غلام نبی آزاد کے پی اے نے کہا؛ ہمیں وزیر سے ملنے والوں میں توازن رکھنا پڑتا ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ ہم ایک سیکولر ملک میں ہیں او راس کا تقاضا ہے کہ وزیر سے ملنے والوں کی لسٹ بھی سیکولر ہو۔ آج کی لسٹ میں ہندو ملاقاتیوں کی تعداد کچھ کم ہے۔
آلودگی کے مسائل پر بزنس اسٹینڈرڈ کے سینئر ایسوسی ایٹ ایڈیٹر نتن سیٹھی اور کسان رہنما رمن دیپ سنگھ مان سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ورلڈ اکانومک فورم کی حالیہ تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب ،ملک میں روزگار کی صورتحال اور پنجاب ہریانہ میں پرالی جلنے سے دہلی میں فضائی آلودگی پر ونود دوا کا تبصرہ۔
سرکاری خزانے میں یہ بے روزگار نوجوان کتنا مالی تعاون دیتے ہیں۔مدھیہ پردیش کے ویاپم گھپلے کے دوران یہ راز فاش ہو اتھا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں تقریباً86 لاکھ بے روزگاروں نے مختلف سرکاری نوکریوں کے لئے جو فارم بھرے تھے اس فارم کی فیس سے حکومت کو چار سو تیس کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔
ہندوستانی نوجوان پرماننٹ روزگار کی تیاری میں جوانی کے پانچ پانچ سال ہون کر رہے ہیں۔ان سے یہ بات کیوں نہیں کہی جا رہی ہے کہ روزگار کا چہرہ بدل گیا ہے۔ اب عارضی کام ہی روزگار کا نیا چہرہ ہوگا۔
‘ چتر ‘وزیر اعظم نے انتخاب کے لئے طےشدہ وقت سے پہلے ہی خود کو اپنی پارٹی کےانتخابی مہم کی قیادت والے لیڈر کی صورت میں بدل لیا ہے۔ سرکاری نظام اور حمایتی میڈیا کی ہمنوائی کے ذریعے عوام کو یہ یقین کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ ان کی حکومت خوب کام کر رہی ہے۔
2019 کے عام انتخابات کے لئے گاندھی پریوار پر لگاتار حملہ کرتے ہوئے خود کو قومی سلامتی کے واحد محافظ کے طور پر پیش کرنا ہی نریندر مودی کا سب سے بڑا داؤ ہوگا۔
مسلمان خواتین کا مدعا صرف طلاق، حلالہ، کثرت ازدواج یا شرعی عدالت قطعی نہیں ہے۔ ان کو بھی آگے بڑھنے کے لئے پڑھائی اور روزگار کی ضرورت ہے۔ گھر کے اندر اور باہر تشدد سے آزاد ماحول کی ضرورت ہے۔
چین اور جنوب ایشیائی ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے پیشِ نظر اردو زبان کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے مستقبل میں ملازمت کے مواقع ہیں ۔
ایک رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی جرمنی آمد کی وجہ سے ملکی اقتصادیات پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔
منسٹری آف لیبر کے ایک سروے کے مطابق اپریل جون 2017 کے درمیان مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ٹھیکہ اور عارضی ملازم سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار نے کہا، ‘ مجھے نہیں لگتا کہ ہم بےروزگاری سے پریشان ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ بےروزگاری نہیں بلکہ کم روزگار یا غیراطمینان بخش روزگار کا معاملہ ہے۔ ‘
نوجوانوں کو ہندو مسلم ٹاپک کی گولی دے دو، وہ اپنی جوانی بنا کسی کہانی کے کاٹ دےگا۔
مودی بھلے ہی Ease of doing businessکی ورلڈ بینک رینکنگ میں بہتری پر اترا لیں، لیکن اصلی حال سرمایہ کاری،جی ڈی پی تناسب سے ہی پتا لگتا ہے۔ اگر نجی سرمایہ کاری اپنے رکارڈکی نچلی سطح پر ہے اور بہتری کا کوئی اشارہ بھی نہیں ہے، تو رینکنگ میں بہتری کا کیا مطلب ہے۔
پولیس اہلکاروں کی بھاری موجودگی میں ہوئی ریلی، کئی یونیورسٹیوں کے طلبا کے ساتھ دہلی کے آس پاس کے لوگوں نے کی شرکت۔
یہیں کا نوجوان ایسا ہے جس کو نوکری نہیں چاہیے، روز رات کو ٹی وی میں ہندو مسلم ٹاپک چاہیے۔
راجیہ سبھا میں آج روزگار کو بنیادی حقوق میں شامل کرنے اور بے روزگاروں کو لازمی طورپر بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
’ سارے کمیشن ہی ختم کر دیے جائیں اور نوجوانوں سے کہہ دیا جائے کہ جاؤ ہم تم کو نوکری نہیں دیںگے۔ تم کو نعرے لگانا ہے تو لگاؤ، ورنہ ہم کچھ اور کرکے انتخاب جیت لیںگے۔ جیت بھی رہے ہیں۔‘ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس […]
بی جے پی کی رگھوبر داس حکومت کے بڑے بول کے باوجود ریاست میں منریگا مزدوروں کو مقررہ وقت پر ادائیگی نہیں ۔ بی جے پی کی قیادت والی جھارکھنڈ حکومت نے ریاست کے عوام کو روزگار دینے سے متعلق اپنا کمٹ منٹ دکھانے کے لئے’ ہر ہاتھ […]
پہلے پیوش گوئل بتائیں کہ کیا مودی حکومت آنے کے بعد ریلوے میں دو لاکھ نوکریوں کی تخفیف کی گئی ہے؟ اگر نہیں تو 17-2014کے درمیان کتنے روزگار دئے گئے ہیں؟ تیس دن میں روزگار سے متعلق وزیر ریل پیوش گوئل کے دو بیان آئے ہیں۔ 1 اکتوبر 2017 […]
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے میک ان انڈیا اور روزگار پر ونوددوا کا تبصرہ
انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں یہ حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے۔ پرنسٹن / امریکہ: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے روزگار کی سست رفتار سے متعلق یہاں مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ […]