پیپلس یونین فار سول لبرٹیز نے پی آئی ایل دائر کر کے مانگ کی ہے کہ اتر پردیش میں پولیس کے ذریعے کئے گئے انکاؤنٹر اور اس میں مارے گئے لوگوں کی سی بی آئی اور ایس آئی ٹی کے ذریعے تفتیش کرائی جانی چاہیے۔ کورٹ نے یوگی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے آئی ٹی قانون کی دفعہ 66اے کے تحت مبینہ گرفتاریوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس دیا۔ درخواست گزاروں کا الزام ہے کہ قانون ختم ہونے کے باوجود 22 سے زیادہ لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔
پی یو سی ایل کے ذریعے داخل عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ حال کے دنوں میں اتر پردیش میں کم سے کم 500 فرضی انکاؤنٹر ہوئے ہیں جن میں 58 لوگ مارے گئے ہیں۔
ممتاز ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر کا دہلی میں ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔