Atrocities Against Dalits

جے این یو وی سی نے دلتوں کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا، تنازعہ کے بعد کہا – میں خود بہوجن ہوں

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں جے این یو کی وی سی کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ آپ ہمیشہ  مظلوم بن کر یا وکٹم ہڈ کے ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔ ایسا ہی سیاہ فاموں کے ساتھ ہوا، یہی دلتوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس بیان پر ہر طرف سے تنقید کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ خود بہوجن سماج سے تعلق رکھتی ہیں، اس لیے کسی بھی کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

لیبر رائٹس ایکٹوسٹ شیو کمار کے ساتھ ہریانہ پولیس نے غیر قانونی حراست میں وحشیانہ سلوک کیا تھا: جانچ رپورٹ

دلت اور مزدوروں کے حقوق کے کارکن شیو کمارکو ہریانہ پولیس نے گزشتہ سال مزدوروں کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حراست میں لے لیا تھا۔ ان کے والد کی رٹ پٹیشن پر پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائی تھی، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تشدد کے واقعات کو انجام دینے میں اس وقت کے جوڈیشل مجسٹریٹ، سونی پت سول اسپتال کے ڈاکٹر اور جیل حکام نے ہریانہ پولیس کے ساتھ ملی بھگت کی تھی۔

ہائی کورٹ نے کارکن شیو کمار کو حراست میں ہراساں کر نے کے معاملے میں جانچ کے حکم دیے

مزدوروں کے حقوق کےلیے کام کرنے والے سماجی کارکن شیو کمار کو ہریانہ کی سونی پت پولیس کے ذریعےغیرقانونی طو رپر حراست میں رکھنے اور انہیں ہراساں کرنے کاالزام ہے۔ ایک صنعتی اکائی کے خلاف احتجاج کرنے کے معاملے میں ان پرتین کیس درج کیے گئے تھے۔

میری ضمانت میری جیت نہیں ہے، جب کسانوں کی مانگ پوری ہوگی، وہ اصلی جیت ہوگی: نودیپ کور

ویڈیو: 24 سالہ نودیپ کورورکرز رائٹس آرگنائزیشن کی رکن ہیں، جنہیں گزشتہ 12 جنوری کو سونی پت میں ایک صنعتی اکائی پر ہوئے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ان پرقتل کی کوشش اور وصولی کے الزام میں تین معاملے درج کیے تھے۔ کچھ دن پہلے انہیں ضمانت ملی ہے۔

مہاراشٹر: بھیڑ کے تشدد میں دو دلت نوجوانوں کا قتل،گھر والوں نے کیا سی بی آئی جانچ کامطالبہ

معاملہ جالنا ضلع کا ہے۔اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ طویل عرصے سے چلے آ رہے زمینی تنازعےکی وجہ سے4ستمبرکو دو بھائیوں،22سالہ راہل بوراڈےاور25سالہ پردیپ بوراڈےکاایس ٹی کمیونٹی کے پچاس سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ کے ذریعےقتل کر دیا گیا۔

گجرات: دلت نائب سرپنچ کا پیٹ-پیٹ‌کر قتل، 2 ہفتے پہلے پولیس سے تحفظ مانگا تھا

یہ معاملہ گجرات کے بوتاد ضلع ‎ کا ہے۔ مرنے والے کی بیوی گاؤں کی سرپنچ ہیں۔ مرنے والے کے بیٹے نے بتایا کہ گاؤں کے اشرافیہ کے کچھ لوگ اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے تھے کہ دلت گاؤں کے سرپنچ بن رہے ہیں۔