معاملہ ہاپوڑ ضلع پلکھوا کا ہے، جہاں ایک خاتون کی لاش ملنے کے بعد لاکھن گاؤں کے پردیپ تومر کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔ تومر کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی پٹائی کے بعد ان کی طبیعت بگڑی اور علاج کے دوران موت ہو گئی۔
اتر پردیش کے سون بھدر کے امبھا گاؤں میں ہوئے 11 آدیواسیوں کے قتل عام پر پولیس نے مقامی عدالت میں 51 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بیان مہاراشڑکے اکولہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس سے ایک دن پہلے ہی مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے جاری اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی نے ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ کیا تھا۔
جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35اے ہٹانے اور ریاست کو دو یونین ٹریٹری ریاستوں میں بانٹنے کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہیں ان خواتین کو سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں لےکر سرینگر سینٹرل جیل میں رکھا گیا ہے۔
پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک (پی ایم سی) کے دو اکاؤنٹ ہولڈرکا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون اکاؤنٹ ہولڈر نے مبینہ طور پرخودکشی کر لی۔
ایک تمل اخبار کے مدیر اور ریزرو بینک کے مختصر مدت کے لیے ڈائریکٹر ایس گرومورتی نے گزشتہ سال جسٹس ایس مرلی دھر کے خلاف ایک مضمون ری ٹوئٹ کیا تھا۔ اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ نے ان پر ہتک عزت کی کارروائی شروع کی تھی۔
ہمارے دیسی مرد بھی کمال ہیں کہ ان کے تبصرے سے تو برطانوی شہزادی اور مستقبل کی ملکہ بھی محفوظ نہیں۔ ان کا بس چلے تو اسٹیچو آف لبرٹی کا بھی سر ڈھک آئیں اور خود باقی ماندہ بے پردہ عورتوں کو گھورتے پھریں۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور بی جے پی کے نیشنل ورکنگ پریسیڈنٹ جے پی نڈا کے ذریعے جاری 40 صفحات کے انتخابی منشور میں جیوتبا اور ساوتری بائی پھولے کو بھی بھارت رتن دینے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی نوجوانوں کو ایک کروڑ روزگار مہیا کرانے سمیت کئی دوسرے وعدےکیے گئے ہیں۔
ممبئی کی ایک عدالت نے پی ایم سی بینک گھوٹالے معاملے میں ایچ ڈی آئی ایل کے چیئر مین راکیش کمار وادھون سمیت تین لوگوں کی پولیس حراست 16 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔ وہیں، اس معاملے میں ای ڈی 3830 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر چکی ہے۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو پانچ اگست کو جموں و کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لئے جانے سے پہلے حراست میں لیا گیاتھا۔
حکومت میں انضمام کرنے سمیت اپنی مختلف مانگوں کو لےکر تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تقریباً 48 ہزار ملازمین گزشتہ 5 اکتوبر سے غیر معینہ مدت ہڑتال پر ہیں۔ ٹی ایس آر ٹی سی کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی نے 19 اکتوبر کو ریاست بھر میں بندی کا اعلان کیا ہے۔
اکانومکس کانوبل جیتنے والے ہند نژاد امریکی اکانومسٹ ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ ہندوستان میں ایک بحث چل رہی ہے کہ کون سا اعداد وشمارصحیح ہے اور حکومت کا خاص طور سے یہ ماننا ہے کہ وہ سبھی اعداد و شمار غلط ہیں،جو پریشان کن ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن کی 14ویں سالانہ کانفرنس میں کہا کہ آر ٹی آئی درخواستوں کی بڑی تعداد میں کسی حکومت کی کامیابی نہیں چھپی ہوتی۔
ان تینوں اکانومسٹ کو عالمی غریبی کم کرنے کی سمت میں کی گئی ان کی تحقیق کے لیے نوبل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ابھیجیت بنرجی نے کولکاتہ یونیورسٹی،جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پڑھائی کی ہے۔
آر ٹی آئی قانون نافذ ہونے کی 14ویں سالگرہ پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فروری 2019 میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بھی انفارمیشن کمشنرکی وقت پر تقرری نہیں ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ملک بھرکے انفارمیشن کمیشن میں زیرالتوا معاملوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو صحیح وقت پر اطلاع نہیں مل پا رہی ہے۔
سلنڈر پھٹنے سے ہوئے اس واقعہ میں 16 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ کئی اور لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
اس سوال کو لےکر تنازعہ ہونے کے بعد افسروں نے اس کی جانچ شروع کر دی ہے۔ حالانکہ اسکول انتظامیہ نے مہاتما گاندھی کی خودنوشت ’تلاش حق‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوال میں کوئی غلطی نہیں ہے۔
آر بی آئی کے گورنر رہے رگھورام راجن نے ہندوستان میں جی ڈی پی کی گنتی کے طریقے پر نئے سرے سے غور کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
یہ معاملہ سیتا پور کے بچپریاگاؤں کا ہے۔ سوشل میڈیا پر آئے ایک ویڈیو میں گاؤں کے پرائمری اسکول کے بچے ہلدی ملے پانی کے ساتھ چاول کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ بیسک ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہےکہ ویڈیو کھانا ختم ہونے کے وقت کا ہے۔ بچوں کو سبزی چاول پروسے گئے تھے۔
مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں ضیا گنج نامی مقام پر بندھو پرکاش پال، ان کی اہلیہ بیوٹی منڈل پال اور آٹھ سالہ بیٹے کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
ویڈیو: مسلم لڑکیوں کی ایجوکیشن سیریز کا یہ دوسرا ویڈیو ہے۔ جس میں دی وائر نے مختلف شعبوں کے لوگوں سے بات چیت کرکے تعلیمی صورت حال کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ٹیکس پیشہ ور ،جی ایس ٹی کو کوسنا چھوڑ کر بہتر بنانے کے بارے میں مشورہ دیں ۔
اس بارے میں سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت نے دہلی کانگریس کے انچارج پی سی چاکو کو خط لکھا تھا۔ شیلا دکشت کے قریبی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کر کے چاکو پر خط لیک کرنے کا الزام لگایا اور ان کو انچارج کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی۔
ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل انڈیا کے ذریعہ جاری رپورٹ میں انفارمیشن کمیشن میں خالی عہدوں کو آر ٹی آئی کی فعالیت کے لیے رکاوٹ بتایا گیا ہے۔ریاستوں کے معاملے میں اتر پردیش نے 14 سال میں ایک بھی سالانہ رپورٹ پیش نہیں کی ہے،جبکہ بہار انفارمیشن کمیشن کی اب تک ویب سائٹ بھی نہیں بن پائی ہے۔
جموں و کشمیر نے سیاحوں کو ریاست میں آنے کی اجازت دینے کے بعد پریس کاؤنسل آف انڈیا سے کہا ہے کہ ان کی فیکٹ-فائنڈنگ کمیٹی 4 نومبر کے بعد ہی ریاست میں آ سکتی ہے۔
جموں و کشمیر میں اخباروں میں اشتہار دے کر انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 70 سالوں میں اب تک جموں و کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کیا گیا ہے۔
معاملہ کیرل کے کوجھی کوڈ ضلع کا ہے۔ 47 سالہ خاتون جالی جوزف پر 14 سال کے دوران اپنے شوہر سمیت فیملی کے چھے لوگوں کو مبینہ طور پر سائنائیڈ دےکر قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جائیداد کے لئے جالی نے ایسا کیا۔
حکومت نے دو مہینے بعد سیاحوں کے لیے کشمیر میں سفر کی پابندیاں ہٹا دی ہیں،لیکن سیاحت سے جڑے کاروباری پرجوش نظر نہیں آرہے ہیں۔ آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے پہلے گزشتہ 2 اگست کو سکیورٹی کے تحت سبھی سیاحوں کو وادی چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔
انڈین آئل، بھارت پیٹرولیم اور ہندوستان پیٹرولیم نے ایئر انڈیا کو خط لکھکر کہا کہ وہ 18 اکتوبر تک تیل کمپنیوں کے بقائے کی ادائیگی کریں ،نہیں تو چھے گھریلو ہوائی اڈوں پر ایندھن کی فراہمی روک دی جائےگی۔
اتر پردیش کے بلند شہر میں ہوا حادثہ۔ ویشنو دیوی سے زیارت کرکے لوٹ رہے عقیدت مند جمعہ کی صبح ضلع کے نرورا واقع گنگا گھاٹ پہنچے تھے اور آرام کرنے کے لیے سڑک کنارے سو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے سبھی لوگ ایک ہی خاندان سے ہیں ۔
کانگریس کے علاوہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، پیپلس کانفرنس، سی پی ایم اور کشمیر کی کچھ دوسری سیاسی پارٹیوں نے بھی بی ڈی سی انتخابی عمل میں شامل نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ بی ڈی سی انتخاب کی مخالفت کانگریس، این سی، پی ڈی پی کے کھوکھلےپن کو ظاہر کرتا ہے۔
ٹیلی کام کمپنی بھارتی ائیر ٹیل نے الزام لگایا ہے کہ ریلائنس جیو کایہ فیصلہ انٹرکنیکٹ چارج (آئی یو سی)کو نیچے لانے کا دباؤ بنانے کی کوشش ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بیجنگ میں ایک اجلاس میں بھروسہ دلایا کہ عالمی اور علاقائی حالات میں تبدیلی کے باوجود چین اورپاکستان کی دوستی اٹوٹ اور چٹان جیسی مضبوط ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہریانہ کے کیتھل میں ایک انتخابی ریلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستر سالوں سے گھس پیٹھیوں نےقومی سلامتی کو چیلنج دیا ہے۔این آر سی کے ذریعے بی جے پی حکومت تمام گھس پیٹھیو ں کو باہر نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔
ورلڈ اکانومک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس میں ہندوستان اس سال برکس ممالک میں سب سے خراب مظاہرہ کرنے والی معیشت میں سے ایک رہا، جبکہ چین کی حالت سب سے اچھی رہی۔ وہیں، صحت مند زندگی کے امکان کے معاملے میں ہندوستان کا مقام افریقی براعظم کے ممالک کو چھوڑکر سب سے خراب رہا۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے 5 اگست کو ریاست کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد سے حراست میں لیے گئے 3 رہنماؤں یاور میر، نور محمد اور شعیب لون کو رہا کیا۔
آر ٹی آئی قانون کی دفعہ 24 (1) کچھ خفیہ اور سکیورٹی ایجنسی کو جانکاری شیئر کرنے سے چھوٹ دیتی ہے۔ حالانکہ، اگر مانگی گئی اطلاع بد عنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے جڑی ہے تو یہ اصول نافذ نہیں ہوتا ہے۔
ویڈیو: ہیومن رائٹس کے موضوع پر سی آر پی ایف کانسٹبل خوشبو چوہان کی متنازعہ تقریر پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
کرسٹا لینا جار جیوا نے اقتصادی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سال 20-2019 کے دوران گروتھ ریٹ اس دہائی کی شروعات سے اب تک کی نچلی سطح پر پہنچ جائےگی۔
امریکہ میں’سینیٹ انڈیا کاکس’کے کو چیئرمین اور امریکی رکن پارلیامنٹ مارک وارنر نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہندسے اپیل کی ہے کہ وہ پریس، اطلاعات اور سیاسی شراکت داری کی آزادی دےکر جمہوری اصولوں کی پابندی کرے۔