’جے این یو بھکاری ہے، یہاں مندر لاؤ‘: بھارتیہ گیان پرمپرا سمیلن میں وائس چانسلر نے دروپدی کو ’پہلی فیمنسٹ‘ بتایا
بی ایچ یو میں بھارتیہ گیان پرمپرا کے موضوع پر منعقد بین الاقوامی کانفرنس کے دوران جے این یو کی وائس چانسلر شانتی شری دھولی پڑی پنڈت نے دروپدی کو ’پہلی فیمنسٹ‘ قرار دیا اور کہا کہ جے این یو کے مؤرخین نے حقائق اور ان کی تشریح کی ترتیب الٹ دی ہے۔ انہوں نے جے این یو کو ’بھکاری‘ قرار دیتے ہوئے وہاں بابا وینکٹیشور کا مندر لانے کی بات کہی، تاکہ یونیورسٹی کے لیے زیادہ فنڈاکٹھا کیا جا سکے۔
