دنتے واڑہ اور بیجاپورضلع کے پہاڑی سرے پر بسےگمپور کے نوجوان بدرو ماڈوی کو گزشتہ سال جن ملشیا کمانڈر بتاتے ہوئے انکاؤنٹر کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بدرو کے اہل خانہ اورگاؤں والوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئےانصاف کی لڑائی کی علامت کے طور پر ان کی لاش محفوظ رکھی ہے۔
نکسل مسئلہ صرف ‘پولیس کا مسئلہ’ نہیں ہے جو محض طاقت کے استعمال سےحل ہو جائے اس کےبہت سے پیچیدہ پہلو ہیں۔حکومت کو اپنی جھوٹی اناترک کرکے ان پہلوؤں کو بھی ایڈریس کرنا چاہیے۔
حقوق انسانی کے لئے سرگرم تنظیم پی یو سی ایل کا کہنا ہے کہ جب تک سماجی عدم مساوات کا خاتمہ نہیں ہوگا نکسلی تحریک کو پھلنے پھولنے کا موقع ملتا رہے گا۔کیونکہ عدم تحفظ کا احساس ہی لوگوں کو بائیں بازو کی انتہا پسند تنظیموں میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں نکسلیوں نے سماجوادی پارٹی کے رہنما سنتوش پونیم کو منگل کی شام کو اغوا کر لیا تھا، بدھ کو ان کی لاش برآمد کی گئی۔
نکسلیوں نے دنتے واڑہ میں بارودی سرنگ میں بلاسٹ کر کے اس حملے کو انجام دیا ہے۔
کوئی بھی سیاسی تحریک، جو لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کرتی ہے، اس کا جمہوری ہونا بہت ضروری ہے۔
دنتے واڑہ ضلع کے ارا ن پور میں نکسلیوں نے حملہ کیا ہے،جس میں دور درشن کے ایک کیمرہ مین اور دو پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
جنگل ان کے تھے، پانی بھی ان کا تھا اور زمین بھی انہی کی تھی، پہلے جنگل سے حق ختم ہوا پھر پانی کو چھینا گیا۔ اب ہفتہ وار بازار میں زمین پر بیٹھنے کےبھی 10 روپے دینے پڑتے ہیں۔