Bombay Highcourt

جھوٹے انتخابی حلف نامہ معاملے پر سپریم کورٹ نے دیویندر فڈنویس کی عرضی خارج کی

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس پر 2014 کے انتخابی حلف نامے میں مبینہ طور پر اپنے خلاف زیر التوا دو مجرمانہ معاملوں کی جانکاری نہیں دینے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 2019 میں فڈنویس کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

خاطر خواہ شواہد کے ساتھ شکایت ملے توحکومت  کرا سکتی ہے جج لو یا معاملے کی جانچ: مہاراشٹر وزیر

شیوسیناکی قیادت والی سرکار میں این سی پی کے وزیروں کی چار گھنٹے چلی میٹنگ کے بعد این سی پی ترجمان اور ریاست کے وزیرنواب ملک نے کہا کہ اگرخاطر خواہ شواہد کے ساتھ کوئی شکایت ملتی ہے تو سرکار جج بی ایچ لو یا معاملے کو پھر سے کھولنے پر غور کرےگی۔

ہرین پانڈیا قتل معاملہ: نئے سرے سے جانچ سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

گجرات میں نریندر مودی حکومت میں وزیر داخلہ رہے ہرین پانڈیا کا 26 مارچ 2003 کو احمد آباد میں لاء گارڈین علاقے میں اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جب وہ صبح کی سیر کر رہے تھے۔

ہرین پانڈیا قتل معاملہ: سپریم کورٹ از سر نو جانچ کے لیے عرضی پر 11 فروری کو کرے گا شنوائی

غیر سرکاری تنظیم سی پی آئی ایل نے گزشتہ مہینے عدالت میں عرضی دائر کرکے کورٹ کی نگرانی میں اس قتل معاملے کی جانچ کرانے کی گزارش کی تھی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سامنے آئی کچھ نئی جانکاریاں ، ڈی جی ونجارہ سمیت کچھ آئی پی ایس افسروں کے پانڈیا کے قتل کی سازش میں شامل ہونے کےامکانات کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

سابق وزیر ہرین پانڈیا قتل معاملے کی نئے سرے سے جانچ کے لیے عرضی

غیر سرکاری تنظیم سی پی آئی ایل کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ سامنے آئی کچھ نئی جانکاریاں ، ڈی جی ونجارہ سمیت کچھ آئی پی ایس افسروں کے پانڈیا کے قتل کی سازش میں شامل ہونے کےامکانات کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

ہرین پانڈیا قتل معاملہ : شروعاتی جانچ کرنے والے پولیس افسر اس کی دوبارہ تفتیش کیوں چاہتے ہیں؟

بطور وزیراعلیٰ نریندر مودی کے 13 سال کی مدت کے دوران ہوئے ان سلجھے قتلوں اور انکاؤنٹروں میں ہرین پانڈیا کا قتل کئی معنوں میں سب سے بڑی پہیلی ہے۔ اس معاملے کی دوبارہ جانچ کئے جانے میں جتنی تاخیر کی جائے‌گی، ا س کے سراغوں کے پوری طرح سے تباہ ہو جانے کے امکانات بڑھتے جائیں گے۔

مجرمانہ معاملوں کی جانکاری نہیں دینے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو سپریم کورٹ کی نوٹس

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے انتخابی حلف نامے میں مجرمانہ معاملوں کے بارے میں جانکاری نہیں دی ہے۔ اس کی وجہ سے ان کے انتخاب کو مسترد کرنے کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔

رویش کا بلاگ: کیا امت شاہ کبھی سوچتے ہوں‌گے کہ ہرین پانڈیا کا قتل اور انکاؤنٹرکی خبریں زندہ کیسے ہو جاتی ہے؟

کیا امت شاہ کبھی سوچتے ہوں‌گے کہ ہرین پانڈیا کا قتل اور سہراب الدین-کوثر بی-تلسی رام انکاؤنٹر کی خبر زندہ کیسے ہو جاتی ہے؟ امت شاہ جب پریس کے سامنے آتے ہوں‌گے تو اس خبر سے کون بھاگتا ہوگا؟ امت شاہ یا پریس؟

وکیل کا دعویٰ، ریڈیوایکٹیو آئسوٹوپ زہر دینے سے ہوئی تھی جج لویا کی موت

ناگ پور کے ایک وکیل ستیش اوکے نے سی بی آئی جج بی ایچ لویا کی موت کو مشتبہ بتاتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ کی ناگ پور بنچ میں عرضی دائر کر کے کہا ہے کہ جج لویا کو زہر دیا گیا تھا اور ان کی موت سے متعلق تمام دستاویز مٹا دئے گئے ہیں۔

جن گن من کی بات : میڈیا میں دلت لفظ کا استعمال اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ

جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے میڈیا میں دلت لفظ کا استعمال نہ کرنے کی گزارش اور مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا مانیٹرنگ پر ونود دوا کا تبصرہ۔

سینما گھروں میں کھانے پینے کی چیزیں عام قیمتوں پر بیچی جانی چاہئے : بامبے ہائی کورٹ

بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ سینما گھروں میں بکنے والے کھانے کے سامان اور پانی کی بوتلوں کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ہم نے خودہی یہ محسوس کیا ہے۔ سینما گھروں کو ان کو عام قیمتوں پر بیچنا چاہئے۔

ممبئی ہائی کورٹ نے پوچھا لیڈروں کی پولیس حفاظت پر سرکاری پیسے کا استعمال کیوں؟

ایک پی آئی ایل پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ لیڈروں کی حفاظت کے لیے ان کی پارٹیوں کے فنڈ سے خرچ کیا جا سکتا ہے۔ ممبئی :ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کو مہاراشٹر حکومت سے پوچھا کہ لیڈروں کو پولیس تحفظ مہیّا کرنے پر ٹیکس […]