا دستاویز ہے

اب یہ دیکھا جانا باقی ہے کہ کیا مودی حکومت ان بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کامیاب ہو پاتی ہے، جو آنے والے عام انتخابات میں نامعلوم انتخابی بانڈس کے سب سے بڑے خریدار ہو سکتے ہیں۔

یہ کریں‌گے، وہ کریں‌گے کی جگہ یہ بتاؤ کہ 4سال میں کیا کیا؟

ضمنی انتخاب کے نتیجےبتا رہے ہیں کہ اب جملوں سے کام نہیں چلنے والا۔ دس ریاستوں میں پھیلی لوک سبھا کی چار اور اسمبلیوں کی دس سیٹوں کے ضمنی انتخابی نتائج  کا پیغام،کم سے کم ملک پر حکومت‌کررہی بی جے پی کے لئے، آئینے کی طرح صاف ہے-جنوب […]

کیا ملک میں واقعی’مودی‘ لہر چل رہی ہے؟

اعداد و شمار پر غور کریں تو بی جے پی حامیوں کا یہ دعویٰ پوری طرح سے صحیح نظر نہیں آتا۔ ملک کی کل 4139 اسمبلی سیٹوں میں سے صرف 1516 سیٹیں یعنی قریب 37 فیصدی ہی بی جے پی کے پاس ہیں اور صرف دس ریاستوں میں بی جے پی کی اکثریت والی حکومت ہے۔

فیس بک ڈیٹا چوری معاملے میں کانگریس اور بی جے پی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں 

بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی پارٹیاں رائےدہندگان کو متاثر کرنے کے مقصدسے ڈیٹا چوری کے الزامات کا سامنا کر رہی کیمبرج اینالٹکا سے اپنی اپنی انتخابی مہم میں مدد لے چکی ہیں۔

اپوزیشن کے سخت تیور برقرار، پارلیمنٹ میں چھٹے دن بھی نہیں ہوسکا کوئی کام

اسپیکر سمترا مہاجن نے جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع کی تیلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دےئے جانے ، اے آئی اے ڈی ایم کے رکن کاویری آبی تنازعہ معاملہ ، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے رکن ریاست میں ریزرویشن کا کوٹہ بڑھانے اور کانگریس رکن بینک گھپلہ کے معاملہ میں ہنگامہ کرنے لگے ۔