Caravan

کشمیر میں فوج کی حراست میں شہریوں کی موت سے متعلق ’کارواں‘ کی رپورٹ کو حکومت نے ہٹانے کو کہا

’کارواں‘ میگزین کو آئی ٹی ایکٹ کے تحت موصولہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر وہ اپنی ویب سائٹ سے جموں و کشمیر میں فوج کے ہاتھوں عام شہریوں کی مبینہ ہلاکت سے متعلق رپورٹ کو نہیں ہٹاتی ہے ، تو پوری ویب سائٹ ہٹا دی جائے گی۔میگزین نے اسے عدالت میں چیلنج کرنےکی بات کہی ہے۔

مودی سرکار کو کارٹونسٹوں سے ڈر کیوں لگتا ہے؟

ویڈیو: حال ہی میں ٹوئٹر نے معروف کارٹونسٹ منجل کو ایک ای میل بھیج کر کہا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ کے خلاف حکومت ہند سے شکایت ملی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا موادہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ٹوئٹر نے منجل کو مشورہ دیا کہ وہ قانونی صلاح لے سکتے ہیں اور کورٹ میں سرکار کے اپیل کو چیلنج دے سکتے ہیں۔

کارٹونسٹ منجل کو ٹوئٹر کا نوٹس،کہا-حکومت ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف چاہتی ہے کارروائی

ٹوئٹر انڈیا نے کارٹونسٹ منجل کو ای میل بھیج کر کہا ہے کہ انڈین لاء انفورسمنٹ نے شکایت کی ہے کہ ان کے ٹوئٹر ہینڈل کا مواد ہندوستانی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ حالانکہ ٹوئٹر نے کہا کہ انہوں نے مواد کو لےکر کوئی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔