بی جے پی کی سابق ترجمان اور وکیل آرتی ساٹھے کی بامبے ہائی کورٹ میں جج کے طور پر تقرری کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسے عدلیہ کی غیر جانبداری پر حملہ قرار دیتے ہوئے ان کی تقرری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستان کی تاریخ میں کبھی کسی سابق آر بی آئی گورنر کو شکتی کانت داس کی طرح اس قدراعلیٰ عہدے پر فائز نہیں کیا گیا۔ ان کی تقرری کو محض ‘بے مثال’ کہنا مودی حکومت کے پیمانوں اور روایات کو ختم کرنے کے غیر معمولی جوش و خروش کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔
الیکشن کمشنر ارون گوئل کے اچانک استعفیٰ کے بعد الیکشن کمیشن میں کمشنروں کے دو عہدے خالی تھے۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری، جو سلیکشن کمیٹی میں حزب اختلاف کے واحد رکن ہیں، نے تقرریوں پر اپنا اختلاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے نام انہیں پہلے سے دستیاب نہیں کرائے گئے تھے۔