ویڈیو: اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس اس بار کےاسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ہر پارٹی اپنے ووٹر کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی۔ ان کی نظر صوبے کے مسلم ووٹر پر ہے۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے لکھنؤ کے مسلمانوں بات کی۔
ویڈیو: ایس پی لیڈر،یوپی پلاننگ کمیشن کے سابق رکن اور لکھنؤ یونیورسٹی کےپروفیسرسدھیر پنوار کا کہنا ہے کہ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی اس وقت تمام کمیونٹی میں حکومت مخالف ووٹوں کو مضبوط کرنے کے لیےسب سے اچھی پوزیشن میں ہے۔اگلے سال ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے مدنظردی وائر کے اجئے آشیرواد سے ان کی بات چیت۔
ویڈیو: اترپردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنی پارٹی کے اس انتخاب میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اویسی کی پارٹی کے انتخاب لڑنے سے اتر پردیش میں کیا تبدیلی ہوگی بتا رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔
ویڈیو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےگزشتہ دنوں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ‘2017 سے پہلے صرف‘ابا جان’کہنے والوں کو ہی راشن ملتا تھا۔آج اگر کوئی غریبوں کے راشن کو ہتھیانے کی کوشش کرےگا تو وہ یقینی طور پر جیل چلا جائےگا۔’اس بیان پر چرچہ کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
اتر پردیش کےوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں کشی نگر میں کہا تھا کہ سال 2017 سے پہلے صرف ‘ابا جان’ کہنے والوں کو ہی راشن ملتا تھا۔اعداد وشماربتاتے ہیں کہ ایسا کسی بھی طرح سے ممکن نہیں ہے۔
کانگریس رہنما نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی نزدیک آتےہی‘ابا جان’کی یاد آ گئی تاکہ پولرائزیشن ہو، لیکن اس بار یہ ترکیب نہیں چلنے والی ہے۔
ویڈیو: بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو دلتوں اور برہمنوں کے خلاف زیادتی اور ہراسانی کے معاملوں کی جانچ کی جائےگی۔اس بیچ اے آئی ایم آئی ایم کےسربراہ اسدالدین اویسی نے ایودھیا سے پارٹی کے 2022 اتر پردیش اسمبلی انتخاب کی مہم کی شروعات کی۔ان موضوعات پر سینئر صحافی شرت پردھان کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
اتر پردیش اسمبلی میں ایک بی جے پی ایم ایل اے نے ریاست میں برہمنوں کے قتل، ہتھیارکےلائسنس کے لیےدرخواست دینے والے اور لائسنس رکھنے والے برہمنوں سے متعلق اعدادوشمار کو لےکر ایک سوال پوچھا تھا، جس کے جواب میں یوپی حکومت نے تمام ضلع حکام کو خط لکھ کر تفصیلات طلب کی تھی۔
گجرات اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کا مسودہ بنانے والے اور اس کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو سونپنے والے بی این راؤ بھی براہمن تھے۔ اس پروگرام میں ریاست کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی اور نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل بھی موجود تھے۔