ہماچل پردیش

ہماچل پردیش: خاتون کو ڈائن بتا کر سیاہی پوتی، جوتوں کی مالا پہنا کر گھمایا، 21 گرفتار

معاملہ منڈی ضلعے کاہے، جہاں ایک بزرگ خاتون کو ڈائن بتاکر ان کے ساتھ بد تمیزی کی گئی ۔ متاثرہ خاتون کی بیٹی کا الزام ہےمذہبی عقیدے کی آڑ لے کر ان کی زمین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے ایسا کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے جانچ کے حکم دیے۔

ایسڈاٹیک وحشیانہ جرم، مجرم کسی طرح کی نرمی کا حق دار نہیں: سپریم کورٹ

ہماچل پردیش میں ہوئے ایک ایسڈ اٹیک کے الزام میں سزا کاٹ چکے دو مجرموں کو متاثرہ کو اضافی معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسے جرم میں کسی طرح کی نرمی کی گنجائش نہیں ہے۔ متاثرہ کو ایسے حملے سے صدمہ پہنچا ہے اس کی بھرپائی مجرموں کو سزا دینے یا کسی بھی معاوضے سے نہیں کی جا سکتی۔

عمر عبداللہ نے امت شاہ کے جواب میں کہا؛ ملک اوڈوماس –اوور ڈوز آف اونلی مودی اونلی شاہ سے پریشان ہے

ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے سابق فوجیوں کے لیے ون رینک ون پنشن اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ کانگریس کے لیے اس کا مطلب اونلی راہل اونلی پرینکا ہے۔

بڑے رہنماؤں کی چیئرمین شپ والے کوآپریٹیو بینکوں میں نوٹ بندی کے بعد جمع ہوئی سب سے زیادہ رقم

این اے بی اے آر ڈی کے ذریعے ایک آر ٹی آئی میں دی گئی جانکاری کے مطابق ؛نوٹ بندی کے دوران 10 ضلع کوآپریٹیو بینکوں میں سب سے زیادہ نوٹ بدلے گئے، ان کے چیئرمین بی جے پی، کانگریس، شیوسینا اور این سی پی کے رہنما ہیں۔

بی جے پی کا چناوی ہتھیار : گائے، مسلمان اور پاکستان

پچھلے دو الیکشن  میں مودی نے مسلمانوں کو گالیاں دینے کے لئے نعرہ دیا تھا’’ ہم پانچ ہمارے پچیس‘‘۔اس بار وہ تمام حدیں اس وقت پار کر گئے جب انہوں نے یہ الزام لگایا  کانگریس نے پاکستانی فوج کی مدد سے گجرات میں احمد پٹیل کو وزیر اعلیٰ […]

ہے گودی میڈیا، ذرا گود سے اترو بھی…

راہل کو فلموں کے علاوہ نوٹنکی دیکھنی چاہیے۔ کیسے بولتے بولتے رویا جاتا ہے۔ کیسے چیخا جاتا ہے۔ کیسے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ نوٹنکی بہت کام کی چیز ہے۔ راہل گاندھی فلم دیکھنے چلے گئے۔ اگر یہ بھی بحث ومباحثے  کا موضوع ہے تو میری آپ سے درخواست […]

’ وکاس بم‘ پھُس، پھر سے ہندوتوا کا سہارا ؟

 نریندر مودی کے ’ وکاس بم‘ کے ’پھُس‘ ہونے کے بعد سنگھ پریوار کے سامنے شاید اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے کہ یوگی کے روپ میں ’ ہندوتوابم‘ پر پھر سے انحصار کیا جائے ۔ میں یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں حیرت سے ان […]

’پارلیامنٹ سیشن کے اعلان سے پہلے حکومت کھیل کیوں کھیل رہی ہے‘

وزیر اعظم اور دوسرے رکن پارلیامنٹ کےانتخابی تشہیر میں مصروف ہونے کی وجہ سے پارلیامنٹ کا سرمائی اجلاس  ہو سکتا ہےمتاثر۔ نئی دہلی:پارلیامنٹ  کے سرمائی اجلاس میں کٹوتی  ہونے کا امکان ہے کیونکہ زیادہ تر رکن پارلیامنٹ دسمبر میں ہونے والے گجرات اسمبلی انتخاب کی تشہیر میں مصروف […]

کانگریس پارٹی لافنگ کلب بن گئی ہے:مودی

وزیراعظم نریندر مودی کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ اس پہاڑی ریاست کے لوگ بی جے پی کو منھ توڑ جواب دیں گے۔ نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں ویر بھدر سنگھ حکومت کا تختہ الٹنےکی […]

ہماچل پردیش : کانگریس انتخابی منشور میں کنٹریکٹ ملازمین کو دوسال میں مستقل کرنے کا وعدہ

 انتخابی منشور کو جاری کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پھرسے اقتدار میں آنے پر کانگریس حکومت اس انتخابی منشور کو پالیسی دستاویزبنائے گی اور اسے نافذ کیا جائے گااور شفاف حکومت دی جائے گی۔ شملہ:ہماچل پردیش کے شملہ میں برسر اقتدار کانگریس پارٹی نے بدھ […]

گجرات میں دومرحلوں میں انتخابات کا اعلان

انتخابی پروگرام کے اعلان کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق بھی آج سے نافذ ہو گیا ہے۔ نئی دہلی: گجرات اسمبلی کے انتخابات دو مراحل میں نو اور 14 دسمبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی نے آج […]