Author Archives

شراوستی داس گپتا

راہل گاندھی۔ (تصویر بہ شکریہ: یوٹیوب اسکرین گریب)

یو پی اے حکومت میں پیش کیے گئے خواتین ریزرویشن بل میں او بی سی کوٹہ نہ ہونے کا افسوس ہے: راہل گاندھی

کانگریس مودی حکومت کے منظورکردہ خواتین ریزرویشن بل میں او بی سی کوٹہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تاہم، 2010 میں اس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کی جانب سے راجیہ سبھا میں پیش کیے گئے خواتین ریزرویشن بل میں اسے شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اب کانگریس کے رکن پارلیامنٹ راہل گاندھی نے اقتدار میں آنے پر ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ممبئی میں ہوئی میٹنگ کے دوران مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنما۔ (تصویر بہ شکریہ: INC.IN)

اشتعال انگیز مباحثے کی میزبانی کرنے والے ٹی وی شو کا بائیکاٹ کرے گا ’انڈیا‘ اتحاد

انڈیا اتحاد کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو نئی دہلی میں این سی پی سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ہوا تھا، جہاں 12 جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ذات پر مبنی مردم شماری کے موضوع پر اتفاق رائے قائم ہو گیا۔

'بھارت: دی مدر آف ڈیموکریسی' کے سرنامے والے کتابچے کا اسکرین شاٹ۔

جی – 20 سربراہی اجلاس کے لیے جاری کتابچہ میں ملک کا آفیشیل نام ’بھارت‘ بتایا گیا

دہلی میں جی – 20 ممالک کےسربراہی اجلاس سے قبل مرکزی حکومت نے دو کتابچے جاری کیے ہیں، جن میں سے ایک—’بھارت: دی مدر آف ڈیموکریسی’ کے سرنامے والے کتابچے کے پہلے صفحے پر ہی کہا گیا ہے کہ ملک کا آفیشیل نام ‘بھارت’ ہے۔

(فوٹوبہ شکریہ: پی آئی بی/ٹوئٹر)

الیکشن کمشنر بل پر سوال: ’امپائر کو ٹیم کے کپتان کے ماتحت نہیں رکھا جاسکتا‘

مرکز کے نئے الیکشن کمشنر بل کے بارے میں قانون کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا سب سے تشویشناک پہلو الیکشن کمشنرز کے ساتھ ساتھ چیف الیکشن کمشنر کا مرتبہ سپریم کورٹ کے ججوں کے برابر سے کمترکرکے کابینہ سکریٹری کے برابر کرنا ہے، کیونکہ سکریٹری واضح طور پر حکومت کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

گزشتہ 20 جون کو امریکہ  کے دورے پرپہنچے وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو بہ  شکریہ: پی آئی بی)

گزشتہ پانچ سالوں میں پی ایم مودی کے غیر ملکی دوروں پر 254 کروڑ روپے خرچ ہوئے

پی ایم انڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق، 2014 میں پہلی بار وزیر اعظم بننے کے بعد سے نریندر مودی نے 71 غیر ملکی دورے کیے ہیں۔ وزارت خارجہ نے پارلیامنٹ کو بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران وزیراعظم نے 20 غیر ملکی دورے کیے، جن پر 2548701373 روپے خرچ ہوئے۔

(علامتی تصویر،بہ شکریہ:پکسابے)

کووِڈ کے بعد نوجوانوں کی اچانک موت کی وجہ کی تصدیق کرنے والا کوئی ثبوت نہیں: وزارت صحت

حالیہ مہینوں میں کووڈ–19 سے متاثر ہونے والے صحت مند افراد میں دل کے امراض (کارڈیک) سے اچانک موت میں غیرمعمولی اضافے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی وزیر صحت من سکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اس سلسلے میں حقائق جاننے کے لیے تین اسٹڈی کر رہی ہے۔

صحافی تلسی چندو۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

تلنگانہ: سیاسی ویڈیو بنانے کی وجہ سےخاتون صحافی کو موت کی دھمکی اور آن لائن ٹرولنگ کا سامنا

چند سال قبل اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کے بعد سےتلنگانہ کی فری لانس صحافی تلسی چندو کو آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے ویڈیوکی وجہ سے انہیں’اینٹی ہندو’، ‘اربن نکسل’ اور ‘کمیونسٹ’ کے طور پر برانڈ کیا جا رہا ہے۔ اب ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔

عتیق الرحمان۔ (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

صدیق کپن کے ساتھ گرفتار نوجوان نے 960 دن جیل میں گزارنے کے بعد کہا – مسلمان ہونے کی سزا ملی

ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی اسٹوڈنٹ ونگ کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے ممبرعتیق الرحمان کو 5 اکتوبر 2020 کو صحافی صدیق کپن کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ اترپردیش کے ہاتھرس میں ریپ متاثرہ سے ملنے جا رہے تھے۔ انہیں گزشتہ 14 جون کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔