accounts

اجئے ماکن۔ (تصویر بہ شکریہ: ایکس ویڈیو گریب)

کانگریس کا الزام – محکمہ انکم ٹیکس نے پارٹی، یوتھ کانگریس وغیرہ کے بینک کھاتوں سے 65 کروڑ روپے نکالے

کانگریس کے خزانچی اجئے ماکن نے کہا کہ متعلقہ پیسے زمینی سطح کی کوششوں سے اکٹھے کیے گئے تھے، جس میں یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے ذریعے کراؤڈ فنڈنگ ​​اور ممبرشپ کی مہم شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت جمہوریت کی صورتحال کے بارے میں ایک اہم سوال اٹھاتی ہے۔ کیا یہ خطرے میں ہے؟ ہماری امید اب عدلیہ پر ہے۔

کانگریس لیڈر اجئے ماکن۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

کانگریس نے کہا – اس کے بینک اکاؤنٹس فریز کر دیے گئے، ’عبوری راحت‘ پر شکوک وشبہات کے بادل

کانگریس نے کہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں تاخیر کے بعد اس کے بینک کھاتوں کو فریز کر دیا ہے اور نقد شراکت میں مبینہ طور پر 45 دن کی تاخیر کے باعث وصولی کے طور پر 210 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ وہ اس ناانصافی اور تاناشاہی کے خلاف لڑیں گے۔

(تصویر بہ شکریہ: bankofbaroda.in)

بینک آف بڑودہ کے ملازمین نے موبائل ایپ رجسٹریشن کے بہانے صارفین کے لاکھوں روپے کی چوری کی

دی رپورٹرز کلیکٹو – الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بینک آف بڑودہ کے ملازمین نے صارفین کو بینک کے نئے موبائل بینکنگ ایپ ‘باب ورلڈ’ پر رجسٹر کرنےکے لیے غیر مجاز موبائل نمبروں کو ان کے اکاؤنٹس سے منسلک کیا۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی مدد سے کچھ کھاتوں سے کئی لاکھ روپے کی چوری کی گئی ہے۔