Archaeological Survey of India

جلگاؤں: دائیں بازو کے کارکن کی شکایت پر کلکٹر نے 800 سال پرانی مسجد میں نماز پر پابندی لگائی

مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے ایرنڈول تعلقہ میں واقع جمعہ مسجدوقف بورڈ کی جائیدادکے طور پررجسٹرڈ ہے، جس کے بارے میں دائیں بازو کے شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ یہ ہندو عبادت گاہ کی جگہ پر بنائی گئی تھی۔ کلکٹر کی جانب سے دفعہ 144لاگو کرتے ہوئے احاطے میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرنے کے احکامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

نیشنل مونومنٹس اتھارٹی نے قطب مینار کمپلیکس سے گنیش کی دو مورتیوں کو ہٹانے کو کہا

نیشنل مونومنٹس اتھارٹی نے اس سلسلے میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو ایک خط بھیجا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ مورتیوں کو میوزیم میں احترام کے ساتھ جگہ دی جائے۔ اتھارٹی کے چیئرمین بی جے پی لیڈر ترون وجے نے کہا کہ ہمیں ثقافتی نسل کشی کو الٹنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، جس کا سامنا ہندوؤں نےمغل حکمرانوں کے ہاتھوں کیا تھا۔

وزیر اعظم کو خط لکھنے کے بعدبھی دہلی کی جامع مسجد پر توجہ کیوں نہیں دی جا رہی؟

ویڈیو: ایشیا کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے ایک دہلی کی جامع مسجد خستہ حال ہے۔تاریخ داں سہیل ہاشمی کےمطابق،مسجد کےشاہی امام ہرممکن طریقے سے اس کی مرمت کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بارے میں دی وائر نےآرکیالوجیکل سروے آف انڈیاسے بات کی،جو ملک میں ثقافتی اور تاریخی یادگاروں کے تحفظ کے لیے ذمہ دار سرکاری ایجنسی ہے۔