دی وائر اردو ویڈیو

کلکتہ کا کولاژ بنانے والے رضوان اللہ ہمارے درمیان نہیں رہے…

رضوان اللہ کے اوراق مصور میں کلکتہ بھی ہے اور دلی بھی— اس سے ہمیں کلکتہ کے کل، آج اور کل کے بارے میں بہت سی معلومات ملتی ہیں اور دلی کے دل کا حال معلوم ہوتا ہے۔’اوراق مصور‘ کلکتہ کا کولاژ ہے اور اس میں شبدوں سے جو چترکاری کی گئی ہے، وہ تصویریں انتہائی حسین ہیں … اس میں فکر، معانی اور لفظیات کا حسن سمٹ آیا ہے۔

کیا ہندوستان شدت پسندی کے معاملے میں پاکستان بننے کی راہ پر ہے؟

کئی سال پہلےپاکستانی شاعرہ فہمیدہ ریاض نے لکھا تھا کہ ‘تم بالکل ہم جیسے نکلے،اب تک کہاں چھپے تھے بھائی۔ وہ مورکھتا وہ گھامڑ پن ، جس میں ہم نے صدی گنوائی، آخر پہنچی دوار تمہارے…ملک کے آج کے حالات میں یہ مصرعے سچ کے کافی قریب نظر آتے ہیں۔

کیا ناگا امن مذاکرات کا کوئی پرامن نتیجہ برآمد ہوگا؟

نارتھ -ایسٹ ڈائری: ناگالینڈ کی باغی تنظیموں کےساتھ 18 سال تک چلی بات چیت کےبعداگست 2015 میں حکومت ہند نے این ایس سی این-ئی ایم کے ساتھ فریم ورک اگریمنٹ پر دستخط کیے۔ اب اس تنظیم نےمرکز کے مذاکرہ کار پراس میں رکاوٹ ڈالنے کاالزام لگاتے ہوئے معاہدےکو عوامی کر دیا ہے۔ اس بارے میں دی وائر کی نیشنل افئیرس ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔

ان دنوں : افرازل کا قتل،’لو جہاد‘اور ملک میں نفرت کی سیاست

دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو’ان دنوں‘کےساتویں ایپی سوڈ میں دیکھیے افرازل کا قتل،’لو جہاد‘اور ملک میں نفرت کی سیاست  کے موضوع پرسینئرصحافی اورحقوق انسانی کے کارکن جان دیال کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت