مودی حکومت کی جانب سے سینٹرل سول سروسز (پنشن)رولز، 1972 میں کی گئی ترمیم کے بعد اب سبکدوش سیکیورٹی افسران کو اپنے سابقہ ادارےکے بارے میں کچھ بھی لکھنے سے پہلے حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔ اس کی خلاف ورزی ان کے پنشن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
پنشن پریشد کے زیر اہتمام اتوار اور سوموار کو نئی دہلی کے سنسد مارگ پر مظاہر ہ میں بزرگ شہریوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں 200روپے کی جگہ 3ہزار روپے مہینے کی پنشن دی جائے۔
ایک آر ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے بھی کہا ہے کہ آدھار جوڑنے کے نام پربزرگ شہریوں کی پنشن کی ادائیگی ہونے میں دیر نہیں ہونی چاہئے۔
حکومت نے پنشن خوار کی پہچان کرنے کے لئے ان کے اکاؤنٹ کو آدھار سے لنک کرانے کا حکم دیا تھا۔ تین لاکھ لوگوں نے اس پر عمل نہیں کیا، جس کے سبب پنشن روک دی گئی ہے۔