اگر ملک کو بچانا ہے تو …
دی بوائے ان دی اسٹرپڈ پاجاماز: کمال کی فلم ہے، جس کو ہم ہندوستانیوں کا دیکھنا اس لئے بھی ضروری ہے، کیونکہ آج ہم پر بھی اس وقت کے نازی سماج کی طرح سوچنے کا دباؤ ہے۔ پورے جرمنی میں جب نسلی تشدد کا طوفان تھا، نازی کیمپوں […]
دی بوائے ان دی اسٹرپڈ پاجاماز: کمال کی فلم ہے، جس کو ہم ہندوستانیوں کا دیکھنا اس لئے بھی ضروری ہے، کیونکہ آج ہم پر بھی اس وقت کے نازی سماج کی طرح سوچنے کا دباؤ ہے۔ پورے جرمنی میں جب نسلی تشدد کا طوفان تھا، نازی کیمپوں […]
اکبر خان اپنے گھر کے اکیلے کمانے والے تھے، اب ان کے 60 سال کے والد پر بیمار بہو، بزرگ بیوی، 7 پوتے پوتیوں اور 5 گایوں کی ذمہ داری ہے۔ بیٹے کی موت نے ان کو اتنا ڈرا دیا ہے کہ وہ کسی پر یقین نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہر ملنے آنے والے سے بس یہی پوچھ رہے ہیں کہ کہیں کوئی جگہ ہے جہاں انصاف کی فریاد کی جا سکے۔
اکبر کا نام ‘ رکبر ‘ نہیں، اکبر ہی ہے۔ جب وہ اپنا آدھار بنوانے گئے تھے، تو بنانے والا میواتی سمجھ نہیں پایا اور ان کا نام ‘ رکبر ‘ لکھ دیا۔ چچا زاد بھائی نے بتایا کہ اس کو آدھار میں نام ٹھیک کروانے کا کبھی خیال ہی نہیں آیا۔ 7 بچّوں کا پیٹ پالنے والے آدمی نے سسٹم کا دیا نام قبول کر لیا۔
آر ایس ایس رہنما اندریش کمار نے رانچی میں سوموار کو ایک پروگرام میں کہا کہ’ماب لنچنگ کو صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا لیکن اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو ‘شیطانوں’کے ذریعے کیے جانے والے اس طرح کے جرائم کو روکا جا سکتاہے۔’
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے لنچنگ سے نپٹنے کے لیے قانون لانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت اور اصل مدعوں سے بی جے پی کے کنی کاٹنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ہندوستانی معیشت پر معروف اکانومسٹ امرتیہ سین اور جیاں دریج کے حالیہ بیانات اور مرکزی وزیر جینت سنہا کے جھارکھنڈ لنچنگ کے ملزموں سے ملنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
وزارت داخلہ کی18-2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں 54723 بچے اغوا ہوئے لیکن صرف 40.4 فیصدی معاملوں میں ہی چارج شیٹ داخل کی گئی ۔
یہ چاروں ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے 1 جولائی کو مالیگاؤں میں5 لوگوں کو ماب لنچنگ سے بچایا تھا۔اس معاملے میں پولیس نے 250 لوگوں پرتعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔
اس افواہ میں جن 4 لوگوں کی جان گئی، ان میں سے ایک فنکار سکانتا چکرورتی بھی تھے جن کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا۔ وہ حکومت کے کہنے پر فیک نیوز کے خلاف بیداری کی مہم چلا رہے تھے۔
ویڈیو: پورے ملک میں افواہوں کی وجہ سے بڑھ رہے ماب لنچنگ کے واقعات پر سماجی کارکن ہرش مندر سے دی وائر کے برجیش سنگھ کی بات چیت۔