خام لوہے سے مالا مال بیلاری ضلع سے چاربار کے ایم ایل اے آنند سنگھ کوسوموار کو کرناٹک کی بی ایس یدیورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں اشیائےخوردنی اور شہری فراہمی وزیر بنایا گیا تھا لیکن پورٹ فولیو میں تبدیلی کی مانگکے ایک دن بعد ہی ان کو وزیر ماحولیات بنایا گیا۔
مغربی بنگال میں اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں تین سیٹوں پر ہار کے بعدبی جے پی کے نیشنل سکریٹری راہل سنہا نے کہا کہ ای وی ایم کے ساتھ کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ ووٹوں کی گنتی میں مقتدر پارٹی کی جانب سے گڑبڑی کئے جانے کے اندیشے کو خارج نہیں کر سکتے ہیں۔
ویڈیو: مختلف ریاستوں میں 4 لوک سبھا اور 11 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابت کے نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں دی وائر کے بانی مدیرایم کے وینو ،اجئے آشیرواد اور کبیر اگروال
بی جے پی کی قیادت والی الائنس نے 15 میں سے صرف 3 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے،جبکہ اپوزیشن کی پارٹیوں نے دیگر 12 سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے۔چار لوک سبھا اور مختلف ریاستوں کے 11 اسمبلی سیٹوں پرحال ہی میں الیکشن ہوئے تھے۔