ای ڈی نے انل امبانی کے ریلائنس گروپ کی کمپنیوں کے منی لانڈرنگ معاملے میں جانچ شروع کی ہے۔ یس بینک کی طرف سے دیے گئے تقریباً 3000 کروڑ روپے کے قرضوں میں بھاری گڑبڑی، رشوت اور دھوکہ دہی کے الزامات ہیں۔ ای ڈی نے 50 کمپنیوں اور 35 سے زیادہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے کی ہے۔
دی رپورٹرز کلیکٹو – الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بینک آف بڑودہ کے ملازمین نے صارفین کو بینک کے نئے موبائل بینکنگ ایپ ‘باب ورلڈ’ پر رجسٹر کرنےکے لیے غیر مجاز موبائل نمبروں کو ان کے اکاؤنٹس سے منسلک کیا۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی مدد سے کچھ کھاتوں سے کئی لاکھ روپے کی چوری کی گئی ہے۔
اس انضمام کے بعد سرکاری بینکوں کی تعداد 27 سے گھٹ کر 12 رہ جائے گی ۔ اس سال جنوری میں مرکزی کابینہ نے بینک آف بڑودہ کے ساتھ دینا بینک اور وجیا بینک کے انضمام کو منظوری دی تھی ۔
آل انڈیا بینک آفیسرز کنفیڈریشن نے کہا کہ اس سے پہلے ایس بی آئی کے ساتھ پانچ معاون بینکوں کا انضمام ہوا تھا، لیکن کوئی معجزہ نہیں ہوا۔ گجرات بینک ملازم یونین کا کہنا ہے کہ اس سے بےروزگاری بڑھےگی۔
ملک کی کئی ریاستوں سے آئے سرکاری بینک ملازمین نے نئی دہلی کے سنسد مارگ پر مختلف مانگوں کو لےکر مظاہرہ کیا۔