ویڈیو: نئی دہلی کے شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف تقریباً ایک مہینے سے مظاہرہ جاری ہے ۔لوگ یہاں مختلف طریقوں سے اپنا احتجاج درج کررہے ہیں ، وہیں گزشہ دنوں’چپی توڑو گروپ‘کے شارق حسین اور شائقہ شوکت نے وہاں مشہو ر زمانہ نغمہ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘کی پیروڈی کے توسط سے شاہ رخ خان جیسے فلم اسٹار کی خاموشی پر سوال اٹھایا ۔ اس گروپ نے مختلف ہندی نغموں کے ذریعے امیتابھ بچن،عامر خان اور اکشے کمار وغیرہ پر بھی سوال کھڑے کیے ہیں۔ ان سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت۔
لو کمانڈوز نام کا این جی اودوسرے مذہب اور کمیونٹی میں شادی کرنے والے لڑکے لڑکیوں کو ملانے میں مدد کرتا ہے۔ادارے کے چیف سنجے سچدیو عامر خان کے ٹی وی شو-ستیہ میو جیتے میں نظر آنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔
ایک لبر ل ، روشن خیال مسلمان، جو ہندوستان کے سیکولر کلچر میں رچ بس گیا ہو، جن کے گھر پر عید اور محرم کے ساتھ ساتھ دیوالی اور ہولی بھی اتنی ہی تزک و احتشام کے ساتھ منائی جاتی ہو، جن کی بیٹی، برادر ، بھانجی اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے ہندو خاندانوں میں شادیاں کی ہوں، اگر وہ اب اپنے آپ کو ’غیر‘ محسوس کرتے ہوں، تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عام مسلمان کا کیا حال ہوگا۔
’جب تک گاؤں میں کھیلتی تھی تب تک میرے گاؤں کے لوگوں اور رشتہ داروں کو اتنی دقت نہیں تھی۔ لیکن جب کھیلنے کے لئے باہر جانے لگی،اس دوران مجھے جینس اور ہاف پینٹ پہننا پڑا تو مذہب کے نام پر لوگوں کی ناراضگی سامنے آنے لگی۔‘ ہندوستانی خاتون […]
اداکار بھی شہری ہیں، اس لئے ان کو ان کے سیاسی اظہار کے لئے ملزم نہیں بنایا جا سکتا۔ مگر بچن پریوار کے ایک کے بعد ایک بدلتے سیاسی رشتوں کو اتنی آسانی سے بھی نہیں لیا جا سکتا۔ گزشتہ سال نومبر میں جب اچانک نوٹ بندی کا […]