این سی ای یو ایس کی ایک رپورٹ بتاتی ہے کہ ملک میں مسلمانوں کی 84 فیصد آبادی کی روزانہ آمدنی اوسطاً 50 روپے سے بھی کم ہے۔وہیں شادیوں پر مسلمان اتنا خرچ کرنے لگے ہیں کہ اس کی مجموعی رقم عمرہ پر سالانہ خرچ کی جانے والی رقم سے زیادہ ہو جاتی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایم کرونا ندھی اور رافیل سودے پر بی جے پی کے سینئر رہنما یشونت سنہا ، ارون شوری اور سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے اٹھائے گئے سوالوں پر ونود دوا کا تبصرہ۔
معروف سماجی کارکن سوامی اگنیویش پرجھارکھنڈ میں ہوئے حملے اور ماب لنچنگ کے معاملوں میں مسلسل اضافہ پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند سے میناکشی تیواری کی بات چیت
تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی واقع ایک اپار ٹمنٹ میں 11 سالہ بچی کے ساتھ کئی مہینوں تک مبینہ طور پر ریپ کرنے کے الزام میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں بلڈنگ کا گارڈ بھی شامل ہے۔
مہاراشٹرا میں گزشتہ ڈیر ھ مہینے میں افواہ کی وجہ سے ماب لنچنگ کے 14معاملے میں 10 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔
عدالت نے 18 ایم ایل اے کو نااہل ٹھہرائے جانے کے تمل ناڈو اسمبلی صدر کے حکم کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس ایم سندر کو دھمکی بھرا نامعلوم خط بھیجنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی مانگ کو لےکر فوراً سماعت کی درخواست کو نامنظور کر دیا۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ملک کے مختلف حصوں میں ماب لنچنگ کے واقعات پر جے این یو کے پروفیسر وویک کمار اور پرشوتم اگروال سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جب آپ ایک کمیونٹی سے نفرت کرتے ہیں یا آپ کو ٹرینڈ کیا جاتا ہے کہ ایک کمیونٹی سے نفرت کرو تو پھر آپ کسی سے بھی نفرت اور تشدد کرنے کے لئے ٹرینڈ ہو جاتے ہیں۔
ملک بھر سے بچہ چوری کے شک میں بھیڑ کے ذریعے مار پیٹ اور مار دینے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔مہاراشٹر میں 5 لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ماردینے کے بعد اب چنئی میں بھیڑ نے 2 لوگوں کی جم کر پٹائی کر دی ہے۔