راجیہ سبھا

کرناٹک اسمبلی میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی (فوٹو : پی ٹی آئی)

کرناٹک: ٹرسٹ ووت آج، اسپیکر نے باغی ایم ایل اے کو سمن جاری کر ملنے بلایا

کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار نے باغی ایم ایل اے کو سمن جاری کرکے منگل کی صبح 11 بجے اپنے آفس میں طلب کیا ہے۔ یہ سمن ایم ایل اے کی نااہلی کو لےکر اتحاد کے رہنماؤں کی طرف سے دی گئی عرضی کے بعد دیا گیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

گجرات: کانگریس کے سابق ایم ایل اے الپیش ٹھاکور اور دھول سنگھ جالا بی جے پی میں شامل

الپیش ٹھاکور اور دھول سنگھ جالا نے 5 جولائی کو ہوئے راجیہ سبھا ضمنی انتخابات میں مبینہ طور پر کانگریس امیدواروں کے خلاف ووٹ کرنے کے بعد ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

جے ڈی یو نے کی تین طلاق بل کی مخالفت-کہا بنا مشورے کے مسلمانوں پر نہ تھوپاجائے کوئی قانون

سوموار سے شروع ہورہے پارلیامنٹ کے بجٹ سیشن میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی جانب سے تین طلاق بل کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔غور طلب ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی مدت کار کے دوران بھی اس بل کی مخالفت کی تھی ۔

فوٹو: رائٹرز

ہنگامے کے بعد راجیہ سبھا کا سیشن ملتوی، نہیں پاس ہوسکا تین طلاق اور شہریت ترمیم بل

یہ دونوں بل لوک سبھا سے پہلے ہی پاس ہوچکے ہیں جبکہ راجیہ سبھا میں اس کو پاس کرنے کے لیے حکومت کے پاس آج آخری دن تھا ۔ چوں کہ یہ بل بجٹ سیشن کے آخری دن بھی پاس نہیں ہوسکے اس لیے اب اس کو رد مانا جائے گا۔

فوٹو: رائٹرس

تین طلاق قانون: ارون جیٹلی نے کانگریس کے وعدے کو بتایا شرمناک

ارون جیٹلی نے کانگریس کے تین طلاق والے بیان کو شرمناک بتاتےلکھا ہے کہ، تاریخ خود کو دوہرا رہی ہے، ایسی ہی غلطی راجیو گاندھی نے شاہ بانو کیس میں کی تھی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹ کر شاہ بانو کو ذلت کے غار میں ڈھکیل دیا تھا۔32 سال بعد ان کے بیٹے بھی مسلم خواتین کو اسی ذلت بھری زندگی میں بھیجنا چاہتے ہیں۔

TripleTalaq

تین طلاق: صرف مسلم نہیں، بیویوں کو چھوڑنے والے تمام شوہروں کو جرم کے دائرے میں لانا چاہیے

پچھلی مردم شماری کے مطابق ملک میں20 لاکھ سے زیادہ خواتین اپنے شوہر سے الگ رہتی ہیں، جنہیں چھوڑدیا گیا ہے۔ایسا قانون آنا چاہیے جس سے نہ صرف مسلم بلکہ اس طرح بیویوں کو چھوڑ دینے والے تمام شوہروں کو سزا مل سکے۔

علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی

اتر پردیش میں بی جے پی100’تین طلاق پرمکھ‘کی تقرری کرے گی

بی جے پی کے اقلیتی سیل کے مطابق دو’تین طلاق پرمکھ’کی تقرری ہو چکی ہے۔ جو خواتین شریعت اور قانون کی پختہ جانکاری رکھتی ہیں اور تین طلاق سے متاثر عورتوں کی زندگی میں سماجی تبدیلی لا سکتی ہیں، ان کو اس کام کے لئے منتخب کیا جائے‌گا۔

(علامتی فوٹو : دی وائر)

مرکز کاریاستوں کو حکم،غیر قانونی طور پر رہ رہے روہنگیا پناہ گزینوں کی نئے سرے سے پہچان کریں

حکومت ہند غیر قانونی روہنگیا پناہ گزینوں کے بارے میں ریاستوں سے جٹائے گئے بایوگرافک اعداد و شمار کو میانمار حکومت کے ساتھ شیئر کرے‌گی۔ اس کی بنیاد پر ان کی شہریت کی تصدیق کی جا سکے‌گی۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

لوک سبھا اور راجیہ سبھا رکن پارلیامان  کی تنخواہ-بھتہ پر چار سال میں 19.97 ارب روپے خرچ

اس ادائیگی کا حساب لگانے سے پتا چلتا ہے کہ ہر لوک سبھا رکن پارلیامان کو ہر سال اوسطاً 71.29 لاکھ روپے کی تنخواہ-بھتہ ملا، جبکہ ہر راجیہ سبھا رکن پارلیامان کو اس مد میں ہر سال اوسطاً 44.33 لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی۔

راجا سنگھ/ فوٹو: اے این آئی

روہنگیا اور بنگلہ دیشی واپس نہ جائیں تو گولی مار دو : بی جے پی رہنما

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب کسی بی جے پی ایم ایل کا اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔راجا سنگھ سے پہلے ہی مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی سرکار آتی ہے تو آسام کی طرح ہی بنگال میں بھی این آر سی کو نافذ کریں گے۔

پیوش گوئل (فوٹو:بشکریہ piyushgoyal. in )

پیوش گوئل کے کاروبار سے متعلق دی وائر کی رپورٹ پر بی جے پی اور پیرامل گروپ کا جواب

پیرامل کے ذریعے ہتک عزت کی دھمکی پر دی وائر نے کہا، ‘ عوام کو وزرا کے کاروباری لین دین کے بارے میں جاننے کا پورا حق ہے، خاص کر اگر اس میں مفادات کا ٹکراؤ ممکن ہو اور ایسے معاملوں پر رپورٹ کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے۔ ‘

Ep 31 HBB

ہم بھی بھارت : چیف جسٹس کو بر طرف کیے جانے کی تجویز

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کو بر طرف کیے جانے کی اپوزیشن کی تجویز اور اس کو خارج کیے جانے پر سینئر صحافی ونود شرما اور سابق سالیسٹر جنرل وکا س سنگھ سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت

RajyaSabha_PTI

طلاق ثلاثہ قانون کے متعلق 25 سوال

لوک سبھا نے طلاق بد عت یا ایک مجلس کی تین طلاق سے متعلق بل کواکثریت سے پاس کر دیا ہے۔ اب اس بل کو راجیہ سبھا سے پاس ہونا ہے۔ عام طور پر قانون انسانی زندگی سے اٹھے سوالوں کا جواب دینے کے لئے ہوتے ہیں۔ انسانی […]

Indino_Ali Anwar and Mahtab

ان دنوں :مسلمانوں کو مائنوریٹی سنڈروم سے نکلنا چاہیے:علی انور انصاری

دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو ’ان دنو ں ‘کے پہلے ایپی سوڈ میں دیکھیے راجیہ سبھا ممبر اور پسماندہ مسلم تحریک کے رہنما علی انور انصاری کے ساتھ جے ڈی یو میں بٹوارہ ،بہار کی سیاسی صور ت حال ،گجرات انتخابات اور ہندوستان میں پسماندہ […]