دی وائر اردو

TWU2018_Top10

سال 2018 : دی وائر اردو کی ٹاپ 10اسٹوریز

سال 2018 میں دی وائر اردو نے 2600 سے زیادہ اسٹوریز شائع کی، جس میں روز مرہ کی خبروں کے ساتھ ساتھ تجزیہ، فیچرس اور گراؤنڈ رپورٹس شامل ہیں۔یہاں ہم 2018 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی ٹاپ 10اسٹوریز آپ کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال سب زیادہ پڑھی جانے والی اسٹوریز میں اکثراوریجنل یعنی بنیادی طور پر اردو میں لکھی گئی تھی/ہیں۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

دہلی شیلٹر ہوم معاملہ: بچیوں کے استحصال کے الزام میں 4 خواتین گرفتار

الزام ہے کہ یہ خواتین غلطی کرنے پر شیلٹر ہوم میں رہ رہی 6 سے 15 سال کی بچیوں کو سخت سزا دیتی تھیں۔ سزا کے طور پر ان کو صبح صبح ٹھنڈے پانی سے نہلایا جاتا تھا اور پرائیویٹ پارٹس میں مرچی پاؤڈر ڈال دیا جاتا تھا۔

(علامتی تصویر : پی ٹی آئی)

دہلی پولیس نے کورٹ کو بتایا، ٹرانس جینڈر کے جنسی استحصال کی شکایت پر ایف آئی آر درج ہوگی

دہلی یونیورسٹی میں پڑھنے والی ایک ٹرانس جینڈر اسٹوڈنٹ نے عدالت میں عرضی دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ کلاس کے ایک مرد ساتھی کے ذریعے جنسی استحصال کی اس کی شکایت پر پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے۔

فوٹو: اے این آئی

دہلی شیلٹر ہوم معاملہ: لڑکیوں کا الزام، شرم گاہ میں مرچی ڈال دیتا ہے اسٹاف

لڑکیوں نے الزام لگایا ہے کہ ڈسپلن کے نام پر شیلٹر ہوم والے ان کو زبردستی مرچ کھلاتے ہیں۔ خواتین اسٹاف بچیوں کے پرائیوٹ پارٹ میں مرچ ڈال دیتی ہیں۔ کمرہ صاف نہیں کرنے پر،اسٹاف کی بات نہیں ماننے پر اسکیل سے پیٹا جاتا ہے۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

2014 سے 2016 کے دوران ہیومن ٹریفکنگ کی شکار خواتین اور بچوں کی تعداد میں اضافہ

وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ منسٹر مینکا گاندھی نے بتایا کہ این سی آر بی کی طرف سے مہیا کرائی گئی جانکاری کے مطابق سال 2014 سے 2016 کی مدت کے دوران کل 22167بچے اور 13834 خواتین ہیومن ٹریفکنگ کی شکار ہوئی ہیں۔

ہری نارائن راج بھر/فوٹو: لوک سبھاویب سائٹ

ٹھنڈ میں رام للا ٹینٹ میں براجمان ہیں، پی ایم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر ملے: بی جے پی ایم پی

اتر پردیش میں گھوسی سے بی جے پی رکن پارلیامان ہری نرائن راج بھر نے ایودھیا کے ڈی ایم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ رام ٹینٹ میں براجمان ہیں، جبکہ حکومت ہند بےگھروں کو گھر مہیا کرانے کے لیے پر عزم ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر/یو پی پولیس

اتر پردیش: دلت نوجوان کی حراست میں موت، پولیس اہلکاروں پر معاملہ درج

یہ معاملہ اتر پردیش کے امروہہ کا ہے۔ مرنے والے کی بیوی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی پٹائی سے شوہر کی موت ہوئی اور پولیس نے ان کو رہا کرنے کے لیے رشوت مانگی تھی۔ معاملے میں 11 پولیس اہلکار معطل کیے جا چکے ہیں۔

LateharMobLynchingCase

لاتیہار ماب لنچنگ: رشتہ داروں نے کہا، مجرموں کو سزا ہونے کے بعد بھی مل رہی ہیں دھمکیاں

جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع‎ کے بالوماتھ میں سال 2016 میں دو مویشی کاروباریوں کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ مرنے والوں کی فیملی نے جھارکھنڈ حکومت سے مناسب تحفظ مہیا کرانے کے ساتھ ہی معاوضے کی مانگ کی ہے۔

Media Bol 79.00_31_15_01.Still006

میڈیا بول: صحافی کی گرفتاری، عام شہریوں کی جاسوسی اور امبانی گھرانے میں شادی

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے صحافی کشور چندر وانگ کھیم کی گرفتاری ، سرکار کے ذریعے عام شہریوں کے کمپیوٹر کی نگرانی اور امبانی گھرانے میں ہوئی شادی کے موضوع پر سینئر صحافی انل چمڑیا، سینئر صحافی سنگیتا بروآ پیشاروتی اور سینئر صحافی شیتل پرشاد سنگھ سے ارملیش کی بات چیت۔

Hum Bhi Bharat 60.00_22_33_10.Still003

ویڈیو: ملیے اس لڑکی سے جس نے یوگی آدتیہ ناتھ کو الہ آباد یونیورسٹی میں داخل نہیں ہونے دیا تھا

ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سماج وادی پارٹی کی نوجوان رہنما اور الہ آباد یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی سابق صدر رچا سنگھ سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

کیا مودی حکومت نے الیکٹورل بانڈ معاملے میں پارلیامنٹ کو گمراہ کیا ؟

الیکشن کمیشن نے گزشتہ 26 مئی 2017 کو وزارت قانون کے سکریٹری کو خط لکھ‌کر اپنی تشویش کا اظہار نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد وزارت قانون نے کمیشن کے اعتراضات کو شامل کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کو تین خط بھیجا تھا۔