بھارت بند

ہماری لڑائی کارپوریٹ گھرانوں سے ہے، یہ رک نہیں سکتی: کسان رہنما درشن پال

ویڈیو: کسان رہنما ڈاکٹر درشن پال کہتے ہیں کہ وہ اس وبا سے بخوبی واقف ہیں اور اس کے خطرات کو سمجھتے ہیں، لیکن اگر کسان اس تحریک اور مطالبہ سے پیچھے ہٹتے ہیں تو اور بھی زیادہ ہندوستانی اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہوجائیں گے۔ کسان اس تحریک کے منطقی انجام تک پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

کسان تحریک: سرکار اور کسانوں کے بیچ بات چیت ناکام، اب کیا کریں گے کسان؟

ویڈیو: مظاہرہ کررہی کسان تنظیموں کومتنازعہ قوانین پر بھیجے گئے مسودہ میں سرکار نے انہیں واپس لینے کے کسانوں کےبنیادی مطالبات کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔اس موضوع پر بھارتیہ کسان یونین (اگرہن) کے سکھ دیو سنگھ اور لوک سنگھرش مورچہ کی پرتبھا شندے سے د ی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

کسانوں سے مودی کیوں نہیں کرتے بات؟ ’مون پردھان منتری‘ کون؟

ویڈیو: جب سے کسانون کا مظاہرہ شروع ہوا تب سے آج تک وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں پر کچھ نہیں بولے، جبکہ انہوں نے کئی طرح کی بیٹھکوں اورتقریبات میں حصہ لیا ہے۔اس موضوع پر سوراج انڈیا کے قومی صدر یوگیندر یادو سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

بھارت بند: پرامن مظاہرہ کر تے ہوئے کسانوں نے متنازعہ قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئےقوانین کے خلاف 26 نومبر سے دہلی کی سرحدوں پرمظاہرہ کر رہے کسانوں کے بھارت بند کا ملک میں ملا جلا اثر رہا۔ کچھ ریاستوں میں عام زندگی متاثر ہوئی، وہیں کچھ ریاستوں میں صورتحال نارمل بنی رہی۔

سپریم کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ میں کی گئی تبدیلی کا فیصلہ واپس لیا، ہوگی فوراً گرفتاری

سپریم کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ پر مرکزی حکومت کی ریویوعرضی کومنظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ہے۔ مارچ 2018 میں سپریم کورٹ نے اس میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایکٹ میں معاملہ درج ہونے پر فوراً گرفتاری نہیں ہوگی اور شروعاتی جانچ‌کے بعد ہی کارروائی کی جائے‌گی۔

13 پوائنٹ روسٹر آئین میں درج سماجی اور اقتصادی حقوق کے خلاف ہے

13 پوائنٹ روسٹرکے نفاذ کا فیصلہ ملک میں اب تک کی تمام سماجی حصولیابی کو ختم کر دے‌گا۔ اس سے یونیورسٹی کے اسٹاف روم یکساں سماجی اکائی میں بدل جائیں‌گے کیونکہ اس میں ہندوستانی سماج کے تنوع اور تکثیریت کو عزت دینے کا کوئی تصور نہیں ہے۔

مودی حکومت کی ’مزدور مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف بھارت بند کے دوسرے دن مغربی بنگال میں تشدد

مودی حکومت کی پالیسیوں کو مزدور مخالف بتاتے ہوئے مرکز سے جڑے تقریباً سبھی مزدور یونین اس بھارت بند کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان میں بینک ، بیمہ، ٹیلی کمیونی کیشن وغیرہ سروس سے جڑی تنظیم شامل ہیں۔

میڈیا بول : بھارت بند، کسان مزدور ریلی اور ہم جنسی کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایس سی ایس ٹی قانون کے خلاف اشرافیہ تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے بھارت بند ، گزشتہ ہفتہ کسان مزدوروں کی ریلی اور ہم جنسی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر سینئر صحافی سیلیش اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال سے ارملیش کی بات چیت۔

وزیر اعظم مودی کے قتل کی مبینہ سازش والا خط محض انتخابی اسٹنٹ ہے : دلت لیڈر پرکاش آمبیڈکر

بھیماکورےگاؤں تشدد میں ماؤوادی لنک، وزیر اعظم کے مبینہ قتل کی سازش اور دلتوں کی حالت پر بابا صاحب بھیم راؤ آمبیڈکر کے پوتے اور بھارتیہ رپبلکن پارٹی بہوجن مہاسنگھ کے رہنما پرکاش آمبیڈکر سے پرشانت کنوجیا کی بات چیت۔

یو پی : بھارت  بند کے دوران سنگین دفعات کے تحت گرفتار دلت نابالغ دو مہینے سے جیل میں

گراؤنڈ رپورٹ :2 اپریل کو ہوئے بھارت بند کے دوران میرٹھ میں گرفتار کئے گئے بچوں کے اہل خانہ  کا کہنا ہے کہ دلت ہونے کی وجہ سے پولیس نے ان کو گرفتار کیا۔ ‘ چماروں کو زیادہ مستی چڑھ رہی ہے… یہ کہہ‌کر میڈیکل تھانہ پولیس کے افسر […]

ویڈیو : بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد پر میرٹھ سے گراؤنڈ رپورٹ

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے میرٹھ کے شوبھاپور گاؤں میں 2 اپریل کو بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد میں قتل کیے گئے دلت نوجوان گوپی کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی خاص بات چیت

عدالت ایسے اصول نہیں بنا سکتی جو حکومت کے ذریعے منظور قانون کے برعکس ہوں : مرکزی حکومت

ایس سی ایس ٹی قانون سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو بڑی بنچ کو سونپنے کی گزارش کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کےکے وینو گوپال نے کہا کہ اس انتظام کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔

بھارت بند: گوالیار میں مارے گئے دلتوں کی فیملی کو اب تک انصاف کا انتظار

گوالیار سے گراؤنڈ رپورٹ : راکیش ٹموٹیا اور دیپک جاٹو کی موت دو اپریل کو ‘ بھارت بند ‘ کے دوران ہوئے دنگے میں گولی لگنے سے ہو گئی تھی۔ دو اپریل کی صبح راکیش ٹموٹیا اور ان کی فیملی کے لئے کسی عام صبح کی طرح ہی […]

ایس سی ایس ٹی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے:بی جے پی دلت ایم پی

اٹاوا سے بی جے پی رکن پارلیامان اشوک دوہرے نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر الزام لگایا ہے کہ دو اپریل کو ہوئے بھارت بند کے بعد ایس سی ایس ٹی کے لوگوں پر ظلم وزیادتی ہو رہی ہے۔ نئی دہلی: بھارتی جنتا پارٹی کے ایک اور […]

ایس سی، ایس ٹی قانون معاملہ : مرکز کی طرف سے نظر ثانی کی عرضی داخل

وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا مودی سرکار دلتوں کی حمایت میں ہے ۔ہم نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن ڈالی ہے۔اس کو حکومت کے سینئر وکیلوں کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔