یس بینک بحران: منی لانڈرنگ جانچ کے معاملے میں ای ڈی نے انل امبانی کو کیا طلب
انل امبانی کی ملکیت والے ریلائنس گروپ کی کمپنیوں نے یس بینک سے تقریباً 12،800 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، جو این پی اے میں تبدیل ہو گیا ہے۔
انل امبانی کی ملکیت والے ریلائنس گروپ کی کمپنیوں نے یس بینک سے تقریباً 12،800 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، جو این پی اے میں تبدیل ہو گیا ہے۔
یس بینک کے ذریعہ دیے گئے کل قرض میں مالی سال 2017 سے 2019 کےدرمیان 132000 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بینک نے اپنے قیام کے بعد 17 سالوں میں جتنا قرض دیا تھا، تقریباً اتنا ان دو سالوں میں دیا گیا۔ وہ کارپوریٹ قرض دار کون تھے، جن کو پرائیویٹ سیکٹرکے اس بینک نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے بعدکے دو سالوں میں بنا کچھ سوچے-سمجھے اتنا قرض دیا؟
وڈودرا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنرسدھیر پٹیل نے کہا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ملے گرانٹ کے حصہ کے طور پر یہ رقم مرکزی حکومت سے ملی تھی۔ یس بینک جس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کر رہا تھااس کو دیکھتے ہوئے اسے دو دن پہلے نکال لیا گیا اور بینک آف بڑودہ کے ایک نئے کھاتے میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کا کہنا ہے کہ یس بینک پر یہ نکاسی روک پانچ مارچ سے تین اپریل تک جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی بینک کے بورڈ آف دائریکٹرس کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔
آر بی آئی کی ہدایت کے مطابق بنگلور کی شری گروراگھویندر کو-آپریٹو بینک کا کوئی گراہک اپنے کھاتے سے ابھی 35000 روپے سے زیادہ نہیں نکال سکتا ہے۔ اس کے بعد سے بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس، خصوصی طور پر بزرگ شہری اپنی جمع پونجی کو لےکر فکرمند ہیں۔
آربی آئی نےمنگل کو بامبے ہائی کورٹ میں کہا کہ شادی،ایجوکیشن اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے نکاسی کی حد50 ہزار روپے ہے۔ حالانکہ،ایمرجنسی میں اکاؤنٹ ہولڈرسینٹرل بینک کے ذریعےمقرر کیے گئے ایڈمنسٹریٹو سے مل کر ایک لاکھ روپے تک کی نکاسی کی مانگ کر سکتے ہیں۔
ممبئی پولیس کی اکانومک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کے ذریعے گرفتار کیے گئے رنجیت سنگھ پی ایم سی بینک کے ایک ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سردار تارا سنگھ کے بیٹے ہیں۔
آر بی آئی نے ستمبر میں پی ایم سی کے اکاؤنٹ ہولڈر پر نقد نکاسی کے لئے 6 مہینے کی پابندی لگائی تھی۔ تب گراہکوں کو کھاتے سے چھے مہینے میں محض 1000 روپے تک کی نکاسی کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے آر بی آئی کئی بار حد بڑھا چکا ہے۔
مرنے والے کی پہچان 74سالہ اینڈریو لوبو کے طور پر ہوئی ہے۔ لوبو کے بینک کھاتے میں 26 لاکھ سے زیادہ روپے جمع تھے۔
اس سے پہلے ممبئی کے الگ الگ علاقوں میں گزشتہ 14 اور 15 اکتوبر کو پی ایم سی بینک کے تین اکاؤنٹ ہولڈرکی موت کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ بینک میں مالی بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گزشتہ ستمبر مہینے میں ریزرو بینک نے نقدی نکالنے کی حد طے کرنے کے ساتھ ہی بینک پر کئی پابندی لگا دی تھی۔
اس سے پہلے ممبئی کے الگ الگ علاقوں میں گزشتہ 14 اور 15 اکتوبر کو پی ایم سی بینک کے تین اکاؤنٹ ہولڈرکی موت کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ بینک میں مالی بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گزشتہ ستمبر مہینے میں ریزرو بینک نے نقدی نکالنے کی حد طے کرنے کے ساتھ ہی بینک پر کئی پابندی لگا دی تھی۔
کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار اس معاملے کو لےکر متعلقہ ہائی کورٹ کے پاس جائیں۔
پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک (پی ایم سی) کے دو اکاؤنٹ ہولڈرکا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون اکاؤنٹ ہولڈر نے مبینہ طور پرخودکشی کر لی۔
ممبئی کی ایک عدالت نے پی ایم سی بینک گھوٹالے معاملے میں ایچ ڈی آئی ایل کے چیئر مین راکیش کمار وادھون سمیت تین لوگوں کی پولیس حراست 16 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔ وہیں، اس معاملے میں ای ڈی 3830 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر چکی ہے۔
مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں ضیا گنج نامی مقام پر بندھو پرکاش پال، ان کی اہلیہ بیوٹی منڈل پال اور آٹھ سالہ بیٹے کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
ویڈیو: پی ایم سی بینک نے 8 ہزار کروڑ روپے کے کل لون میں سے 73 فیصدی حصہ ہاؤسنگ کمپنی ایچ ڈی آئی ایل کو 2100 جعلی بینک کھاتوں کے ذریعے دیا گیا۔ دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو بتا رہے ہیں بینکوں کی وجہ سے پیدا ہونے والا اقتصادی بحران آگے کتنا بڑا ہوگا۔
پی ایم سی بینک میں ہوئے گھوٹالہ کے معاملے میں ممبئی پولیس کی ای او ڈبلیونے ایچ ڈی آئی ایل اور پی ایم سی بینک کے سینئر افسروں کے خلاف درج معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل کی ہے۔
ویڈیو: آر بی آئی نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک (پی ایم سی)کے صارفین کے لیے 6 مہینے میں صرف 1000روپے نکالنے کی حد طے کر دی ہے۔اس مدعے پر نئی دہلی میں بینک صارفین سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ آر بی آئی مستقل طور پر نو بینکوں کو بند کر رہا ہے اور اس نے لوگوں سے ان بینکوں سے اپنے پیسے واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ریزرو بینک نے اس کو جھوٹ قرار دیا ہے۔