بلقیس بانو گینگ ریپ اور ان کے خاندان کے قتل کے 11 قصورواروں کی سزا کو معاف کرنے والی کمیٹی کے چار ارکان بی جے پی سے وابستہ تھے، جن میں دو ایم ایل اے کے علاوہ سابق کونسلر اور گودھرا کیس کے گواہ مرلی مول چندانی شامل ہیں۔ اس کیس میں ان کی گواہی کو عدالت نے جھوٹا قرار دیا تھا۔
بلقیس بانو کی وکیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں انہوں نے گجرات حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے فیصلے کو واپس لے اور انہیں بلا خوف وخطر امن و امان کےساتھ رہنے کا حق واپس دے۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا ہے کہ کیا ایک عورت کو ملے انصاف کا انجام یہی ہے؟
ساورکر نے اپنی کتاب ‘6 گورو شالی ادھیائے ‘ میں ریپ کو سیاسی ہتھیار کے طور پر جائز ٹھہرایا تھا۔ آزاد ہونے کے بعد ایک مجرم نے کہابھی کہ ان کو ان کے سیاسی نظریے کی وجہ سے سزا دی گئی۔ وہ شاید یہ کہنے کی کوشش کر رہے ہوں کہ انھوں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا، صرف ساورکر کے سیاسی نظریے کی پیروی کی تھی ۔
گجرات حکومت نے اپنی معافی کی پالیسی کے تحت ان 11 لوگوں کی رہائی کی اجازت دی ہے۔ ان سب کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ گینگ ریپ اور ان کے خاندان کے سات افراد کے قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔
اس سال اپریل میں سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران ریپ کا شکار ہوئی بلقیس بانو کو معاوضہ اور دیگرسہولیات دینے کا حکم دیا تھا۔ بلقیس نے توہین عدالت کی عرضی دائر کرکے کہا ہے کہ اب تک ریاستی حکومت نے ایسا نہیں کیا ہے۔
گجرات فسادات میں گینگ ریپ کا شکار ہوئیں بلقس بانو نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد کے دوسرے متاثرین کی مدد کے لئے وہ اپنی پہلی بیٹی صالحہ کی یاد میں ایک فنڈ مختص کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ فسادات کے دوران صالحہ کا قتل کر دیا گیا تھا۔
میں 17 سال تک ووٹ نہیں دے سکی کیونکہ ہم لگاتار بھاگ رہے تھے۔ آج میں نے اپنا ووٹ دیا ہے اور میرا ووٹ ملک کی یکجہتی کے لئے ہے… میں اپنے ملک کے جمہوری نظام میں یقین کرتی ہوں اور انتخاب کےعمل پر میرا بھروسہ ہے۔
گجرات فسادات کے دوران 3 مارچ 2002 کو حاملہ بالقیس بانو کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا تھا ۔اس دوران ان کی فیملی کے 14 ممبروں کو قتل بھی کردیا گیا تھا۔
بلقیس بانو کے ساتھ مارچ 2002 میں گینگ ریپ کیا گیا تھا، اس وقت وہ حاملہ تھیں۔ انہوں نے گجرات فسادات میں اپنی فیملی کے سات ممبروں کو کھویا تھا۔
عدالت عظمی نے گجرات حکومت سے اس ضمن میں چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ نئی دہلی : آج سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کو زیادہ معاوضہ دینے کے لئے علیحدہ درخواست دائر کرنے کامشورہ دیاہے،ساتھ ہی گجرات حکومت […]