آسنسول میں بچہ چور ہونے کے شک میں بھیڑ نے ایک شخص کو پیٹ پیٹکر اس کی جان لے لی، وہیں کوچ بہار میں بھیڑ نے ایک ذہنی طور پر معذور شخص کی بچہ چوری کے شک میں پٹائی کی، جس کو پولیس کے ذریعے بچایا گیا۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: سوشل میڈیا پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول تقریباً پانچ سال سے ہے اور کافی حد تک اس کے ذمہ دار بی جے پی کے وہ لیڈران ہیں جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے اپنی انتخابی ریلیوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا تھا۔
اتر پردیش کے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے کہا کہ اب تک اس طرح کی افواہوں کی وجہ سے 82 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ایسے لوگو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
اتر پردیش کے سمبھل ضلع میں دو بھائی اپنے بیمار بھتیجے کا علاج کرانے جا رہے تھے، جب بھیڑ نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس میں ایک بھائی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچہ چوری کی افواہ پھیلانے کے الزام میں تقریباً 44 لوگوں کو الگ الگ معاملوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔
لنچنگ کے واقعات کو روکنے سے متعلق حل تلاش کرنے کے لیےگزشتہ سال وزراء کے ایک گروپ کی تشکیل کی گئی تھی، اب اس کی صدارت وزیر داخلہ امت شاہ کریںگے۔
ڈنڈوری ضلع کے سنگھوارا گاؤں میں بچہ چوری کے شک میں مقامی باشندوں نے ذہنی طور پرمعذور نوجوان کو پیٹ پیٹکر ماردیا گیا،اس کےبعد لاش کو پتھر سے باندھکر کنوئیں میں پھینک دیا تھا۔
معاملہ جلپائی گڑی ضلع کے ایک گاؤں کا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ بچہ چوری کے شک میں بھیڑ کے ذریعے حملے کی یہ اس مہینے کی چوتھی واردات ہے۔
معروف سماجی کارکن سوامی اگنیویش پرجھارکھنڈ میں ہوئے حملے اور ماب لنچنگ کے معاملوں میں مسلسل اضافہ پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند سے میناکشی تیواری کی بات چیت
مہاراشٹرا میں گزشتہ ڈیر ھ مہینے میں افواہ کی وجہ سے ماب لنچنگ کے 14معاملے میں 10 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔
وزارت داخلہ کی18-2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں 54723 بچے اغوا ہوئے لیکن صرف 40.4 فیصدی معاملوں میں ہی چارج شیٹ داخل کی گئی ۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ملک کے مختلف حصوں میں ماب لنچنگ کے واقعات پر جے این یو کے پروفیسر وویک کمار اور پرشوتم اگروال سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جب آپ ایک کمیونٹی سے نفرت کرتے ہیں یا آپ کو ٹرینڈ کیا جاتا ہے کہ ایک کمیونٹی سے نفرت کرو تو پھر آپ کسی سے بھی نفرت اور تشدد کرنے کے لئے ٹرینڈ ہو جاتے ہیں۔
ملک بھر سے بچہ چوری کے شک میں بھیڑ کے ذریعے مار پیٹ اور مار دینے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔مہاراشٹر میں 5 لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ماردینے کے بعد اب چنئی میں بھیڑ نے 2 لوگوں کی جم کر پٹائی کر دی ہے۔