بہار میں کیئر فاؤنڈیشن اور پروجیکٹ کنسرن انٹرنیشنل ان انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 65 فیصدی گھروں میں مختلف قسم کی مقوی غذا دستیاب ہیں، لیکن جانکاری کے فقدان میں صرف 13 فیصدی فیملی ہی آٹھ مہینے سے ڈیڑھ سال کے بچوں کو مناسب مقوی غذا دے رہی ہیں۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: سوشل میڈیا پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول تقریباً پانچ سال سے ہے اور کافی حد تک اس کے ذمہ دار بی جے پی کے وہ لیڈران ہیں جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے اپنی انتخابی ریلیوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا تھا۔
ہندوستان میں گزشتہ سال قریب ایک لاکھ 20 ہزار بچے اور نو عمر ایچ آئی وی وائرس سے متاثر پائے گئے۔ یہ تعداد ساؤتھ ایشیا کے کسی بھی ملک میں ایچ آئی وی متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
وزارت داخلہ کی18-2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں 54723 بچے اغوا ہوئے لیکن صرف 40.4 فیصدی معاملوں میں ہی چارج شیٹ داخل کی گئی ۔
پہلی اور دوسری کلاس کے بچوں کو جو ہوم ورک دیا جاتا ہے اس کی وجہ سے ان کے سونے کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے۔جب تک بچے 5 سال کے نہیں ہوجاتے تب تک ان کو پنسل نہ پکڑایا جائے۔
گراؤنڈ رپورٹ: جھارکھنڈ کے 186 غیر سرکاری مدرسہ اساتذہ کی دس مہینے سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ اساتذہ کا الزام ہے کہ مدرسوں کی تصدیق کے نام پر تنخواہ روکی گئی ہے۔
ریاست کے رتلام ضلع کے ایک پرائیویٹ اسکول میں سالانہ تقریب کے دوران گھومر گانا پر ڈانس کے دوران ہوا ہنگامہ۔