حکومت میں ہرکوئی دوسرا موضوع تلاش کرنے میں مصروف ہے جس پر بول سکیں تاکہ روپے اور پیٹرول پر بولنے کی نوبت نہ آئے۔ عوام بھی چپ ہے۔ یہ چپی شہریوں کے خوف کا ثبوت ہے۔
روپے کی قیمت میں ہورہی مسلسل گراوٹ بھی تیل کی قیمتوں کو متاثر کررہی ہے۔
روپیہ کی قیمت میں لگاتار گراوٹ سے ایکسپورٹر گلوبل مارکیٹ میں اپنے مال کا صحیح مول بھاؤ نہیں کر پارہے ہیں جس سے ان کو غیر یقینی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ویڈیو:ڈالر کے مقابلے روپے میں آئی تاریخی گراوٹ اور نوٹ بندی کے ایک سال بعد سوئس بینک میں جمع ہندوستانیوں کے پیسے میں 50فیصدی کے اضافے پر دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو سے امت سنگھ کی بات چیت۔
سوئس بینک کھاتوں میں جمع ہندوستانی مالیت میں 13 سال میں سب سے زیادہ اضافہ ۔مودی حکومت کے چوتھے سال میں سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی مالیت 7000کروڑ روپے ہوئی۔
اب تک ہندوستانی روپے کا ریکارڈ 28 اگست 2013 کا بتایا جاتا ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 68 روپے 83 پیسے ہو گئی تھی۔ بدھ کو یہ 68 روپیے 63 پیسے ہو گئی۔ آج 69 روپیہ ہو گیا ہے۔
اس سال دنیا کی تمام ابھرتی معیشت میں روپے کا مظاہرہ سب سے کمزور رہا ہے۔