پٹ پڑگنج اسمبلی حلقہ میں اقتدار اور حزب مخالف دونوں کے مطابق یہاں کا اہم مدعا پانی ہے۔ جہاں حکمراں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو مفت پانی کی سہولت دی، وہیں حزب مخالف کا الزام ہے کہ اس مسئلےپر کیجریوال حکومت ناکام ہوئی ہے۔
ویڈیو: دہلی کے منگول پوری اسمبلی حلقےمیں عام آدمی پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر راکھی بڑلان انتخابی میدان میں ہیں۔ کانگریس سے راجیش لیلوٹیا اور بی جےپی سے کرم سنگھ کرما کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایس سی کے لیے ریزرو اس سیٹ سے بی جے پی ایک بار بھی کھاتہ نہیں کھول پائی ہے۔ علاقے کےتمام مدعوں پر مقامی لوگوں سے ریتو تومر کی بات چیت۔
ویڈیو: مشرقی دہلی کے پٹ پڑ گنج اسمبلی حلقے سے دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ ان کے سامنے بی جے پی نے روی نیگی اور کانگریس نے لکشمن راوت کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس علاقے کے رائے دہندگان سے سنتوشی مرکام کی بات چیت۔
ویڈیو: دہلی اسمبلی الیکشن میں مشرقی دہلی کی شاہدرہ سیٹ سے عآپ نے رام نواس گوئل کو، بی جے پی نے سنجے گوئل اور کانگریس نے نریندر ناتھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ شاہدرا کے ووٹرس سے سرشٹی شریواستو کی بات چیت۔
ویڈیو: مشرقی دہلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
دی وائر ویڈیو سیریز ‘سڑک سے سنسد – میرا ووٹ میری بات’ کی اس کڑی میں مشرقی دہلی کے غازی پور سے وہاں کے لوگوں کی کہانی