اگر وعدے پورے نہیں کیے گئے تو اگلے الیکشن میں حکومت بدل دیںگے : بھارتیہ کسان سنگھ
بھارتیہ کسان سنگھ نے کہا کہ کسانوں کی حالت پہلے کبھی اتنی خراب نہیں تھی۔ حکومت کو محض 24 فصلوں کی ہی نہیں بلکہ ساری فصلوں کی ایم ایس پی طے کرنی چاہیے۔
بھارتیہ کسان سنگھ نے کہا کہ کسانوں کی حالت پہلے کبھی اتنی خراب نہیں تھی۔ حکومت کو محض 24 فصلوں کی ہی نہیں بلکہ ساری فصلوں کی ایم ایس پی طے کرنی چاہیے۔
وہ راہل گاندھی کی طرف امید سے نہیں دیکھ رہے ہیں، مگر وہ بی جے پی کی طرف اپنی پیٹھ موڑ سکتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے امور داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے کہا کہ بی جے پی کی سیٹیں گھٹیں کیونکہ تین طلاق بل کے مخالفوں نے پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔ کانگریس ایم ایل اے نے کہا، اچھے ڈائیلاگ سے فلمیں چلتی ہیں، ملک چلانے کے لئے بامعنی اسکیم چاہیے۔
ملک کے جھنڈے کو بھی کیوں فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے؟ کیا ہم لڑتےلڑتے اتنے دور آ گئے ہیں کہ ملک کے پرچم کو بھی تقسیم کر دیںگے؟
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ‘ پہلے للت، پھر مالیا، اب نیرو بھی ہوا فرار۔ کہاں ہے ‘ نہ کھاؤںگا، نہ کھانے دوںگا ‘ کہنے والا ملک کا چوکیدار؟ صاحب کی خاموشی کا راز جاننے کو عوام بےقرار، ان کی خاموشی چیخ چیخ کر بتائے وہ کس کے ہیں وفادار۔ ‘
اگر ونئے کٹیار اور ان جیسے بےروزگار بیٹھے دوسرے بی جے پی رہنماؤں نے اپنے بانی شیاما پرساد مکھرجی کو پڑھا ہوتا تو بےسر و پیر کے دعوے نہیں کرتے۔
مدھیہ پردیش میں کولارس اسمبلی ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران ریاستی کھیل ا ور نوجوانوں کے فلاح و بہبودکی وزیر یشودھرا راجے سندھیا رائےدہندگان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دیتی نظر آئیں۔
مدھیہ پردیش میں سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہیں اور ریاست کے مکھیا شیوراج سنگھ چوہان دھارمک یاتراؤں کے سہارے انتخابی کشتی پار لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
گزشتہ ہفتےکی فیک نیوزکا تعلق بی جے پی اوراس کی ہم خیال تنظیموں کے آئی ٹی سیل سے اتنا نہیں رہا جتنا خود بی جے پی کے ایم پی سے ، ان میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں ۔غور طلب ہے کہ مودی کے […]
ویڈیو:ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات اور بیان بازی پر پروفیسر اپوروانند سے برجیش سنگھ کی بات چیت
واقعی؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ پٹیل جوناگڑھ اور حیدر آباد کے بدلے پورا کشمیر پاکستان کو دینے کو تیار تھے؟
مدھیہ پردیش کے ایٹہ رسی میں طلبا کے ذریعے بی جے پی کو ووٹ نہ کرنے کا حلف لینے سے شروع ہوا سلسلہ پوری ریاست میں جاری ہے۔ ریاست کے الگ الگ علاقوں سے بی جے پی کو ووٹ نہ کرنے کے حلف لینے کی خبریں آ رہی ہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے اتر پردیش کی بد حالی اور جموں و کشمیر میں بی جے پی ،پی ڈی پی اتحاد کی ناکامیابیوں پر ونود دوا کا تبصرہ
مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان جیسی ریاستوں میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ان ریاستوں کے فنڈ میں 906 فیصد، 1173 فیصد اور 567 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ افضل گورو کی پھانسی کے سلسلے میں اس لیے جلدی کی گئی تاکہ اسوقت کی حکمران کانگریس دکھا سکے کہ وہ اپنی حریف بی جے پی سے بھی زیادہ سخت گیراور ہندوتوا کی حامی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے وزیراعظم کے پکوڑا بیچنے کو بھی روزگار قرار دینے والے بیان کو لے کرراجیہ سبھا میں امت شاہ کی وضاحت پر ونود دوا کا تبصرہ
بی جے پی صدر امت شاہ نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریے کی رسم اداکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کو اچھے لگنے والے فیصلے نہیں، لوگوں کے لئے اچھے فیصلے کر رہی ہے۔
یہ کہنا آسان ہے کہ موجودہ حکومت(بی جے پی) کے آنے سے یہ ہوا لیکن کچھ تو ہو رہا ہے ،اتنے سالوں میں کچھ ایسے سوال ہیں ، اسٹیٹ نے اپنا کام نہیں کیا ، یا گورنینس ایشوز ہیں ، کچھ تو ہے۔
پارلیامنٹ کی دو اور اسمبلی کی ایک سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی کراری ہارکے بعد ریاست میں قیادت کی تبدیلی کی بحث نے پھر سے شروع ہوگئی ہے۔
ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس میں کچھ طلبا بی جے پی کو ووٹ نہ کرنے کا حلف لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع کے ایک تعلیمی ادارے کا ہے۔
وزیر داخلہ راما لنگا ریڈّی نے حزب مخالف کے ذریعے خوشامدانہ الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر سچر کمیٹی کی سفارشوں پر مبنی تھا۔ نئی دہلی:بےقصور اقلیتوں کے خلاف تشدد کے معاملوں کو واپس لینے کے متعلق ایک سرکلر جاری کرنے کے کچھ دنوں بعد کرناٹک […]
وزیر اعظم مودی کے نام لکھے اس خط میں سابق نوکرشاہوں نے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے روزمرہ کے امتیازی سلوک کی طرف اشارہ کیا ہے۔
کانگریس نے کہا؛ حکومت نے فلم پدماوت کے سلسلے میں خاطر خواہ تیاری نہیں کی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں ہوریا ہے تشدد ۔اسدالدین اویسی نے کہا؛ وزیر اعظم نے فلم ’’ پدماوت ‘‘ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے لئے سرخ قالین بچھایا ۔
راجستھان،گجرات،مدھیہ پردیش اور ہریانہ کی سرکاروں سمیت راجپوت کرنی سینا پر توہین عدالت کی کارروائی کے مطالبہ کی عرضی پر پیر کو سماعت ہوگی ۔
ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا ڈائریکٹر میناکشی گانگولی نے کہا؛ہندوستانی حکومت مذہبی اقلیتوں اور دوسرے کمزور لوگوں کو مسلسل حملے سے بچانے کے لیے فکرمند نظر نہیں آئی۔
رجنی کانت کی روحانی سیاست والی بات دراصل بی جے پی کی سیاست کو ہی دکھاتی ہے۔ تمل ناڈو کے سیاسی مبصرین یہ بھی ماننا ہے کہ رجنی کے سیاست میں شامل ہونے کے تار بی جے پی سے جڑے ہوئے ہیں۔
’بی جے پی کے منصوبوں سے ہوشیار رہیں کیوں کہ بی جے پی فرقہ وارانہ فسادات بر پا کرنے اور فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ نوجوانوں کو ہوش کے ساتھ کام لیناچاہئے صرف جوش کے ساتھ نہیں ۔‘
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے اسمارٹ سٹی اور کرپٹ صحافیوں پر ونود دوا کا تبصرہ
بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی سدھارمیّا حکومت کی الٹی گنتی شروع۔
بی جے پی کی حکومت والی گووا کے وزیراعلیٰ نے مبینہ گئورکشکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیف امپورٹ کے قانونی دستاویز صحیح ہیں تو کسی کو دخل اندازی کا حق نہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے معیشت اور آئندہ بجٹ پر ونود دوا کا تبصرہ
اونا کی دلت تحریک سے مشہور ہوئے جگنیش میوانی گجرات کی وڈگام سیٹ سے آزاد ایم ایل اے ہیں۔
بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد یہ کہہ رہی ہے کہ امبیڈکر اس کے لئے یاد گار ہیں لیکن انہی کی تنظیم اور پارٹی کےلوگ منواسمرتی کے ساتھ آئین کو بدلنے کی بات کر رہے ہیں۔
اتر پردیش میں ایم ایل اے سرکاری خزانے سے غریبوں کو کمبل کے ساتھ سرکاری اسکولوں کے طلبا کو جوتے-موزے اور سویٹر بھی بانٹ رہے ہیں۔ مگر اس ادا سے جیسے ان کی بڑی مہربانی کہ جنوری میں بانٹ دے رہے ہیں ورنہ مارچ-اپریل میں بانٹتے تو کوئی کیا کر لیتا؟
بی جے پی لیڈر نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ سماج اور قوم کے لئے سچائی سامنے لانے والے لوگوں کو نشانہ بناکر ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
کبھی حاشیے پر رہی ہندو توا کی سیاست آج مین اسٹریم کی سیاست بن چکی ہے۔ سنگھ کے لئے اس سے بڑی کامیابی بھلا اور کیا ہو سکتی ہے کہ ملک کی اہم سیاسی پارٹیاں نرم / گرم ہندو مذہب کے نام پر مسابقت کرنے لگیں۔
پارلیامانی کمیٹی نے کہا، مرکزی حکومت کو یہ بہانہ بنانا بند کر دینا چاہیے کہ صحت ریاست کا موضوع ہے اور مشن موڈ میں کام کرنا چاہیے۔
قانون کی ضرورت کو مسترد کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹرپل طلاق کو سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود ٹرپل طلاق ہو رہا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کانگریس صدر راہل گاندھی کی عوام سے معافی اور حج کے متعلق مودی حکومت کے رویے پر ونود دوا کا تبصرہ
مظفرنگر میں ایک پروگرام میں بی جے پی ایم ایل اے وکرم سینی نے کہا کہ ملک کا نام ہندوستان ہے یعنی ہندوؤں کا ملک۔ نئی دہلی :مسلمانوں کو لےکر اوٹ پٹانگ بیان دینے والے بی جے پی لیڈروں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہو […]