چوکیدار

فائل فوٹو: رائٹرس

ای وی ایم معاملے میں سابق صدر جمہوریہ نے کہا- بھروسہ نہ ٹوٹنے دے الیکشن کمیشن

پرنب مکھرجی مکھرجی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ای وی ایم کے حوالے سے آنے والی خبریں باعث تشویش ہیں ۔ ای وی ایم کی حفاظت کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ دار ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، الیکشن کمیشن کو عوام کا بھروسہ نہیں ٹوٹنے دینا چاہیے۔

سابق صدر پرنب مکھرجی(فوٹو : پی ٹی آئی)

پرنب مکھرجی نے کی الیکشن کمیشن کی تعریف، بولے-شاندار طریقے سے کرایا گیا انتخاب

سابق صدجمہوریہ پرنب مکھرجی کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب کانگریس صدر راہل گاندھی الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی الیکشن کمیشن کی تین رکنی کمیٹی کے ممبر اشوک لواسا بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کو ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے معاملوں میں کلین چٹ دینے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ، الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور الیکشن کمشنر سشیل چندرا(فوٹو : پی ٹی آئی)

کمیشن میں اختلاف پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا، ایک دوسرے کے کلون نہیں ہو سکتے ممبر

الیکشن کمشنر اشوک لواسا کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مدعوں پر چرچہ کرنے والی تمام میٹنگ سے خود کو الگ کرنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہونے پر چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے جواب دیا۔

وارانسی پارلیامانی حلقہ شہید رمیش یادو کا گاؤں توفہ پور (فوٹو : رضوانہ تبسم)

’جوانوں کے نام پر ووٹ مانگنے سے بدتر کچھ نہیں، مودی شہیدوں کے خون سے کرسی سجانے میں لگے ہیں‘

لوک سبھا انتخاب میں وارانسی سے امیدوار اور وزیر اعظم نریندر مودی اپنی تقریروں میں فوج اور شہیدوں کا لگاتار تذکرہ کر رہے ہیں۔ ان کے پارلیامانی حلقہ کے ہی توفہ پور گاؤں کے سی آر پی ایف جوان رمیش یادو پلواما حملے میں شہید ہوئے تھے۔ انتخاب میں وزیر اعظم اور بی جے پی کے ذریعے فوج اور پلواما حملے کے استعمال پر کیا سوچتے ہیں شہید کے رشتہ دار اور گاؤں کے لوگ۔

ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی(فائل فوٹو بہ شکریہ: پی آئی بی)

کسانوں کی موت کو چھپانا اور فوجیوں کی موت کو بھناناہی نمائشی راشٹروادہے

بی جے پی اور میڈیا کے کچھ طبقے نے جنون اور دایونگی کا ایسا ماحول بنا دیا ہے، جیسے فوجیوں کی موت پر گھڑیالی آنسو بہانا اور بات بات پر جنگ کی بات کرنا-دیکھ لینا اور دکھا دینا ہی راشٹرواد کی اصلی نشانی رہ گئی ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

رویش کا بلاگ: مودی کے لیے الگ سے الیکشن کمیشن کھول دیجیے جس کا دفتر ان کے موبائل میں ہو

وزیر اعظم کی وجہ سے الیکشن کمیشن ہر دن اپنا بھروسہ  کھو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اڑیسہ کے آبزرور محمد محسن کو برخاست  کر دیا۔ وزیر اعظم مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی کی وجہ سے کمیشن نے جن اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے محسن کو برخاست کیا […]

نریندر مودی ، فوٹو : پی ٹی آئی

 پلواما کے شہیدوں کے نام پر ووٹ دینے والے نریندر مودی کے بیان پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی

الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں اورامیدواروں سے انتخابی تشہیر میں فوج کی تصویریں لگانے اور ا ن کی سرگرمیوں کو شامل کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ منگل کو ایک ریلی میں وزیر اعظم مودی نے پہلی بار ووٹ دینے والوں سے کہا تھا کہ اپنا ووٹ ان کے نام پر دیں جنہوں نے بالاکوٹ ہوائی حملے کو انجام دیا۔