جن گن من کی بات: گورننس میں گڑبڑی اور مودی کی تاریخ دانی
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی بڑھتی مالیت،نکی ہیلی کی ہندوستان آمد اور مگہر میں مودی کی تقریر پر ونود دوا کا تبصرہ
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی بڑھتی مالیت،نکی ہیلی کی ہندوستان آمد اور مگہر میں مودی کی تقریر پر ونود دوا کا تبصرہ
سالوں سے اپنی زمین کے لئے پرانے ریکارڈ کی بھول بھلیاں، لچیلے سرکاری نظام اور سیاسی رسوخ کے چکرویو سے لڑ رہے کسانوں کے سامنے اب بابا رام دیو نامی بڑا چیلنج کھڑا ہو گیا ہے۔
دی وائر نے 20 جون کو شائع اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ راجستھان کی وسندھرا راجے حکومت نے ریگولیشن کو طاق پر رکھ کر کرولی ضلع میں مندر ٹرسٹ کی زمین بابا رام دیو کو لیز پر دے دی ہے۔
بابا رام دیو نے نہ صرف مندر کی اس زمین کو غیر قانونی طریقے سے لیز پر لیا ہے، بلکہ راجستھان کی وسندھرا راجے حکومت اصولوں کی خلاف ورزی کر اس کے ریگولیشن کی تیاری میں ہے۔
مہنگائی کو گزشتہ عام انتخابات میں این ڈی اے کی انتخابی تشہیر کا اہم ہتھیار بنایا گیا تھا اور جب عام انتخابات میں ایک سال کا وقت رہ گیا ہے تو یہ مدعا پھر سے گرمانے لگا ہے۔
پیٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر ہے، پھر بھی آپ میڈیا میں اس کی خبروں کو دیکھئے تو لگےگا کہ کوئی بات ہی نہیں ہے۔ یہی دام اگر حکومت ایک روپیہ سستاکر دے تو گودی میڈیا پہلے صفحے پر چھاپےگا۔
مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم نے کہا کہ اس سے بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہوگا۔ ‘ یس سر ‘ یا ‘ یس میڈم ‘ جیسے انگریزی الفاظ سے کیا ملےگا۔
وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھاولے نے ایوان میں بتایا کہ 2015 کے مقابلے 2016 میں دلتوں کے خلاف نسلی امتیاز کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے راشٹریہ منچ کی تشکیل کی، بی جے پی رہنما شتروگھن سنہا بھی ہوئے شامل۔ یشونت سنہا نے کہا کہ راشٹریہ منچ مرکز کی پالیسیوں کے خلاف تحریک شروع کرےگی۔