گجرات میں عشرت جہاں کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات میں سی بی آئی کی مدد کرنے والے سینئر آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما کو مرکزی وزارت داخلہ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل 30 اگست کو برخاست کردیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔
سال 2004 میں 19سالہ عشرت جہاں کی احمدآباد کے باہری علاقے میں ہوئے ایک انکاؤنٹر میں موت ہو گئی تھی۔ انکاؤنٹر کو جانچ میں فرضی پایا گیا تھا اور سی بی آئی نے سات پولیس اہلکاروں کو ملزم بتایا تھا۔ ان میں سے تین کو بدھ کو الزام سے بری کر دیا گیا۔ اس سے پہلے تین دیگرملزم افسر بری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک کی گزشتہ سال موت ہو گئی تھی۔
گجرات پولیس کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ماری گئی عشرت جہاں کی ماں شمیمہ کوثر نے احمدآباد میں ایک اسپیشل سی بی آئی عدالت میں کہا کہ 15 سے زائد سال گزر گئے لیکن پولیس افسروں سمیت سبھی ملزمین ضمانت پر ہیں ۔ انہوں نے سی بی آئی سے ملزمین کے جرم کو طے کرنے کی اپیل کی۔
اسی سال مارچ میں ڈی جی ونجارا اور این کے امین نے سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے ان کو فوراً اس معاملے میں بری کرنے کی مانگ کی تھی۔ اس سے پہلے گجرات حکومت نے سی بی آئی کو دونوں سابق افسروں کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا۔
گجرات پولیس کے ریٹائرڈ افسر ڈی جی ونجارہ اور این کے امین ان 7 ملزموں میں شامل ہیں ، جن کے خلاف اس معاملے میں سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔
سال 2007 میں صحافی بی جی ورگیج اور نغمہ نگار جاوید اختر نے عرضی داخل کر کے گجرات میں 22 مبینہ فرضی انکاؤنٹر کی جانچ کی مانگ کی تھی۔ اس وقت نریندر مودی وزیر اعلیٰ تھے۔
سی بی آئی نے کورٹ میں کہا کہ اس نے گجرات حکومت سے مقدمہ چلانے کے لئے اجازت مانگی تھی لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
ریاستی حکومت نے 2004 میں عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملے میں ضمانت پر باہر آئی پی ایس افسر جی ایل سنگھل کو پرموشن دیتے ہوئے ان کی تقرری آئی جی پی کے عہدے پر کی ہے۔
اسپیشل سی بی آئی عدالت نے کہا کہ انکاؤنٹر کے دوران موقع پر پولیس افسر این کے امین بھی موجود تھے۔
عشرت جہاں کی ماں نے ڈی جی ونجارہ اور این کے امین کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا اعلیٰ عہدوں پر فائز پولیس افسروں اور طاقتور عہدوں پر بیٹھے لوگوں کے بیچ ہوئی سازش کے بعد قتل کیا گیا۔
انکاؤنٹر معاملے میں ملزم گجرات پولیس کے سینئر افسر ونجارا کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں خفیہ طور پر مودی سے پوچھ تاچھ ہوئی تھی، لیکن اس بات کو رکارڈ پر نہیں رکھا گیا۔
عشرت جہاں معاملے میں پی پی پانڈےکے بری ہونے پرعشرت جہاں کی ماں شمیمہ کوثر کی وکیل ورندا گروور کے ساتھ بات چیت
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے کہا کہ عشرت جہاں سمیت تین دیگر لوگوں کے اغوا اور قتل کے الزام میں پانڈے کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
جسٹس پٹیل نے عشرت جہاں کیس میں صرف سی بی آئی انکوائری کا حکم نہیں دیا تھا بلکہ اس کی نگرانی بھی کی تھی اور سی بی آئی کے رول پر نظر رکھے جانے کا حکم بھی شامل تھا ۔ نئی دہلی : کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر جج جینت […]