لداخ

گزشتہ13 دسمبر کو ہوئے بند کے دوران ایک چوک پر سناٹا۔ (فوٹو اسپیشل: ارینجمنٹ)

لداخ کے لوگ مودی حکومت سے ناراض کیوں ہیں؟

اگست 2019 میں جموں و کشمیر سے الگ کرکے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ بنائے جانے کے بعد سے اس کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اوریہاں کے باشندوں کو زمین اور ملازمت کے تحفظ کی ضمانت دینے کا مطالبہ آئے دن ہوتا رہتا ہے۔عام طور پر لداخ کےمسلم اکثریتی کارگل اور بودھ اکثریتی لیہہ کے علاقے ایک دوسرے سے بنٹے رہتے ہیں، لیکن اس بار لوگوں نے متحد ہو کر خطے کی آئینی سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

وارانسی: پولیس نے بتایا-نیپال مخالف ویڈیو کا حصہ بننے کے لیے نوجوان کو دیےگئے تھے پیسے

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے ایودھیا کو لےکر دیے بیان کے احتجاج میں وارانسی میں کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر ایک نیپالی نوجوان کا منڈن کرکے ان کے سر پر جئے شری رام لکھوا دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ہم اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ کیا نوجوان نیپالی نژاد ہیں۔

IMG_20200718_131916

وارانسی: نیپالی نوجوان کا سر منڈوا کر کے پی اولی کے خلاف نعرے لگوائے، چار گرفتار

وارانسی میں ایک ہندوتواوادی تنظیم نے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے ایودھیا کو لےکر دیے بیان کے بعد گنگا کنارے ایک نیپالی نوجوان کا سرمنڈوا کر اس کے سر پر جئے شری رام لکھوا دیا۔

نیپال کے وزیر اعظم کےپی شرما اولی۔ (فوٹو: نیپال نیوز ایجنسی)

نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی نے کہا-اصل ایودھیا نیپال میں، بھگوان رام نیپالی

نیپال کے وزیر اعظم کےپی شرما اولی نے کہا کہ نیپال ثقافتی تجاوزات کا شکار ہوا ہے اور اس کی تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ فیض آبادواقع ایودھیا رام کا حقیقی قدیم سلطنت نہیں ہے، اس کو ہندوستان نے بعد میں بنایاہے۔

نیپال کے وزیر اعظم کےپی شرما اولی، فوٹو: رائٹرس

سرحد پر کشیدگی کے درمیان نیپال نے دور درشن کے علاوہ تمام ہندوستانی نیوز چینلوں کی نشریات پر روک لگائی

نیپال کے کیبل آپریٹرس نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے نجی نیوز چینلوں کی نشریات اس لیے روک دی ہےکہ وہ نیپال کے قومی جذبات کو مجروح کرنے والی خبریں دکھا رہے تھے۔

ہندوستان-نیپال سرحد(تمام فوٹو: ابھینو پرکاش)

ہندوستان-نیپال کے مابین کشیدگی کا خمیازہ دونوں ملک کے شہری بھگت رہے ہیں

ہندوستان اور نیپال کے مابین موجودہ کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کےسرحدی دیہاتوں کے مابین نقل و حمل بالکل ٹھپ ہے۔ دونوں طرف کے لوگ مانتے ہیں کہ اس کا نقصان عام لوگوں کو ہی اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اجیت ڈوبھال اور چینی وزیر خارجہ۔ (فوٹو: رائٹرس)

اجیت ڈوبھال اور چین کے وزیر خارجہ کے بیچ ہوئی بات چیت کے باوجود اصل تنازعہ اب بھی باقی ہے

ہندوستان اور چین کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد جو سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے، اس میں نمایاں فرق ہے۔ ہندوستان نے ایل اے سی پر پہلے کی صورت حال کو برقرار رکھنےپر زور دیا ہے، جبکہ چین نے سرحدکو لےکر کوئی بات نہیں کی اور پھر سے دعویٰ کیا کہ گلوان گھاٹی ان کی سرحدمیں ہے۔

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

کیا پڑوسی ممالک کے ساتھ نریندر مودی کے ’گیم‘ کو خراب کر رہا ہے چین؟

نریندر مودی چاہتے ہیں کہ پڑوسی ممالک کو خوف کی نفسیات میں مبتلا رکھا جائے اور پاکستان کے اردگرد حصار قائم کیا جائے۔مگر اب اس گیم میں چین دودھ میں مینگنیاں ڈالنے کا کام کر رہا ہے، جس کی شہہ پر چھوٹے پڑوسی ممالک بھی ہندوستان کی نو آبادیاتی طرز فکر کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں۔

نیپال کے وزیر اعظم کےپی شرما اولی، فوٹو: رائٹرس

نیپال کے وزیر اعظم کا الزام، ہندوستان میں مجھے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے

نیپال کے وزیر اعظم کےپی شرما اولی نے ہندوستانی میڈیا،دانشوروں اور سرکار پر ان کی سرکار گرانے کی سازش کاالزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ دہلی کے میڈیا کو سنیں گے تو آپ کواشارہ مل جائےگا۔

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما، فوٹو:  پی آئی بی

نیپال جیسا چھوٹا ملک ہندوستان کے سامنے کیسے ڈٹ گیا ہے؟

نیپال کی ندیوں سے آنے والا پانی ہر سال جنوبی بہار کے لیے بہت بڑی تباہی لے کر آتا ہے۔اس لیےہندوستان نے نیپال کی سرحد سے ملحق بہار کے مشرقی چمپارن میں گنڈک ڈیم تعمیر کرایا تھا جسے تقریباً ہرسال مرمت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس بار نیپال نے مرمت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

نیپال نے ہندوستانیوں کے لیے شہریت قانون میں ترمیم کو منظوری دی

نیپال کے وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا نے بتایا کہ اب سے کسی نیپالی شہری سے شادی کرنے والی ہندوستانی خاتون کو سات سال بعد شہریت حاصل ہوگی۔اس سے پہلے کسی بھی غیرملکی خاتون کو اس کی بنیادی شہریت چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی نیپالی شہریت مل جاتی تھی۔

نیپال کا نیا سیاسی اور انتظامی نقشہ۔ (فوٹو: نیپال سرکار)

نیپال کے نئے نقشے کو صدر کی منظوری پر ہندوستان  نے ناراضگی کا اظہار کیا

نیپال کےصدر کی منظوری کے ساتھ ہی ملک کے آئین میں نئے نقشے نے قانونی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے بیچ نئے نقشے میں لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کو نیپال نے اپنے حصے میں دکھایا ہے، جو اتراکھنڈ کا حصہ ہیں۔

فوٹو: رائٹرس

چین-ہندوستان تنازعہ: چین کی ناراضگی کے چار اسباب

چین کی ناراضگی کی چوتھی وجہ یہ ہے کہ حالیہ عرصے میں جو دستاویزات سامنے آئے ہیں، ان سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان-چین سرحدی تنازعہ بس ایک مفروضہ ہے، جس سے پچھلے 70سالوں سے ہندوستانی حکومت عوام اور میڈیا کو بیوقوف بنارہی ہے۔

لداخ بی جے پی  صدر چیرنگ دورجے(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/Cheringdorjaylakrookofficialpage)

لاک ڈاؤن: لداخ کے بی جے پی صدر چیرنگ دورجے نے استعفیٰ دیا

یونین ٹریٹری لداخ میں بی جے پی صدر چیرنگ دورجے نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں پھنسے ہوئے مریضوں، عقیدت مندوں اورطلبا کے ساتھ لداخ کے تقریباً 20 ہزار لوگوں کو واپس لا پانے میں ان کی پارٹی اور لداخ انتظامیہ ناکام رہی ہے۔

آر ایس ایس کے سینئر رہنما اندریش کمار (فوٹو: پی ٹی آئی)

آر ایس ایس رہنما اندریش کمار نے کہا؛ جموں و کشمیر کی عوام کو راشٹرواد سے جوڑنا اگلا قدم

آر ایس ایس کے سینئر رہنما اندریش کمار نے کہا کہ ایک الگ طرح کا اسلام ہے، جو رمضان اور عید تک کا احترام نہیں کرتا۔ یہ صرف تشدد پھیلاتا ہے۔ پلواما حملے سے یہ پوری طرح واضح ہو گیا۔ کشمیری مسلمانوں کو اس طرح کے اسلامی خیالات سے دور رہنا چاہیے۔

فوٹو : پی ٹی آئی

لداخ کوالگ ڈویژن کا درجہ: کیا ریاست کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا بیج بویا جا رہا ہے؟

گورنر ستیہ پال ملک نے 8؍ فروری کو ایک اہم اور سیاسی طورپر حساس فیصلے میں لداخ خطے کو علاحدہ ڈویژن بنانے کاحکم جاری کیا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ریاست کے دُور دراز کے خطوں کی ترقی کا بہانہ ایک طرف ، مرکز سوچے سمجھے منصوبےکے تحت ریاست کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

BSF stand guard at border

کرگل-سکردو کے بچھڑے لوگ : سرحدوں میں گم روشنی

 یہ درد وہی محسوس کر سکتا ہے جس کی ماں سکردو(بلتستان)میں گزر چکی ہو اور اس کی موت کی خبر کئی سالوں بعد  اس کے بیٹے کوکرگل میں مل جائے ، غرض یہ کی لائن آف کنڑول صرف  دو علاقوں کو تقسیم ہی نہیں کرتی بلکہ رشتوں  ،جذبات […]